Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: منقبت/صحابہ کرام Sat 26 Dec 2009 - 9:41 | |
| [center][center]دو عالم نھ کیوں ہو نثار صحابہ
کھ ہے عرش منزل وقار صحابہ
امیں ھیں یھ قرآن و دین خدا کے
مدار ہدی اعتبار صحابہ
رسالت کی منزل میں ہر ہر قدم پر
نبی کو رہا انتظار صحابہ
خلافت، امامت، ولایت، کرامت
ہر اک فضل پر اقتدار صحابہ
نمایاں ہے اسلام کے گلستاں میں
ہر اک گل میں پہ رنگ بہار صحابہ
کمال صحابہ نبی کی تمنا
جمال نبی ھے قرار صحابہ
یہ مہریں ہیں فرمان ختم الرسل کی
ہے دین خدا شاہ کار صحابہ
صحابہ ہے تاج رسالت کے لشکر
رسول خدا تاجدار صحابہ
انہیں میں ھے صدیق و فاروق و عثماں
انہیں میں علی شاہسوار صحابہ
انہیں میں بدر و احد کے مجاہد
لقب جن ہے جاں نثار صحابہ
انہیں میں ہے اصحاب شجرہ نمایاں
جنہیں کہتے ہیں رازدار صحابہ
انہیں میں حسین و حسن فاطمہ ہیں
نبی کے جو ہیں گل عذار صحابہ
پس مرگ اے اعظمی یہ دعا ہے
بنوں میں تمہارا مزار صحابہ
علامہ عبدالمصطفی اعظمی [/center] [/center] | |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: منقبت/صحابہ کرام Mon 28 Dec 2009 - 17:28 | |
| | |
|