Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا

Go down 
2 posters
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 44
Location : Rawalpindi

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Empty
PostSubject: حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا   حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeTue 28 Sep 2010 - 5:44

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا
عبد المصطفٰٰی اعظمی صاحب رحمۃ اللہ الباری

ان کا نام ہند اور کنیت ام سلمہ ہے لیکین یہ اپنی کنیت ہی کے ساتھ زیادہ مشہور ہیں ان کے والد کا نام حزہفہ یا سہیل اور ان کی والد عاتکہ بنت عامر ہیں یہ پہلے ابو سلمہ عبداللہ بن اسد سے بیاہی گئی تھیں اور یہ دونوں میاں بیوی مسلمان ہو کر پہلے حبشہ ہجرت کر گئے پھر حبشہ سے مکہ مکرمہ چلے آئے اور مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے کا ارادہ کیا چنانچہ ابو سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اونٹ پر کجاوہ باندھا اور بی بی ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو اونٹ پر سوارکر ا یا اور وہ اپنے دودھ پیتے بچے کو گود میں لے کر اونٹ پر نٹھادی گئیں تو ایک دم حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے میکا والے بنو مغیرہ دوڑ پڑے اور ان لوگوں نے یہ کہ کر کہ ہمارے خاندان کی لڑکی مدینہ نہیں جاسکتی حجرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کو اونٹ سے اتار ڈالا یہ دہکھ کر حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ کے خاندان والوں کو طیش آ گیا اور ان لوگوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کی گود سے بچے کو چھیں لیا اور یہ کہا کہ یہ بچہ ہمارے خاندان کا ہے اس لئے ہم اس بچہ کو ہر گز ہر گز تمہارے پاس نہیں رہنے دیں گے اس طرح بیوی اور بچہ دونوں حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ سے جدا ہو گئے مگر حضرت ابو سلمہ نے ہجرت کا ارادہ نہیں چھوڑا بلکہ بیوی اور بچہ دونوں کو خدا کے سپرد کر کے تنہا مدینہ منورہ چلے گئے حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا شوہر اور بچے کی جدائی پر دن رات رویا کرتی تھیں ان کا یہ حال دیکھ کر ان کے ایک چچازاد بھائی کو رحم آگیا اور اس نے بنو مغیرہ کو سمجھایا کہ آخر اس غریب عورت کو تم لوگوں نے اس کے شوہر اور بچے سے کیوں جدا کر رکھا ہے؟ کیا تم لوگ یہ نہیں دیکھ رہے ہو کہ وہ ایک پتھر کی چٹان پر ایک ہفتہ سے اکیلی بیٹھی ہوئی بچے اور شوہر کی جدائی میں رویا کرتی ہے آخر بنو نغیرہ کے لوگ اس پر رضا مند ہو گئے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنھا اپنے بچے کو لے کر اپنے شوہر کے پاس مدینہ چلی جائے پھر حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کے خاندن والوں نے بھی بچہ کو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا کے سپرد کر دیا اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا بچے کو گود میں لے کر ہجرت کے ارادہ سے اونٹ پر سوار ہو گئیں مگر جب مقام "تنعیم " میں پہنچیں تو عثمان بن طلحہ راستہ میں ملا جو مکہ کا مانا ہواایک نہایت ہی شریف انسان تھا اس نے پوچھا کہ ام سلمہ رضی اللہ عنھا کہاں کا ارادہ ہے ؟ انہوں نے کہاکہ میں اپنے شوہر کے پاس مدینہ جارہی ہوں اس نے کہا کہ کیا تمہارے ساتھ کوئی دوسرا نہیں ہے؟ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا نے درد بھری آواز میں جواب دیا میرے ساتھ میرے اللہ عزوجل اور میرے اس بچہ کے سوا دوسرا کوئی نہیں ہے یہ سن کر عثمان بن طلحہ نے کہا کہ خدا کی قسم میرے لئے یہ زیب نہیں دیتا کے تمہارے جیسی ایک شریف زادی اور ایک شریف انسان کی بیوی کو تنہا چھوڑدوں یہ کہہ کر اس نے اونٹ کی مہاراپنے ہاتھ میں لی اور پیدل چلنے لگا۔
حضرت ام سلمہ کا بیان ہے کہ خدا کی قسم میں نے عثمان بن طلحہ سے زیادہ شریف کسی عرب کو نہیں پایا جب ہم کسی منزل پر اترتے تو وہ الگ دور جا کر کسی درخت کے نچے سو رہتا اور میں اپنے اونٹ پر سورہتی پھر چلنے کے وقت وہ اونٹ کی مہار ہاتھ میں لے کر پیدل چلنے لگتا اسی طرح اس نے مجھے قبا تک پہنچا دیا اور یہ کہ کر واپس مکہ چلا گیا کہ اب تم چلی جاؤ تمہارا شوہر اسی گاؤں میں ہے چنانچہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا بخیریت مدینہ پہنچ گئیں
پھر دونوں میاں بیوی مدینہ میں رہنے لگے چند بچے بھی ہو گئے شوہر کا انتقال ہو گیا تو حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا بڑی بے کسی میں پڑگئیں چند چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ بیوگی میں زندگی بسر کرنا دشوار ہو گیا ان کا یہ حال زاردیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح فرما لیا اور بچوں کو اپنی پرورش میں لے لیا اس طرح یہ حضور علیہ الصلوۃوالسلام کے گھر آگئیں اور تمام امت کی ماں بن گئیں حضرت بی بی ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا عقل وفہم 'علم وعمل' دیانت وشجاعت کے کمال کا ایک بے مثال نمونہ تھیں اور فقہ و حدیث کی معلومات کا یہ عالم تھا کہ تین سواٹھہتر حدیثیں انہیں زبانی یاد تھیں مدینہ منورہ میں چوراسی برس کی عمر پاکروفات پائیں ان کے وصال کے سال میں بڑااختلاف ہے بعض مورخین نے ۵۳ ھ بعض نے ۵۹ ھ بعض نے ۶۲ ھ لکھا ہے اور بعض کا قول ہے کہ ان کا انتقال ۶۳ ھ کے بعد ہوا ہے ان کی قبر مبارک جنت البقیع میں ہے۔
تبصرہ:
اللہ اکبر! حضرت بی بی ام سلمہرضی اللہ عنھا کی زندگی صبرواستقامت جذبہ ایمانی جوش اسلامی زاہدنہ زندگی علم و عمل محنت و جفاکشی عقل و فہم کا ایک ایسا شا ہکار ہے جس کی مثال مشکل ہی سے مل سکے گی ان کے کارناموں اور بہادری کی داستانوں کو تاریخ اسلام کے اوراق میں پڑھ کر یہ کہنا پڑتا ہے کہ اے آسمان بول!اے زمین بتا! کیا تم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنھا جیسی شیر دل اور پیکر ایمان عورت کو ان سے پہلے کبھی دیکھا تھا۔
ماں بہنو ! تم پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیبیوں کی زندگی سے سبق حاصل کرواور خداکے لئے سوچو کہ وہ کیا تھیں؟ اور تم کیا ہو؟ تم بھی مسلمان عورت ہو خدا کے لئے کچھ تو ان کی زندگی کی جھلک دکھاؤ۔


یہی مائیں ہیں جن کی گود میں اسلام پلتا تھا
حیا سے انکی انساں نور کے سانچے میں ڈھلتا تھا

Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
muhammad khurshid ali
Moderator
Moderator
muhammad khurshid ali


Posts : 371
Join date : 05.12.2009
Age : 42
Location : Rawalpindi

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Empty
PostSubject: Re: حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا   حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeWed 29 Sep 2010 - 9:05

حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا 755444
Back to top Go down
 
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنھا
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنھا
» حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا
» حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علمی ذوق

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی شخصیات :: اہل بیت عظام-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Cookies | Latest discussions