Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
تیمم کا بیان Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
تیمم کا بیان Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
تیمم کا بیان Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
تیمم کا بیان Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
تیمم کا بیان Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
تیمم کا بیان Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
تیمم کا بیان Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
تیمم کا بیان Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
تیمم کا بیان Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 تیمم کا بیان

Go down 
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 44
Location : Rawalpindi

تیمم کا بیان Empty
PostSubject: تیمم کا بیان   تیمم کا بیان Icon_minitimeThu 1 Jul 2010 - 7:04

تیمم کا بیان

اگر کسی وجہ سے پانی کے استعمال پر قدرت نہ ہو تو وضو اور غسل دونوں کیلئے تیمم کر لینا جائز ہے مثلاً ایسی جگہ ہو کہ وہاں چاروں طرف ایک میل تک پانی کا پتہ نہ ہو۔ یا پانی تو قریب ہی میں ہو مگر دشمن یا درندہ جانور کے خوف یا کسی دوسری وجہ سے پانی نہ لے سکتا ہو یا پانی کے استعمال سے بیمار ہو جانے یا بیماری کے بڑھ جانے کا اندیشہ اور گمان غالب ہو تو ان صورتوں میں بجائے وضو اور غسل کے تیمم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔

مسئلہ:- مٹی، ریت، پتھر گیرو وغیرہ ہر اُس چیز سے تیمم ہو سکتا ہے جو زمین کی جنس سے ہو۔ لوہا، پتیل، کپڑا، رانگا، تانبا، لکڑی وغیرہ سے تیمم نہیں ہو سکتا کہ جو کہ زمین کی جنس سے نہیں ہیں۔ یاد رکھو کہ جو چیز آگ سے جل کر نہ رکاھ ہوتی ہے۔ نہ پگھلتی ہے وہ زمین کی جنس سے ہے جیسے مٹی وغیرہ اور جو چیز آگ سے جل کر راکھ ہو جائے یا پگھل جائے وہ زمین کی جنس سے نہیں۔ جیسے لکڑی اور سب دھاتیں۔ (عامہ کتب)

مسئلہ:- راکھ سے تیمم جائز نہیں۔ (عالمگیری)

مسئلہ:- گچ کی دیوار اور پکی اینٹ سے تیمم جائز ہے اگرچہ ان پر غبار نہ ہو اسی طرح مٹی۔ پتھر وغیرہ پر بھی غبار ہو یا نہ ہو بہرحال تیمم جائز ہے۔ (عامہ کتب)

مسئلہ:- مسجد میں سویا تھا اور نہانے کی حاجت ہوگئی تو فوراً ہی تیمم کرکے جلد مسجد سے نکل جائے۔

مسئلہ:- کسی وجہ سے نماز کا وقت اتنا تنگ ہوگیا کہ اگر وضو کرے گا تو نماز قضاء ہو جائے گی تو چاہئیے کہ تیمم کرکے نماز پڑھ لے۔ پھر اس پر لازم ہے کہ وضو کرکے اُس نماز کو دپرائے۔ (درمختار و ردالمحتار ج1 ص164)

مسئلہ:- اگر پانی موجود ہو تو قرآن مجید کو چھونے، یا سجدہء تلاوت کیلئے تیمم کرنا جائز نہیں۔ بلکہ وضو کرنا ضروری ہے۔ (رد المحتار ج1 ص164)

مسئلہ:- جس جگہ سے ایک شخص نے تیمم کیا اُسی جگہ سے دوسرا بھی تیمم کر سکتا ہے۔ (بہار شریعت ج2 ص70)

مسئلہ:- عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ مسجد کی دیوار یا زمین سے تیمم ناجائز یا مکروہ ہے، یہ غلط ہے مسجد کی دیوار اور زمین پر بھی تیمم بلا کراہت جائز ہے۔ (بہار شریعت ج1 ص70)

مسئلہ:- تیمم کیلئے ہاتھ زمین پر مارا اور چہرہ اور ہاتھوں پر ہاتھ پھرانے سے پہلے ہی تیمم ٹوٹنے کا کوئی سبب پایا گیا تو اس سے تیمم نہیں کر سکتا۔ بلکہ اس کو لازم ہے کہ دوباری ہاتھ زمین پر مار کر تیمم کرے۔ (بہار شریعت ج1 ص70 وغیرہ)

مسئلہ:- جن چیزوں سے وضو ٹوٹتا ہے یا غسل واجب ہوتا ہے اُن سے تیمم بھی جاتا رہے گا۔ اور ان کے علاوہ پانی کے استعمال پر قادر ہو جانے سے بھی تیمم ٹوٹ جائے گا۔ (عامہ کتب فقہ
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
 
تیمم کا بیان
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» وضو کا بیان
» حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کا بیان
» حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کے بالوں کا بیان

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی فقہ :: فقہ حنفی-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Cookies | Latest discussions