Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: ایتھنز میں خلافت عثمانیہ دور کی مسجد میں صدیوں بعد اذان کی گونج Mon 15 Feb 2010 - 4:47 | |
| ایتھنز میں خلافت عثمانیہ دور کی مسجد میں صدیوں بعد اذان کی گونج
ایتھنز(نامہ نگار) ایتھنز کے سیاحتی مقام مونستراکی پر واقع خلافت عثمانیہ کے دور کی مسجد میں صدیوں بعد اذان کی صدا گونج گئی پاکستان سے یورپ کے تبلیغی دورے پرآئے ہوئے دعوت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن علامہ حبیب احمد عطاری کے دورہ یونان کے موقع پر ان کے ہمراہ برطانیہ اوراٹلی سے آئے ہوئے دعوت اسلامی کے کارکنان بھی تھے جس پر انھوں نے ایتھنز کے تاریخی مقامات دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ۔مونستراکی میں واقع ترک عہد کی مسجد جس کو اٹھارہویں صدی میں یونانی حکومت نے بند کرکے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا اوربعدازاں اس کو میوزیم کادرجہ دے کراس میں یونان کے مختلف علاقہ جات کے آرٹ کے نمونے اورمٹی سے بنے نوادرات کو نمائش کے لیے رکھ دیاگیا۔ترک عہد کے بعد مسجد میں کسی کوبھی عبادت کرنے اوراذان دینے کی اجازت ختم ہونے کے بعد ایتھنز کے دورہ پر آئے ہوئے مبلغین نے یونانی عملے سے وہاں پراذان دینے اوردو نفل اداکرنے کی اجازت طلب کی جس پر انہوں نے کافی بحث ومباحثے اوربرطانیہ سے آئے ہوئے دعوت اسلامی کے مرکز کے امیرکی جانب سے انگریزی میں ان کو وضاحت کرنے پر ان کو اجازت دے دی ۔اجازت ملنے پر یونانی عملے کاشکریہ اداکیاگیا اورصدیوں بعد مونستراکی کی مسجد میں اللہ اکبر کی صدا بلند کی گئی اس موقع پر موجود دیگر حاضرین کے آنسو رواں ہوگئے اوراللہ کی وحدانیت اوردرود مصطفیﷺ کا ورد شروع کردیا۔مسجد میں اذان کے بعد وہاں پر دورکعت نفل نماز بھی اداکی گئی تاہم تمام افراد کو اجازت نہیں دی گئی
| |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: ایتھنز میں خلافت عثمانیہ دور کی مسجد میں صدیوں بعد اذان کی گونج Tue 16 Feb 2010 - 14:37 | |
| | |
|
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
| Subject: Re: ایتھنز میں خلافت عثمانیہ دور کی مسجد میں صدیوں بعد اذان کی گونج Mon 12 Jul 2010 - 20:34 | |
| | |
|
fast_ismail
Posts : 6 Join date : 05.12.2011 Age : 41 Location : Hyderabad
| Subject: Re: ایتھنز میں خلافت عثمانیہ دور کی مسجد میں صدیوں بعد اذان کی گونج Tue 13 Dec 2011 - 12:21 | |
| مبارک ہو تمام مسلمان کو یقینً یہ بہت ہی عظیم کار نامہ ہے ہمارے دعوت اسلامی بھائیوں کا اللہ ین حضرات کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین | |
|
Sponsored content
| Subject: Re: ایتھنز میں خلافت عثمانیہ دور کی مسجد میں صدیوں بعد اذان کی گونج | |
| |
|