Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: ماہِ رمضان المبارک کے وظائف Mon 9 Aug 2010 - 8:24 | |
| ماہِ رمضان المبارک کے وظائف ماہِ رمضان کی پہلی شب بعد نماز عشاء ایک مرتبہ سورہء فتح پڑھنا بہت افضل ہے۔
ماہِ رمضان کی پہلی شب بعد نماز تہجد آسمان کی طرف منہ کرکے بارہ مرتبہ یہ دعاء پڑھنی بہت افضل ہے۔
لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ الحَقُّ القَیُّومُ القآئِمُ عَلٰی کُلِّ نَفسٍ بِماَ کَسَبَت
اس کے پڑھنے والے کو بے شمار نعمتیں اللہ تعالٰی کی طرف سے عطا کی جائیگی۔
ماہِ رمضان المبارک میں روزانہ ہر نماز کے بعد اس دعائے مغفرت کو تین مرتبہ پڑھنا بہت افضل ہے۔
اَستَغفِرُاللہَ العَظِیمَ الَّذِی لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ القَیُّومَ ط اِلِیہِ تَویَۃً عَبدٍ ظاَلِمٍ لاَ یَملِکُ نَفسِہ ضَرّاً وَّلاَ نَفعاً وَّلاَ مَوتاً وَّلاَ حَیاَۃً وَّلاَ نَشُورَا ط
رمضان شریف میں ہر نماز عشاء و تراویح کے بعد روزانہ تین مرتبہ کلمہ طیّب پڑھنے کی بہت فضیلت ہے۔ اوّل مرتبہ پڑھنے سے گناہوں کی مغفرت ہوگی۔ دوسری دفعہ پڑھنے سے دوزخ سے آزاد ہونا۔تیسری بار پڑھنے سے جنّت کا مستحق ہوگا۔
ماہِ رمضان المبارک کی اکیسویں شب کو اکیس مرتبہ سورہء قدر پڑھنا بھی بہت افضل ہے۔
تیئسویں (23) شب کو سورہء یٰس ایک مرتبہ ۔ سورہ رحمٰن ایک مرتبہ پڑھنی بہت افضل ہے۔
پچیسویں (25) شب کو سات مرتبہ سورہ دخان پڑھے۔ انشاءاللہ تعالٰی اللہ پاک اس سورہ کے پڑھنے کے باعث عذاب قبر سے محفوظ رکھے گا۔
پچیسویں (25) شب کو سات مرتبہ سورہء فتح پڑھنا واسطے ہر مُراد کے بہت افضل ہے۔
ستائیس (27) شب قدر کو ساتوں حٰم پڑھے یہ ساتوں حم عذابِ قبر سے نجات اور مغفرت گناہ کے لئے بہت افضل ہیں۔
ستائیس (27) شب کو سورہء ملک سات مرتبہ پڑھنی واسطے مغفرت گناہ بہت فضیلت والی ہے۔
ماہِ رمضان المبارک کی انتیس شب کو سات مرتبہ سورہء واقعہ پڑھے انشاءاللہ تعالٰی ترقی رزق کے لئے بہت افضل ہے۔
ماہِ رمضان کی کسی شب میں بعد نمازِعشاء سات مرتبہ سورہء قدر پڑھنی بہت افضل ہے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس کے پڑھنے سے ہر مُصیبت سے نجات حاصل ہوگی۔ | |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: ماہِ رمضان المبارک کے وظائف Mon 9 Aug 2010 - 12:30 | |
| | |
|
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
| Subject: Re: ماہِ رمضان المبارک کے وظائف Thu 12 Aug 2010 - 22:02 | |
| | |
|
Sponsored content
| Subject: Re: ماہِ رمضان المبارک کے وظائف | |
| |
|