Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: وظائف کے ضروری آداب Sat 2 Jan 2010 - 10:27 | |
| وظائف کے ضروری آداب آدابِ دعاء اور وظائف کی تعداد یوں تو بہت زیادہ ہے۔ مگر ہم ان میں سے جند نہایت اہم اور ضرروی آداب کا تذکرہ کرتے ہیں، جو یہ ہیں۔ 1۔ بارگاہِ حق میں عجز و نیاز یعنی ہر عمل کرنے یا تعویذات لکھنے کے وقت نہایت ہی خضوع و خشوع کے ساتھ خداوند قدوس کی بارگاہ میں عاجزی و نیازمندی کا اظہار کرے۔ 2۔ صدقہ و خیرات یعنی ہر عمل اور وظیفہ شروع کرنے سے پہلے کچھ صدقہ و خیرات کرے۔ 3۔ درود شریف یعنی ہر عمل ہر دعاء ہر وظیفہ کے اوّل و آخر دُرود شریف کا ورد کرے۔ 4۔ بار بار دعاء مانگے یعنی وظیفوں کے بعد جب اپنے مقصد کے لئے دعاء مانگے تو ایک ہی مرتبہ دعاء مانگ کر بس نہ کردے۔ بلکہ بار بار گڑگڑا کر خُدا سے دُعاء مانگے 5۔ تنہائی یعنی جہاں تک ہو سکے ہر دعاء اور وظیفہ وغیرہ عملیات کو تنہائی میں پڑھے جہاں نہ کسی کی آمد و رفت ہو نہ کسی کی کوئی آواز آئے ! 6۔ کسی کو نقصان نہ پہنچائے یعنی کسی مسلمان کو نقصان پہنچانےکے لئے ہرگز ہرگز نہ کوئی عمل کرے نہ کوئی وظیفہ پڑھے۔ 7۔ خوراک میں کمی یعنی جب کوئی عمل کرے یا وظیفہ پڑھے تو اس دوران میں بہت کم کھائے اور سادہ غذا کھائے پیٹ بھر کر نہ کھائے کیونکہ پیٹ بھرے لوگ دُعاؤں کی تاثیر سے اکثر محروم رہتے ہیں۔ 8۔ پاکی اور صفائی اعمال اور وظائف پڑھنے کے دوران بدن اور کپڑوں کی پاکی اور صفائی سُتھرائی کا خاص طور پر خیال و لحاظ رکھے بلکہ خوشبو بھی استعمال کرے اور ظاہری پاکی و صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق و کردار اور باطنی صفائی کا بھی اہتمام رکھے۔ 9۔ پاک روشنائی جو تعویذ لکھے وہ زعفران سے لکھے یا ایسی روشنائی سے لکھے جس میں اسپرٹ نہ پڑی ہو بلکہ اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی روشنائی ہونی چاہئیے جو زمزم شریف میں گھولی ہوئی ہو یا دریاؤں کے جاری پانی میں۔ 10۔ اچّھی ساعت اچّھی نیّت ہر عمل اچھی ساعت میں کرے اور ہر تعویذ اچھی ساعت میں قبلہ رُو ہو کر لکھے۔ اور تعویذ لکھتے وقت ہرگز کوئی طمع اور لالچ دل میں نہ لائے بلکہ اخلاص کے ساتھ تعویذ لکھ کر حاجتمندوں کو دے۔ ہاں اگر کوئی اپنی طرف سے تعویذوں کا نذرانہ خوشی کے ساتھ پیش کرے تو اس کو رَد نہ کرے۔
| |
|
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
| Subject: Re: وظائف کے ضروری آداب Wed 13 Jan 2010 - 20:16 | |
| | |
|