Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کی زمین پر حکمرانی Thu 10 Dec 2009 - 6:53
حضرت عمر رضی اﷲ عنہ کی زمین پر حکمرانی حضرت علامہ عبدالوہاب شعرانی علیہ الرحمہ اپنی کتاب طبقات الشافعیہ میں نقل فرماتے ہیں کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کی خلافت کے دور میں مدینے شریف میں ایک شدید زلزلہ آیا اور زمین ہلنے لگی۔امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہکچھ دیر خدا تعالیٰ جل جلا لہ‘ کی حمد و ثناءکرتے رہے مگر زلزلہ ختم نہ ہوا۔ حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ یہ کہہ سکتے تھے کہ اے مدینے والو! آیتِ کریمہ پڑھو،سورئہ یٰس پڑھو،توبہ و استغفار کرو کیونکہ زلزلہ گناہوں کی وجہ سے آتا ہے ۔یہ اﷲ تعالیٰ کا عذاب ہے آپ رضی اﷲ عنہ نے یہ نہ کہا۔ اﷲ اکبر! غلامِ مصطفی ہو تو ایسا ہو زمین پر حکمرانی ہو تو ایسی ہو آپ رضی اﷲ عنہ جلال میں آگئے اور آپ نے اپنا دُرّہ زمین پر مار کر فرمایا کہ ”اقدّی الم اعدل علیک قلتقرت من وقتھا“ اے زمین ساکن ہو جا کیا میں نے تیرے اُوپرانصاف نہیں کیا ہے ؟ یہ فرماتے ہی فوراً زلزلہ ختم ہوگیا اور زمین ٹھہر گئی۔ (بحوالہ کتاب:ازالۃ الخفاء،صفحہ نمبر 172،جلد دوئم) علماءفرماتے ہیں کہ اس وقت کے بعد سے پھر کبھی مدینے شریف کی زمین پر زلزلہ نہیں آیا۔