Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: اے ولادت کے دن تیری کیا بات ہے Fri 4 Dec 2009 - 9:43 | |
| اے ولادت کے دن تیری کیا بات ہے
عید سے بھی تجھے بڑھ کے رتبہ ملا اے ولادت کے دن تیری کیا بات ہے تیری جھولی میں ہر اک سعادت پڑی اے سعادت کے دن تیری کیا بات ہے
سال پورے سے افضل و اعلٰی ہے تو لیلۃ القدر سے شان والا ہے تو دونوں عالم کی تجھ کو ملی رحمتیں نور و راحت کے دن تیری کیا بات ہے
ربیع الاول کی بارہ نہ ہوتی اگر کوئی شے جہاں میں نہ آتی نظر تجھ سے کونین کو عظمتیں مل گئیں شان و عظمت کے دن تیری کیا بات ہے
آج کے دن جہاں کو نظارے ملے حق کے جلوے ہیں سارے کے سارے ملے تیرے صدقے شرافت کرامت ملی اے کرامت کے دن تیری کیا بات ہے
آج دنیا کو دولت ضیاء کی ملی، آمنہ کو امانت خدا (عزوجل) کی ملی انبیاء تیرے دیتے بشارت رہے اے بشارت کے دن تیری کیا بات ہے
آج کے دن زمانہ سنوارا گیا دونوں عام کو صائم نکھارا گیا تیرے آنے سے انوار سب آگئے کیف و راحت کے دن تیری کیا بات ہے
| |
|