Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: اذان اسلامی شعائر Tue 16 Feb 2010 - 10:03 | |
| اذان حضرت یحییٰ بن معاذ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو بازار میں خرید و فروخت کرتے ہیں اور لوگوں کا ان کے یہاں ہجوم ہوتا ہے لیکن جب اذان سنتے تو فی الفور کھڑے ہوجاتے اور بیوپار وغیرہ سب چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن اس زمانے میں تاجروں کی گرم بازاری ہو تو نماز میں تاخیر کرتے ہیں اور بِکری کم ہو تو پشیمان ہوتے ہیں۔ حضرت سفیان بن عُےَےْنہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں نماز کے لئے قبلِ اذاں مسجد میں آجانا چاہئیے‘ تم مثل برے غلام کے ہو بغیر بلائے نماز کے لئے نہیں آتے پھر ان کا حال کیا ہوگا جو بلانے پر بھی نماز کے لئے مسجد نہیں آتے۔ حدیث شریف: حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ : جو مسلمان اذاں سنے اور میرا نام سنتے ہی درود اور جیسا مؤذن کہتا ہے ویسا نہ کہے تو مرتے وقت زبان پر کلمہ طیبہ جاری نہ ہوگا۔ اور جو اقامت سنے اورمیرے نام کے سنتے ہی درور اور قَدْ قَامَتِ الصَّلوٰۃ سنتے ہی اَقَامَھَا اللہُ وَ ادَامَھَا نہ کہے تو میدان قیامت میں جب مسلمان سجدہ کریں گے وہ شخص سجدہ نہ کرسکے گا۔ فقہائے کرام نے احکام خدا اور رسولؐ کی روشنی میں اذان و اقامت کے وقت ان ادعیہ کی ہدایت فرمائی ہے‘ ان کی پابندی موجبِ فلاح دارین ہے : مؤذن جیسے ہی اَللّٰہُ اَکْبَرْ اللّٰہُ اَکْبَرْ کہیں‘ سامعین کو اللّٰہُ اَکْبَرْ جَلَّ جَلالَہُ وَ جَلَّ شَانَہُ۔ اَشْھَدُ اَنْ لَااِلٰہَ اَلَّا اللّٰہُ کے وقت اَشْھَدُ اَنْ لَااِلٰہَ اَلَّا اللّٰہ۔ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰہِ کے ساتھ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ اور حَیَّ عَلَی الصَّلوِٰۃ کے وقت لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِی العَظِیْمِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلاَح کے وقت مَاشَاء اللّٰہُ لاَحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِی العَظِیْم ۔ اللّٰہُ اَکْبَرْ کے وقت حسب سابق اللّٰہُ اَکْبَرْ جَلَّ جَلالَہُ وَ جَلَّ شَانَہُ۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کے وقت لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کہنا چاہئیے۔ اقامت کے وقت صرف اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللّٰہ کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم اور قد قامت الصلوٰۃ کے ساتھ اَقَامَھَا اللہُ وَ ادَامَھَا کہنا چاہئیے۔ نماز فجر کی اذان میں اَلصَّلوٰۃ خَےْرٌ مِنَ النّوْمِ کے وقت صَدَقْتَ وَ بَرَرْتَ وَ بِالْحقِّ نَطَقْتَ کہے۔ ابوالحسنات حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ | |
|