Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 اعلیٰ حضرت سے انٹرویو

Go down 
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 44
Location : Rawalpindi

اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Empty
PostSubject: اعلیٰ حضرت سے انٹرویو   اعلیٰ حضرت سے انٹرویو Icon_minitimeThu 21 Jan 2010 - 8:25

نقل اظہار حضور پُر نور،مرشد برحق، امام اہلسنت،مجدد دین و ملت سیدنا اعلیٰ حضرت مولانا شاہ عبدالمصطفیٰ احمد رضا خان صاحب قبلہ فاضل بریلوی رضی اللہ تعالٰی عنہ گواہ جانب مدعا علیہم بمقدمہ نمبر 28 1906 ، حاجی بخش وغیرہ مدعیان بنام ابو البرکات وغیرہ ، مدعا علیہم محکمہ صاحب جج بہادر شہر آرہ نسبت مسجد ڈومرادل، منفصلہ 17 جون 1903 جو بذریعہ بند کمیشن کے ہوا۔
مسمیٰ بنام تاریخی " اظہار الحق الجلی" 1320 ھ
سوالاتِ چیف جانبِ مدعا علیہم مع جواب
سوال نمبر 1: نام، عمر،سکونت، پیشہ؟
جواب: مظہر کا نام مولوی حاجی احمد رضا خاں صاحب ولد حضرت مولانا مولوی نقی علی خاں صاحب، عمر 48 سال ، پیشہ زمینداری۔
سوال نمبر 2: آپ تمام علوم دینیات سے پوری طور پر واقفیت رکھتے ہیں؟
جواب : میں آبا واجداد سے علوم دین کا خادم ہوں۔ چوہتر (74) سال سے میرے یہاں سے فتوٰی جاری ہے۔ تمام ہندوستان اور کشمیر اور برما سے مسائل کے سوالات آتے ہیں۔ ابھی چین سے چودہ مسئلے دریافت کئے ہیں، چنانچہ لفافہ مرسلہ چین داخل کرتا ہوں۔
سوال نمبر 3: آپ کا مذہب کیا ہے؟
جواب : مسلمان سُنّی مقلّد۔
سوال نمبر 4: ہندوستان کے عام سنی مسلمانوں کا کیا مذہب ہے؟
جواب : یہی مذہب ہے جو میرا مذہب ہے
سوال نمبر 5: غیر مقلّد جو اپنے آپ کو اہل حدیث کہتے ہیں ہندوستان میں کب ظاہر ہوئے؟
جواب : ان کو پیدا ہوئے ابھی سو برس نہیں گزرے ۔ 1233 ھ میں دھلی کے ایک شخص اسمٰعیل نے یہ مذہب نکالا اور ہندوستان کو دارلحرب بتا کر جہاد کا جھنڈا قائم کیا۔
سوال نمبر 6: اس سے پہلے سنیوں میں ہندوستان کے تمام مسلمان کس مذہب پر تھے اور سلاطین کس مذہب پر تھے؟
جواب : تمام مسلمان رعایا و سلاطین سب مقلّد، سُنی حنفی تھے۔ اسی لئے گورنمنٹ نے حنفی مذہب کو اس ملک کے سُنی مسلمانوں کا مذہب مان کر اسی مذہب کی کتابیں "ھدایہ" قاضی خاں، عالمگیری، درمختار انگریزی میں ترجمہ کرائیں اور انہیں کتابوں پر مقدمات فیصل ہوتے ہیں۔ غیر مقلّد کی کوئی کتاب نہ ترجمہ ہوئی اور نہ اس پر فیصلہ ہوا۔
سوال نمبر 7 : سلطنت کی حالتِ قوت میں فرقہ غیر مقلّدین پیدا ہوا یا کب اور نکل کر اپنا نام کیا رکھا؟
جواب : یہ فرقہ، ضعف سلطنت میں پیدا ہوا۔ اپنا نام موحد و محمدی و عامل بالحدیث رکھا اور اہلسنت نے عرب و عجم میں ان کا نام وہابی اور غیر مقلّد اور لا مذہب رکھا انھوں نے اہلسنت ہونے کا دعوٰی کیا۔ مگر عرب و عجم کے اہلسنت نے انکو "اہل بدعت" جانا۔
سوال نمبر 8: اس فرقہ کے ظاہر ہونے پر ہندوستان کے علمائے اہلسنت نے اس کی تردید کی یا نہیں اور علمائے حرمیں شریفین سے فتاوٰی، اس مذہب کے بطلان پر آئے یا نہیں؟
جواب : ہاں ۔
سوال نمبر 9: اس فرقہ جدیدہ کا فتنہ، ہندوستان میں دفعتاً پھیلا یا آہستہ آہستہ اور ہر جگہ اور ہر مقام میں اس کی کثرت ہوئی یا کیا؟
جواب : اس کا فتنہ بتدریج پھیلا۔ بہت جگہ ابھی تک ان کا نام و نشان نہیں اور بعض جگہ چند سال سے گنتی کے لوگ اس مذہب کے ہوئے ہیں۔
سوال نمبر 10: غیر مقلّدین ،اہلسنت میں داخل ہیں یا مبتدع ہیں اور مبتدع ہیں تو کس دلیل سے؟
جواب: غیر مقلّدین مبتدع، گمراہ ہیں۔ علمائے عرب و عجم کا اس پر اتفاق ہے ۔ دیکھو عرب شریف کا فتوٰی، "فتاوٰی الحرمیں" جس پر علمائے مکہ و مدینہ کی مُہریں ہیں اور کتاب "فتح المبین" اور "جامع الشواہد" جن پر عرب و ہند کے بہت سے علماء کی مہریں ہیں اور "طحطاوی حاشیہ درمختار" میں ان کے بدعتی ہونے کی تصریح ہے۔

سوال نمبر 11: فرقہ غیر مقلّدین کیوں کر مذاہب اربعہ اہلسنت و جماعت سے خارج ہیں جو بدعتی ہیں وہ ناری ہوئے بلکہ وہ تو بلا تعیّن چاروں اماموں کی تقلید کرتے ہیں؟
جواب : یہ غیر مقلّدین کا دھوکا ہے ان کے یہاں تقلید شرک ہے۔ ان کے پیشوا اسمٰعیل دھلوی اور صدیق حسن بھوپالی اسے لکھ گئے ہیں۔ چاروں اماموں کو حدیث کا مخالف بتاتے ہیں۔ انہیں کی کتاب "ظفر المبین" اسی بیان میں ہے، یہ کوئی مسئلہ کسی امام کی تقلید سے نہیں مانتے، اتفاقیہ کوئی موافقت ہوجائے تو دوسری بات ہے اسے اتباع نہیں کہیں گے۔ دیکھو "توضیح و تلویح"
سوال نمبر 12: یہ بیان کیجئے کہ غیر مقلّدین کے مسائل ایسے بھی ہیں جو مذاہب اربعہ اہلسنت میں سے کسی کے نزدیک جائز نہ ہوں؟
جواب: بہت مسائل ہیں جیسے جلسہ میں تین طلاقوں سے ایک ہی طلاق پڑنا، وضو میں سر کی جگہ پگڑی کا مسح، ان کی کتاب" تحفۃ المومنین" میں جو اُن کے پیشوا نذیر حسین کے شاگرد نے بعد نظر ثانی کے مطبع نولکشور میں دوبارہ چھپوائی اس کے صفحہ 17 پر صاف لکھا ہے کہ پھوپھی کے ساتھ نکاح درست ہے ان کے یہاں خون اور شراب اور سور کی چربی نا پاک نہیں ۔ جیسا کہ ان کی "روضہ ندیہ" صفحہ 12 وغیرہ سے ثابت ہے۔
سوال نمبر 13: قیاس ابو حنیفہ کے خلاف و باطل کہنے والے کو کیا لکھا ہے؟
جواب: "فتاوٰی عالمگیری" وغیرہ میں ہے "جو شخص امام ابو حنیفہ کے قیاس کو حق نہ مانے وہ کافر ہے"
سوال نمبر 14: غیر مقلّدین کے پیشواؤں نے بزرگانِ دین و فقہائے کرام و مقلّدین مصلائے اربعہ کی نسبت اور نیز قبہ مبارک (حضور صاحب لولاک) صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کیا لکھا ہے؟
جواب: ان کے پیشوا صدیق حسن خاں وغیرہ نے شرک و بدعت و مشرک لکھا ہے۔
سوال نمبر 15: نواب صدیق حسن خاں نے خلیفہ ثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان میں کیا بے ادبی کے کلمات لھے ہیں؟
جواب: اپنی کتاب "انتقاد الرجیح" کے غالباً صفحہ 62 پر صریح گمراہ بتایا ہے کہ" انہوں نے جماعت تراویح کو رواج دیا اور خود اسے بدعت کہہ کر اچھا بتایا حالانکہ کوئی بدعت قابل ستائش نہیں، سب گمراہی ہے"۔
سوال نمبر 16: شَیخین کو جو گالی دینے والا ہے اس کے بارے میں اکابر اہلسنت کی کیا رائے ہیں؟
جواب: جو شخص ابوبکر صدیق یا عمر فاروق رضی اللہ عنہما کو برا کہے بہت سے آئمہ نے اسے کافر کہا ہے۔ اور اس قدر پر اجماع ہے کہ ایسا شخص بد دین ہے دیکھو تنویر الابصار ، درمختار، فتاوٰی عالمگیری ، فتاوٰی خلاصہ، فتح القدیر، اشباہ و بحرالرائق غنیہ عمود الدریہ وغیرہ۔
سوال نمبر 17: ایسا کہنے والے کو احتیاطاً کافر نہ کہیں تو مبتدع کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: ضرور مبتدع و گمراہ ہیں۔
سوال نمبر 18: حنفیوں کو نماز شافعی المذہب کے پیچھے جائز ہے یا نہیں؟
جواب: اس میں بہت اختلاف ہے اور صحیح یہ ہے کہ شافعی نے اگر فرائض و شرائط حنفی کی رعایت نہ کی تو اسکے پیچھے حنفی کی نماز جائز نہیں۔ دیکھو " بحرالرائق" اور "ردالمحتار" وغیرہ اور فتاوٰی عالمگیری" وغیرہ میں یہ بھی قید لگائی کہ وہ حنفی کے ساتھ تعصب نہ رکھتا ہو ورنہ اس کے پیچھے نماز منع ہے۔
سوال نمبر 19: حنفیوں کی نماز، غیر مقلّدین کے پیچھے جائز ہے کہ نہیں؟
جواب: جائز نہیں ہے ۔ اس لئے کہ غیر مقلّدین اہل ہوا سے ہیں جس کا بیان بھی گزرا۔ اور اہل ہوا کے پیچھے نماز جائز نہیں ہے۔ "فتح القدیر شرح ہدایہ" میں ہے کہ امام محمد ،امام ابو حنیفہ اور امام ابو یوسف سے روایت فرماتے ہیں کہ اہل ہوا کے پیچھے نماز نا جائز ہے اور ان کے مذہبی مسئلے اس قدر مخالف ہیں کہ ہمارے مذہب میں نہ ان کی طہارت ٹھیک ہوتی ہے اور نہ نماز ، کہ یہ مردار اور سور کی چربی تک کو پاک سمجھتےہیں۔ ان کا مذہب یہ ہے کہ جب تک اتنی نجاست نہ پڑے کہ پانی کا رنگ،مزہ،بو بدل جائے اس وقت تک پانی پاک رہے گا۔ دیکھو غیر مقلّدین کی کتاب" فتح المغیث" صفحہ 5 اور "طریقہ محمدیہ" صفحہ 7،6۔
شعیب قادری is offline Reply With Quote
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
 
اعلیٰ حضرت سے انٹرویو
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» اعلیٰ حضرت بہ حیثیت مسلم رہ نما
» حضرت عمر فاروق اور ان کا حسن اخلاق
» حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کی زمین پر حکمرانی

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی شخصیات :: اولیاء کرام :: امام اھل سنت-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Cookies | Latest discussions