Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: ترانہء ولادت Fri 4 Dec 2009 - 9:48 | |
| ترانہء ولادت
ماہ ربیع الاول آیا ! رب (عزوجل) کی رحمت ساتھ میں لایا وقت مبارک رات سہانی صبح کا تڑکا ہے نورانی پیر کا دن تاریخ ہے بارہ فرش پہ چمکا عرش کا تارہ آج کی رات برات رچی ہے آمنہ کے گھر دھوم مچی ہے گھر میں حوریں در پہ ملک ہیں جن کی قطاریں تابہ فلک ہیں ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا! شور مچا اک صل علٰی کا لو وہ اب اٹھی گرد سواری! پیدا ہوئے محبوب باری باغ خلیل کا وہ گل زیبا! کشت صفی کا نخل تمنا رحمت عالم نور مجسم ! صلی اللہ علیہ وسلم تم بھی اٹھو اب وقت ادب ہے! ذکر ولادت شاہ عرب ہے تخت ہے ان کا تاج ہے ان کا! دونوں جہاں میں راج ہے انکا جن و ملک ہیں ان کے سپاہی! رب (عزوجل) کی خدائی میں ان شاہی اونچے اونچے یہاں جھکتے ہیں! سارے انہی کا منہ تکتے ہیں شاہ و گدا ہیں ان کے سلامی! فخر ہے سب کو ان کی غلامی کعبہ کی زینت انہی کے دم سے طیبہ کی رونق انکے قدم سے کعبہ ہی کیا سارے جہاں میں دھوم ہے ان کی کون و مکاں میں آمنہ بی کو لعل مبارک دائی حلیمہ کو بال مبارک تم کو خلیل اللہ مبارک (علیہ السلام) تم کو ذبیح اللہ مبارک (علیہ السلام) دان کرو کچھ جشن ہے بھاری در پہ کھڑے ہیں سارے بھکاری در پہ ہیں حاضر اپنے پرائے آپ کے دم سے آس لگائے چشم کرم للہ ادھر ہو سالک خستہ پر بھی نظر ہو
| |
|