Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: شہزادیِ اسلام مالکہ دارلسلام حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح Mon 1 Feb 2010 - 10:41 | |
| شہزادیِ اسلام مالکہ دارلسلام حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح
گوشِ دل سے مومنو سن لو ذرا ہے یہ قصہ فاطمہ کے عقد کا
پندرہ سالہ نبی ﷺ کی لاڈلی اور تھی بائیس سال عمرِ علی
عقد کا پیغام حیدر نے دیا مصطفی ﷺ نے مرحبا اھلاً کہا
پیر کا دن سترہ ماہِ رجب دوسرا سن ہجرتِ شاہِ عرب
پھر مدینہ میں ہوا علان عام ظہر کے وقت آئیں سارے خاص و عام
اس خبر سے شور برپا ہو گیا کوچہ و بازار میں غل سے مچا
آج ہے مولیٰ کی دختر کا نکاح آج ہے اس نیک اختر کا نکاح
آج ہے اس پاک و سچی کا نکاح آج ہے بے ماں کی بچی کا نکاح
خیر سے جب وقت آیا ظہر کا مسجد نبوی ﷺ میں مجمع ہوگیا
ایک طر ہے ابو بکر و عمر اک طرف عثمان بھی ہے جلوہ گر
ہرطرف اصحاب و انصار ہےں درمیاںمیں احمد مختار ہیں
سامنے نوشہ علی مرتضیٰ حیدر کرار شاہِ لافتیٰ
آج گویا عرش آیا ہے اتر یاکے قدسی آگئے ہیں فرش پر
جمع جب سارا مجمع ہو گیا سیدالکونین ﷺنے خطبہ پڑھا
جب ہوئے خطبے سے فارغ مصطفی ﷺ عقد زہرا کا علی سے کر دیا
چارسو مثقال چاندی مہر تھا وزن جس کا ڈیڑہ سو تولہ ہوا
بعد میں خرمے لٹائے لاکلام ماسواءاس کے نہتھا کوئی طعام
ان کے حق میں پھر دعائے خیر کی اور ہر اک نے مبارک باد دی
گھر سے رخصت جس گھڑی زہرا ہوئیں والدہ کی یاد میں رونے لگی
دی تسلی احمد مختار نے اور فرمایا شہہ ابرار نے
فاطمہ ہر طرح سے بالاہو تم میکہ و سسرال میںاعلیٰ ہو تم
باپ تیرا ہے امام الانبیاءﷺ اور شوہر اولیاءکے پیشوا
ماہ ذی الحجہ میں جب رخصت ہوئی تب علی کے گھر میں اک دعوت ہوئی
جس میں تھیں دس سیر جو کی روٹیاں کچھ پنیر اور تھوڑے خرمے بیگماں
اس ضیافت کا ولیمہ نام ہے اور یہ دعوت سنتِ اسلام ہے
سب کی اس کی راہ چلنا چاہیے اور بری رسموں سے بچنا چاہیے
| |
|
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: فاطمہ زہراہ کا جہیز Mon 1 Feb 2010 - 10:43 | |
| فاطمہ زہراہ کا جہیز
فاطمہ زہرا کا جس دن عقد تھا سن لو ان کے ساتھ کیا کیا نقد تھا
ایک چادر سترہ پیوند کی مصطفی نے اپنی دختر کو جو دی
ایک توشک جس کا چمڑے کا غلاف ایل تکیہ ایک ایسا ہی لحاف
جس کے اندر اون نہ ریشم روئی بلکہ اس میں چھال خرمے کی بھری
ایک چکی آٹا پیسنے کے واسطے ایک مشکیزہ تھا پانی کے لیے
ایک لڑکی کا پیالہ ساتھ میں نقری کنگن کی جوڑی ہاتھ میں
اور گلے میں ہار ہاتھی دانت کا ایک جوڑا بھی کھڑاﺅں کا دیا
شاہزادی سیدالکونین ﷺ کی بے سواری ہی علی کے گھر گئی
واسطے جن کے بنے دونوں جہاں ان کے گھر تھی سیدھی سادھی شادیاں
اس جہیز ِ پاک پر لاکھوں سلام صاحبِ لولاک ﷺ پر لاکھوں سلام
| |
|
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: شہزادیِ کونین ﷺ کی زندگی Mon 1 Feb 2010 - 10:46 | |
| شہزادیِ کونین ﷺ کی زندگی
آئیں جب خاتونِ جنت اپنے گھر پڑگئے سب کام ان کی ذات پر
کام سے کپڑے بھی کالے پڑ گئے ہاتھ میں چکی سے چھالے پڑ گئے
دی خبر زہرا کو سداللہ نے بانٹے ہیں قیدی رسول اللہ نے
ایک لونڈی بھی اگر تم کو ملے اس مصیبت سے تمہیں راحت ملے
سن کے زہرا آئیں صدیقہ کے گھر تاکہ دیکھے ہاتھ کے چھالے پدر
پر نہ تھے دولت کدہ میں شاہِ دیں ﷺ والدہ سے عرض کر کے آگئیں
گھر میں جب آئے حبیبِ کبریا ﷺ والدہ نے ماجرا سار کہا
فاطمہ چھالے دکھانے آئی تھیں گھر کی تکلیفیں سنانے آئی تھی
آپ کو گھر میں نہ پایا شاہِ دیں ﷺ مجھ سے سب دکھ درد اپنا کہہ گئی
ایک خادم آپ اگر ان کو بھی دیں چکی اور چولہے کے وہ دکھ سے بچیں
شب کو آئیں مصطفی ﷺ زہرا کے گھر اور کہا دختر سے اے جانِ پدر
ہیں یہ خادم ان یتیموں کے لیے باپ جن کے جنگ میں مارے گئے
تم پہ سایہ ہے رسول اللہ ﷺکا آسرا رکھو فقط اللہ کا
ہم تمہیں تسبیح ایسی بتائیں آپ جس سے خادموں کو بھول جائیں
اولاً سبحان ۳۳ بار ہو اور پھر الحمد اتنی ہی پڑھو
اور ۳۴بار ہو تکبیر بھی تاکہ سو ہو جائیں یہ مل کر سبھی
پڑھ لیا کرنا اسے ہر صبح شام ورد میں رکھنا اسے اپنے مدام
خلد کی مختار راضی ہو گئیں سن کے یہ گفتار خوش خوش ہوگئی
سالک ان کی راہ جو کوئی چلے دین و دینا کی مصیبت سے بچے
اسلامی زندگی، مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ
| |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: شہزادیِ اسلام مالکہ دارلسلام حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح Thu 4 Feb 2010 - 15:40 | |
| | |
|
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
| Subject: Re: شہزادیِ اسلام مالکہ دارلسلام حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح Tue 21 Sep 2010 - 22:14 | |
| | |
|
sohnee
Posts : 68 Join date : 15.12.2009 Age : 39 Location : rawalpindi
| Subject: Re: شہزادیِ اسلام مالکہ دارلسلام حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح Thu 23 Sep 2010 - 9:58 | |
| | |
|
Sponsored content
| Subject: Re: شہزادیِ اسلام مالکہ دارلسلام حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا کا نکاح | |
| |
|