Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز

Go down 
2 posters
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 44
Location : Rawalpindi

علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Empty
PostSubject: علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز   علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeTue 16 Feb 2010 - 10:28

عصر حاضر کے چیلنجیز کا مقابلہ کرنے کے لئےہم امت مسلمہ پر لازم ہے کہ کتاب و سنت کےعلوم سے اپنے سینوں کو معمور کریں اور انوار قرآن وحدیث سے ضلالت و جہالت کی تاریکیوں کا خاتمہ کریں تاکہ دارین کی سعادتیں ہمارامقدر بنیں ،کیونکہ حق تعالی نے ہمیں اس خاتم النبین کی امت میں پیدا کیا ہے جنہیں اس نے علوم و معارف‘ حقائق و اسرار کے خزانے عطا فرماکر صبح قیامت تک آنے والی نسل انسانی کی رشد و ہدایت کے لئے اس خاکدان گیتی میں جلوہ گر فرمایا‘ سورۃ النساء آیت 113 میں ارشاد باری ہے:

وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْكَ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا-

ترجمہ: اور اللہ نے آپ پر کتاب وحکمت نازل فرمائی اور اس نے آپ کو وہ سب علوم عطا کردئیے جو آپ نہیں جانتے تھے،اور یہ آپ پر اللہ کا بہت بڑا فضل ہے۔

جامع ترمذی میں حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم دونوں دستہائے مبارکہ میں دو کتابیں لے ہوئے برآمد ہوئے اور فرمایا :تم جانتے ہو کہ یہ دو کتابیں کیا ہیں؟ ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! آپ کے بتلائے بغیر ہم نہیں جان سکتے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدھے دست مبارک کی کتاب کے متعلق فرمایا کہ یہ رب العالمین کی طرف سے ایک کتاب ہے، اس میں جنتیوں کے نام اور ان کے باپ دادا اور قبیلوں کے نام ہیں اور پھر آخر میں سب کی جملہ تعداد بتلادی گئی ہے، ان میں نہ کبھی اضافہ کیا جائے گا اور نہ کمی‘ پھر اس کتاب کی نسبت فرمایا جو بائیں دست مبارک میں تھی: یہ رب العالمین کی طرف سے ایک کتاب ہے اس میں دوزخیوں کے نام اور ان کے آباء اور قبائل کے نام ہیں، جس کے آخر میں سب کی جملہ تعداد درج کردی گئی ہے‘ ان میں نہ تو کبھی اضافہ کیا جائے گا اور نہ کمی (جامع ترمذی: 2291) ۔

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَفِى يَدِهِ كِتَابَانِ فَقَالَ : أَتَدْرُونَ مَا هَذَانِ الْكِتَابَانِ. فَقُلْنَا لاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلاَّ أَنْ تُخْبِرَنَا. فَقَالَ لِلَّذِى فِى يَدِهِ الْيُمْنَى هَذَا كِتَابٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ ثُمَّ أُجْمِلَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلاَ يُزَادُ فِيهِمْ وَلاَ يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَبَدًا. ثُمَّ قَالَ لِلَّذِى فِى شِمَالِهِ هَذَا كِتَابٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ فِيهِ أَسْمَاءُ أَهْلِ النَّارِ وَأَسْمَاءُ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ ثُمَّ أُجْمِلَ عَلَى آخِرِهِمْ فَلاَ يُزَادُ فِيهِمْ وَلاَ يُنْقَصُ مِنْهُمْ أَبَدًا-

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں ا لکٹرانک میڈیا کے ذریعہ لمحہ بھر میں ایک مقام کی خبر ساری دنیا میں پہنچ جاتی ہے اور میڈیا کی وساطت سے پروگرامس راست (Live) نشر کئے جاتے ہیں‘قربان جائیں حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اعجاز علمی پر کہ آپ نے کسی ظاہری وسائل کے بغیر محض بہ عطائے خداوندی کائنات پست و بالا میں ہونے والے واقعات کی خبر دی۔ چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ملک شام میں ہونے والے ’’معرکہ موتہ‘‘ کی ترتیب وار خبر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو مدینہ منورہ میں عطا فرمائی ‘ صحیح بخاری شریف میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:

عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه أَنَّ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم نَعَى زَيْدًا وَجَعْفَرًا وَابْنَ رَوَاحَةَ لِلنَّاسِ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَهُمْ خَبَرُهُمْ ، فَقَالَ أَخَذَ الرَّايَةَ زَيْدٌ فَأُصِيبَ ، ثُمَّ أَخَذَ جَعْفَرٌ فَأُصِيبَ ، ثُمَّ أَخَذَ ابْنُ رَوَاحَةَ فَأُصِيبَ ، وَعَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ ، حَتَّى أَخَذَ سَيْفٌ مِنْ سُيُوفِ اللَّهِ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ .

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید ‘ حضرت جعفر اور حضرت ابن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی شہادت کی خبر‘ ان کے بارے میں وہاں سے باضابطہ اطلاع آنے سے قبل ہی صحابہ کو عطافرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پرچم اسلام کو زید رضی اللہ عنہ نے لیا اور وہ شہید ہوگئے‘ پھر جعفر رضی اللہ عنہ نے پرچم اسلام تھام لیا اور جام شہادت نوش کرلیا‘ پھر ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے عَلم اسلام سنبھالا اور وہ بھی شہید ہوگئے۔ اس وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چشمان اقدس سے آنسو رواں تھے۔ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا) یہاں تک کہ اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار خالد ابن ولید رضی اللہ عنہ نے اسلام کا جھنڈا لیا اور اللہ نے اہل اسلام کو فتح و نصرت سے ہمکنار کیا۔ (صحیح بخاری ‘ حدیث نمبر: 3757)۔

مسند امام احمد میں روایت ہے:

عَنْ مُنْذِرٍ حَدَّثَنَا أَشْيَاخٌ مِنَ التَّيْمِ قَالُوا قَالَ أَبُو ذَرٍّ لَقَدْ تَرَكَنَا مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم وَمَا يُحَرِّكُ طَائِرٌ جَنَاحَيْهِ فِى السَّمَاءِ إِلاَّ أَذْكَرَنَا مِنْهُ عِلْماً.


حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حال ميں ہمیں رخصت کیا کہ فضا میں محو پرواز ہر قسم کے پرندوں تک کے بارے میں آپ نے ہمیں آگہی بخشی ہے(مسند امام احمد‘ حدیث نمبر: 21970)۔



صحیح بخاری شریف میں روایت ہے کہ نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کا گذر دو قبروں پر سے ہوا تو آپ نے فرمایا کہ ان دونوں کو عذاب ہورہا ہے اور عذاب کسی ایسی وجہ سے نہیں ہورہا ہے جس سے بچنا دشوار تھا ‘ان میں سے ایک تو پیشاب سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا چغلخوری کرتا پھرتا تھا، پھر آپ نے ایک سبز شاخ منگواکر اس کے دو حصے کئے اور ہر ایک ٹکڑا ہر قبر پر لگادیا‘ صحابہ نے عرض کیا: اس کی حکمت کیا ہے؟ یا رسول اللہ ! ارشاد فرمایا: جب تک یہ ٹہنیاں خشک نہ ہوں ان کے عذاب میں تخفیف ہوتی رہے گی ۔ (صحیح بخاری شریف،کتاب الجنائز، باب الجريد على القبر،حدیث نمبر:1361)

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما ، عَنِ النَّبِىِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ مَرَّ بِقَبْرَيْنِ يُعَذَّبَانِ فَقَالَ : إِنَّهُمَا لَيُعَذَّبَانِ ۔ وَمَا يُعَذَّبَانِ فِى كَبِيرٍ ، أَمَّا أَحَدُهُمَا فَكَانَ لاَ يَسْتَتِرُ مِنَ الْبَوْلِ ، وَأَمَّا الآخَرُ فَكَانَ يَمْشِى بِالنَّمِيمَةِ . ثُمَّ أَخَذَ جَرِيدَةً رَطْبَةً فَشَقَّهَا بِنِصْفَيْنِ ، ثُمَّ غَرَزَ فِى كُلِّ قَبْرٍ وَاحِدَةً . فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لِمَ صَنَعْتَ هَذَا ؟ فَقَالَ : لَعَلَّهُ أَنْ يُخَفَّفَ عَنْهُمَا مَا لَمْ يَيْبَسَا .

اس موقع پر آپ نے بیک وقت ماضی ، حال و مستقبل کی خبر دی کہ حالیہ قبر میں ہورہے عذاب کو بھی ملاحظہ فرمایا اور ماضی میں کئے گئے ان کی خطاؤں کی بھی نشاندہی فرمائی اور مستقبل کے بارے میں فرمایا کہ جب تک یہ ٹہنیاں خشک نہ ہوں اُن کے عذاب میں تخفیف ہوتی رہے گی۔
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Janti Zever
Moderator
Moderator
Janti Zever


Posts : 228
Join date : 01.01.2010
Age : 38
Location : United Kingdom

علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Empty
PostSubject: Re: علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز   علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز Icon_minitimeMon 12 Jul 2010 - 20:28

علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز 752517 علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز 752517 علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز 752517
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز 755444

علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز 752517 علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز 752517 علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز 752517
Back to top Go down
 
علم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اعجاز
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پتھروں پر چلتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں مبارک کے نیچے وہ نرم ہو جاتے
» وصال مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
» شفاعتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطا کاروں کے لئے

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی شخصیات :: حضرت محمد ﷺ-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Cookies | Latest discussions