Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 6:50
اسلام وعلیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
تمام عاشقان بنی و غلامان مصطفی ﷺ کو میری جانب سے ربیع النور شریف مبارک ہو ماہ ربیع النور شریف تو کیا آتا ہے ہر طرف موسم بہار کا سماں ہو جاتا ہے ۔ میٹھے میٹھے مکی مدنی مصطفی ﷺ کے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ ہر سچا مسلمان گویا دل کی زبان سے بول اٹھتا ہے
نصیب چمکے ہیں فرشیوں کے کہ عرش کے چاند آرہے ہیں جھلک سے جن کی فلک ہے روشن وہ شمسی تشریف لارہے ہیں نثار تیری چہل پہل پہ ہزاروں عیدیں ربیع الاول سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
انشاءاللہ عزوجل اس تھڑید میں ہم عید میلادالنبی کے حوالے سے نعتیں شئیر کریں گے۔ آپ سب کے تعاون کا انتظار رہے گا۔
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 6:53
بارھویں کا چاند آیا !!
بچہ بچہ مسکرایا بارھویں کا چاند آیا خوشیوں کا طوفان لایا بارھویں کا چاند آیا !!
شادمانی کے ترانے گونجتے ہیں دہر میں وجد میں ہر شخص آیا بارھویں کا چاند آیا !!
روشنی ہی روشنی ہے چاندنی ہی چاندنی ذرہ ذرہ جگمگایا بارھویں کا چاند آیا !!
ہو گئے ہیں بند سارے ظلمتوں کے باب آج دہر میں وہ نور آیا بارھویں کا چاند آیا !!
کھل اٹھیں کلیاں محبت کی گلوں پر ہے نکھار باغ الفت لہلہایا بارھویں کا چاند آیا !!
ساز جاں پر بج رہا ہے ایک نغمہ بار بار آمنہ کا لعل آیا بارھویں کا چاند آیا !!
شکر کرتے ہی رہو رب کا اجاگر صبح و شام رب کا کیسا فضل پایا بارھویں کا چاند آیا
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 6:54
شاہ کونین جلوہ نما ہوگیا
شاہ کونین جلوہ نما ہوگیا رنگ عالم کا بالکل نیا ہوگیا
منتخب آپکی ذات والا ہوئی نام پاک آپکا مصطفٰی ہوگیا
مل گیا تجھ سے اللہ کا راستہ حق سے ملنے کا تو واسطہ ہوگیا
آپ وہ نور ہیں کہ قرآن میں وصف رخ آپکا والضحٰے ہوگیا
ایسا اعزاز کس کو خدا نے دیا جیسا بالا تیرا مرتبہ ہوگیا
ایسی نافذ تمہاری حکومت ہوئی تم نے جس وقت جو کچھ کہا ہوگیا
مہ پارہ ہوا سورج الٹا پھرا ! جب اشارہ تمہارا ذرا ہوگیا
کن کی کنجی نہ کیونکر ہو تیری زباں حکم رحمٰن تیرا کہا ہو گیا
جس نے نظارہء سبز گنبد کیا اُس کا پورا ہر اک مدعا ہوگیا
ہم بھی طیبہ کو اڑ جائیں گے ایک دن ناز تجھ کو کیوں بادِ صبا ہوگیا
تیرے ہی نور سے دونوں عالم بنے تو ہی تو ابتداء انتہا ہوگیا
اُس نے واللہ اللہ کو پالیا! جو کوئی تجھ پہ دل سے فدا ہو گیا
نام تیرا دم نزع جس نے لیا! اُس کا ایمان پر خاتمہ ہوگیا
علمِ غیب نبی کا جو منکر ہوا قہر قہار میں مبتلا ہوگیا
دیکھ آئینہ نجدی کہ توہین سے تیرا چہرہ تو الٹا توا ہو گیا!
ناز کر اے جمیل اپنی قسمت پہ تو خاکِ نعلین احمد رضا ہوگیا
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 6:57
خوشی سب ہی مناتے ہیں میرے سرکار آتے ہیں
خوشی سب ہی مناتے ہیں میرے سرکار آتے ہیں دیوانے جھوم جاتے ہیں میرے سکار آتے ہیں
ولادت کی گھڑی آئی بہار اب جھوم کر چھائی ! وہ دیکھو آگئے آقا دیوانے دھوم مچاتے ہیں
خوشی ہے آمنہ کے گھر وہ آئے نور کے پیکر ! جو پیدا ہو کے سجدے میں سر انور کو جھکاتے ہیں
فرشتوں کی یہ سنت ہے کہ آقا کی محبت ہے مینارو اور مکانوں پر جو جھنڈے ہم لہراتے ہیں
دہن بھی نور نور ہے، بدن بھی نور نور ہے ! نظر بھی نور نور ہے وہ نور حق کہلاتے ہیں
چراغاں کیا کریں گے تارے آ کے ان کی محفل میں یہ تارے روشنی جن سے پاتے ہیں وہ آتے ہی
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 7:01
نہ کیوں آج جھومیں کہ سرکار آئے
نہ کیوں آج جھومیں کہ سرکار آئے خدا کی خدائی کہ مختار آئے
نہ کیوں بارہویں پہ ہمیں پیار آئے کہ آئے اسی روز سرکار آئے
وہ آئے دو عالم کے مختار آئے لو آج آئے امت کے غمخوار آئے
مسرت سے ہم کیوں نہ دھومیں مچائیں ہمارے شہنشاہ و سردار آئے
مسلمانو! صبح بہاراں مبارک وہ برساتے انوار سرکار آئے
مبارک تجھے آمنہ ہو مبارک ترے گھر شہنشاہ ابرار آئے
مبارک حلیمہ تجھے بھی مبارک ترے گھر میں نبیوں کے سردار آئے
مبارک تمھیں غم کے مارو مبارک مداوائے غم بن کے غمخوار آئے
سوال اپنی امت کی بخشش کا کرتے وہ ہم عاصیوں کے طرف دار آئے
یتیموں کے والی غریبوں کے حامی وہ آفت زدوں کے مددگار آئے
مصیبت کے ماروں کی ڈھارس بندھانے شکستہ دلوں کے وہ دلدار آئے
سیاہی ہمارے گناہوں کی دھونے بہاتے ہوئے اشک سرکار آئے
جہاں میں وہ سکہ بٹھانے کو دیں کا مٹانے وہ باطل کے آثار آئے
نہ کیوں آج جشن ولادت منائیں نظر رب کی رحمت کے آثار آئے
عدد ہم کو بارہ کا کیوں ہو نہ پیار کہ بارہ تھی تاریخ جب یار آئے
گھٹا چھا گئی ہر طرف رحمتوں کی وہ لہراتے گیسوئے خمدار آئے
چلو اے گداؤ، چلو بینواؤ لٹاتے وہ نعمت کے انبار آئے
درودوں کے گجرے لئے اب بڑھو تم وہ آئے رسولوں کے سالار آئے
نہیں جن کی پیاری زباں پر نہیں وہ مکے میں سخیوں کے سردار آئے
ولادت کا صدقہ جیوں میں جہاں تک نہ نزدیک دنیا شہر یار آئے
ولادت کا صدقہ ہمیں اپنا غم دو شہا چشم نم کے طلب گار آئے
ولادت کا صدقہ ہو اخلاق اچھا کبھی نہ ہنسی ہم کو بےکار آئے
ولادت کا صدقہ گناہوں سے نفرت ہو اچھائیوں سے مجھے پیار آئے
ولادت کا صدقہ بقیع مبارک میں دوگز زمیں کے طلب گار آئے
ولادت کا صدقہ ہوں پابند سنت ہمیں عار فیشن سے سرکار آئے (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
ولادت کا صدقہ بیاں میں اثر دو ہو اصلاح اس کی جو بدکار آئے
ولادت کا صدقہ مدینے میں آقا مجھے موت اے میرے سرکار آئے
ولادت کا صدقہ نقاب اب اٹھا دو لئے ہم سب امید دیدار آئے
ولادت کا صدقہ شہا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زندگی بھر مدینے میں ہر سال عطار آئے
ولادت کا صدقہ پڑوسی بنانا شہا خلد میں جب عطار آئے
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 7:02
نور العلٰی نور یارسول اللہ
نور العلٰی نور یارسول اللہ صلی اللہ علیک یارسول اللہ
وہ آئے زمین پر تو جگ مسکرایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا انہی سے یہ گلشن لہلہایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا حضور آپ آئے تو دل جگمگائے نور العلٰی نور یارسول اللہ
انہی کی جھلک سے انہی کی لہک سے انہی کی چمک سے انہی کی دمک سے زمیں جگمگائی فلک جگمگایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا حضور آپ آئے تو دل جگمگائے نور العلٰی نور یارسول اللہ
حضور آپ آئے تو جاں جگمگائی قرار آگیا بے قراری کو میری لبوں پر تبسم شہہ سب کے آیا حضور آپ آئے تو دل جگمگائے نور العلٰی نور یارسول اللہ نور العلٰی نور یاحبیب اللہ
بہاروں نے خوشیوں کے نغمے سنائے جہاں میں ہوئی جب نبی کی ولادت تو بادل خوشی کا ہر اک دل پہ چھایا زمیں مسکرائی فلک مسکرایا حضور آپ آئے تو دل جگمگائے نور العلٰی نور یارسول اللہ
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 7:04
بن کے خیرالورٰی آ گئے مصطفٰی
بن کے خیرالورٰی آ گئے مصطفٰی ہم گنہگاروں کی بہتری کیلئے اک طرف بخششیں اک طرف جنتیں کیسے انعام ہیں امتی کیلئے
چاند دو ہو گیا جونہی انگلی اٹھی سوئے سورج نے بھی آنکھ تھی کھول دی کھوٹی قسمت میری وہ جو کر دیں کھری کیا یہ مشکل ہے میرے نبی کیلئے
چار سو رحمتوں کی ہوائیں چلیں ہو گئی جس سے ساری فضا دل نشیں مسکراؤ سبھی آگئے ہیں نبی غم کے مارو تمہاری خوشی کیلئے
ہلکے ہلکے جو دل میں سرور آئے ہیں بزم میں میرے آقا ضرور آئے ہیں ہاتھ پھیلاؤ کشکول لے کر سبھی بٹ رہے ہیں کرم ہر کسی کے لئے
داتا ہجویری لاثانی مہر علی خواجہ ہندلونی میرے غوث جلی کیسے کیسے دئیے میرے سرکار نے یہ نگینے ہمیں روشنی کے لئے
چین سے زندگانی گزر جائے گی بے کسی خود ہی موت اپنی مر جائے گی اے شفیع امم اپنا دے دیں جو غم ہے یہ کافی مری زندگی کے لئے
جن کے لب پر رہا امتی امتی یاد ان کی نہ بھولو نیازی کبھی وہ کہیں امتی تو بھی کہہ یانبی میں ہوں حاضر تری چاکری کے لئے
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 7:08
ہر سماں ہے نور کا
آگیا دیکھو مہینہ ہے ربیع النور کا ہر طرف آئی بہاریں ہر سماں ہے نور کا
اے ربیع النور تیرے آتے ہی تو ہر طرف سارے عالم میں ہوا ہر سو اجالا نور کا
جس گھڑی کونین میں آقا ہوئے جلوہ فگن وقت کیسا تھا سہانا ہی سہانا نور کا
نور آیا ہے سمٹ سب آمنہ بی بی کے گھر آمنہ بی بی کا گھر سب ہو گیا ہے نور کا
اے حلیمہ سعدیہ کتنی بھلی تقدیر ہے تیری گودی میں دو عالم کا ہے دولہا نور کا
آسمانوں میں بھی تو عیدِ نبی کی دھوم ہے خوش وہاں ہر حور ہے اور ہر فرشتہ نور کا
خوب جھومو خوب ہی خوشیاں مناؤ عاشقو آ گیا محبوب وہ جو ہے سراپا نور کا
غمزدو اور بے کسو آفت زدو اور بے بسو آ گیا ہے سب کا حامی سب کا آقا نور کا
اے ربیع النور تجھ پہ جان و دل میرے نثار کیونکہ تجھ میں آ گیا رب کا دلارا نور کا
یانبی! عیدی میں اپنا غم ہمیں کردو عطا واسطہ دیتے ہیں ہم تم کو تمہارے نور کا
آپ کے آنے سے عالم میں ہوئی ہے روشنی ظلمتیں کافور ہیں اور بول بالا نور کا
نعت کی محفل سجائیں خوب لنگر بانٹئیے اور چراغاں کیجئے پھر پائیں حصہ نور کا
کتنے ہی بدبدخت جوکہ آج بھی محروم ہیں منکروں کے ہی سوا ہر اک پہ سایا نور کا
چاند سورج تو چمکتے ہیں تمہارے نور سے چاند سورج کو ملا صدقہ تمہارے نور کا
یہ دعاء تجھ سے ہے عاصی کی خدائے مصطفٰی کر ہماری مغفرت صدقہ نبی کے نور ک
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 7:11
[center]نہ کیوں آرائشیں کرتا خدا دنیا کے ساماں میں
نہ کیوں آرائشیں کرتا خدا دنیا کے ساماں میں تمھیں دولھا بنا کر بھیجنا تھا بزم امکاں میں
یہ رنگینی یہ شادابی کہاں گلزار رضواں میں ہزاروں جنتیں آکر بسی ہیں کوئے جاناں میں
خزاں کا کس طرح ہو دخل جنت کے گلستاں میں بہاریں بس چکی ہیں جلوہء رنگین جاناں میں
تم آئے روشنی پھیلی ہوا دن کھل گئی آنکھیں اندھیرا سا اندھیرا چھا رہا تھا بزم امکاں میں
تھکا ماندہ وہ ہے جو پاؤں اپنے توڑ کر بیٹھا وہی پہنچا ہوا ٹھہرا جو پہنچا کوئے جاناں میں
تمھارا کلمہ پڑھتا اٹھے تم پر صدقے ہونے کو جو پائے پاک سے ٹھوکر لگا دو جسم بیجاں میں
عجب انداز سے محبوب حق نے جلوہ فرمایا سرور آنکھوں میں آیا جان دل میں نور ایماں میں
فدائے خار ہائے دشت طیبہ پھول جنت کے یہ وہ کانٹے ہیں جن کو خود جگہ دیں گل رگ جاں میں
ہر ایک کی آرزو ہے پہلے مجھ کو ذبح فرمائیں تماشا کر رہے ہیں مرنے والے عید قرباں میں
ظہور پاک سے پہلے بھی صدقے تھے نبی تم پر تمھارے نام ہی کی روشنی تھی بزم امکاں میں
کلیم آسا نہ کیونکر غش ہو ان کے دیکھنے والے نظر آتے ہیں جلوے طور کے رخسار تاباں میں
ہوا بدلی گھرے بادل کھلے گل بلبلیں چہکیں تم آئے یا بہار جانفزا آئی گلستاں میں
کسی کی زندگی اپنی نہ ہوتی اس قدر میٹھی مگر دھوون تمھارے پاؤں کا ہے شیرہء جاں میں
اسے قسمت نے اس کے جیتے جی جنت میں پہنچایا جو دم لینے کو بیٹھا سایہء دیوار جاناں میں
کیا پروانوں کو بلبل نرالی شمع لائے تم گرے پڑتے تھے جو آتش پہ وہ پہنچے گلستاں میں
نسیم طیبہ سے بھی شمع گل ہو جائے لیکن یوں کل گلشن پھولیں جنت لہلہا اٹھے چراغاں میں
اگر دود چراغ بزم شہ چھو جائے کاجل سے شب قدر تجلی کا ہو سرمہ چشمہء خوباں میں
کرم فرمائے گر باغ مدینہ کی ہوا کچھ بھی گل جنت نکل آئیں ابھی سرو چراغاں میں
چمن کیونکر نہ مہکیں بلبلیں کیونکر نہ عاشق ہوں تمھارا جلوہء رنگیں بھرا پھولوں نے داماں میں
اگر دود چراغ بزم والا مَس کرے کچھ بھی شمیم مشک بس جائے گل شمع شبستاں میں
یہاں کے سنگریزوں سے حسن کیا لعل کو نسبت یہ ان کی راہ گزر میں ہیں وہ پتھر ہے بدخشاں میں
[/center]
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 7:13
[center]میں جشن آمد سرکار یوں مناؤں گا
میں جشن آمد سرکار یوں مناؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
ولادت شہہ دیں کا مہینہ آیا ہے گلی مکان دوکان آج سب سجاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
خدا کے فضل سے پھر بارہویں کی رات آئی دل حزیں میں خوشی کے دئیے جلاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
جلوس جشن ولادت میں احترام کے ساتھ قدم قدم پہ درودوں کے گل کھلاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
اٹھا کے ہاتھ میں پرچم نبی کی عظمت کا میں مرحبا کی صدائیں لگائے جاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
عروج مجھ کو ملا نعت مصطفٰی کے طفیل کرم سے اُن کے بلندی پہ اور جاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
ہے سر پہ تاج میرے نسبتِ رضا کا عبید رضا کے نام کا صدقہ ہمیشہ کھاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
[/center]
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 7:14
[center]میں جشن آمد سرکار یوں مناؤں گا
میں جشن آمد سرکار یوں مناؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
ولادت شہہ دیں کا مہینہ آیا ہے گلی مکان دوکان آج سب سجاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
خدا کے فضل سے پھر بارہویں کی رات آئی دل حزیں میں خوشی کے دئیے جلاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
جلوس جشن ولادت میں احترام کے ساتھ قدم قدم پہ درودوں کے گل کھلاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
اٹھا کے ہاتھ میں پرچم نبی کی عظمت کا میں مرحبا کی صدائیں لگائے جاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
عروج مجھ کو ملا نعت مصطفٰی کے طفیل کرم سے اُن کے بلندی پہ اور جاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
ہے سر پہ تاج میرے نسبتِ رضا کا عبید رضا کے نام کا صدقہ ہمیشہ کھاؤں گا کہ جھوم جھوم کے نعت نبی سناؤں گا جھوم جھوم کے سارے بولو مرحبا
[/center]
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Thu 11 Feb 2010 - 7:24
میلاد ہے!!
دونوں عالم کا نغمہ ہے صلی علٰی! دونوں عالم کی رحمت کا میلاد ہے!! روشنی میں زمین و زماں ڈھل گئے! آفتابِ رسالت کا میلاد ہے!!
باغ ہستی بنایا سنوارا گیا! حسن عالم کو پیہم نکھارا گیا!! نور خالق زمیں پر اتارا گیا! اعتبار حقیقت کا میلاد ہے!!
حکم خالق نے تھا قدسیوں کو دیا! جاکے دیکھو تو رخ میرے محبوب کا!! اُس کو دیکھو مجھے ہے اگر دیکھنا! میرے صورت کی صورت کا میلاد ہے!!
آگیا جس سے عالم کی تشکیل ہے! آج تخلیق کا یوم تکمیل ہے!! وجد میں زمیں، رقص میں آسماں! مظہر حسن قدرت کا میلاد ہے!!
سب سے اعلٰی ترین سب سے بڑھ کر حسیں! مثل جس کی خدا نے بنائی نہیں!! آمنہ کو بنایا تھا جس کا امیں! اُس خدا کی امانت کا میلاد ہے!!
جس نے انوار صائم جہاں کو دئیے! جس کے آنسو بہے عاصیوں کیلئے!! دشمنوں پر بھی احسان جس نے کئے! اُس سراپا محبت کا میلاد ہے
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Fri 12 Feb 2010 - 14:00
sohnee
Posts : 68 Join date : 15.12.2009 Age : 39 Location : rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Sat 13 Feb 2010 - 8:30
nabeela
Posts : 11 Join date : 15.12.2009 Age : 32 Location : islamabad
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Sat 13 Feb 2010 - 8:31
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Mon 15 Feb 2010 - 20:41
aap sab ko meri tarf se Rabi ull Noor Shareef ki bohat bohat mubrak ho
سلاطینِ زمانہ دامنِ امید پھیلائیں حضور شیخِ سرفرزانِ عالم التجا لائیں
خبر دو تاجدارو کہو سلامی کیلئے آئیں شہنشاہوں سے کہدو “ہاں“ مبارکبادیاں لائیں
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Tue 16 Feb 2010 - 6:36
پکارو یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم
پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
نبی کا جھنڈا لے کر نکلو دنیا پر چھا جاؤ نبی کا جھنڈا امن کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
خلد میں ہوگا ہمارا داخلہ اس شان سے یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے یارسول اللہ کے نعرہ سے ہم کو پیار ہے جس نے یہ نعرہ لگایا اس کا بیڑہ پار ہے خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضا دم میں جب تک دم ہے ذکر ان کا سناتے جائیں گے حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولا کی دھوم مثل فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے نعت خوانی موت بھی ہم سے چھڑا سکتی نہیں قبر میں بھی مصطفٰی کے گیت گاتے جائیں گے تم بھر کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
یاحبیب کبریا اھلاً و سھلاً مرحبا مصطفٰی و مجتبٰی اھلاً و سھلاً مرحبا آگئے خیرالورٰی اھلاً و سھلاً مرحبا آئے شاہ انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے جائے آداب و طرب ہے آمد شاہ عرب ہے تاجدار انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا مظہر رب العلٰی اھلاً و سھلاً مرحبا آمنہ کے دلربا اھلاً و سھلاً مرحبا اے حلیمہ کے پیا اھلاً و سھلاً مرحبا تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
بدلیاں رحمت کی چھائیں بوندیاں رحمت کی آئیں اب مرادیں دل کی پائیں آمد شاہ عرب ہے تاجدار انبیاء اھلاً و سھلاً مرحبا مرسلیں کے پیشواء اھلاً و سھلاً مرحبا تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
ابر رحمت چھا گیا ہے کعبہ پہ جھنڈا گڑا ہے باب رحمت آج وا ہے آمد شاہ عرب ہے یا شہ ارض و سما اھلاً و سھلاً مرحبا سرور ہر دوسرا اھلاً و سھلاً مرحبا تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھرگھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا کعبے کا چمکا ستارا آمد شاہ عرب ہے خلق کے حاجت روا اھلاً و سھلاً مرحبا اے میرے مشکل کشا اھلاً و سھلاً مرحبا تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
بیت اقصٰی باب کعبہ بر مکان آمنہ نصب پرچم ہو گیا اھلاً و سھلاً مرحبا چاند سا چمکاتے چہرہ نور برساتے ہوئے آگئے بدرالدجٰی اھلاً و سھلاً مرحبا آمنہ کے گھر میں آقا کی ولادت ہو گئی مرحبا صل علٰی اھلاً و سھلاً مرحبا جھک گیا کعبہ سبھی بت منہ کے بل اوندھے گرے دبدبہ آمد کا تھا اھلاً و سھلاً مرحبا سوئی قسمت جاگ اٹھی اور سب کی بگڑی بن گئی باب رحمت وا ہوا اھلاً و سھلاً مرحبا آتے ہی سجدے میں گر کر رب ہبلی امتی عرض حق سے کر دیا اھلاً و سھلاً مرحبا خوب جھوموں عاصیوں وہ مسکراتے آگئے شافع روز جزاء اھلاً و سھلاً مرحبا تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
قبر میں عطار کی آمد ہو جب سرکار کی ہو زباں پر یاخدا اھلاً و سھلاً مرحبا حشر میں عطار ان کو دیکھتے ہی بول اٹھے مرحبا یا مصطفٰی اھلاً و سھلاً مرحبا تم بھی کرکے ان کا چرچا اپنے دل چمکاؤ اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا عظمتوں والا نبی کا جھنڈا رفعتوں والا نبی کا جھنڈا برکتوں والا نبی کا جھنڈا سب سے پیارا نبی کا جھنڈا سب سے نرالا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ پکارو یارسول اللہ یاحبیب اللہ
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Tue 16 Feb 2010 - 6:38
جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ!!
جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ!! بی بی آمنہ کے پھول اللہ ہی اللہ!!
جب کہ سرکار تشریف لانے لگے! حور و غلما بھی خوشیاں منانے لگے!! ہر طرف نور کی روشنی چھا گئی! مصطفٰے کیا ملے زندگی مل گئی!! اے حلیمہ تیری گود میں آ گئے! دونوں عالم کے رسول اللہ ہی اللہ!!
چہرہء مصطفٰے جبکہ دیکھا گیا! چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا!! آمنہ دیکھ کر مسکرانے لگیں! حرا مریم بھی خوشیاں منانے لگیں!! آمنہ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں! دعاء ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ!!
شادیانے خوشی کے بجائے گئے! شاد کے نغمے سب کو سنائے گئے!! ہر طرف شور صل علٰی ہوگیا! آج پیدا حبیب خدا ہو گیا!! پھر تو جبریل نے بھی یہ اعلان کیا! یہ خدا کے ہیں رسول اللہ ہی اللہ!!
ان کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا! نور سے نور دیکھو جدا نہ ہوا!! ہم کو عابد نبی پر بڑا ناز ہے! کیا بھلا میرے آقا کا انداز ہے!! جس نے رخ پر ملی وہ شفاء پا گیا! خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ!!
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Tue 16 Feb 2010 - 6:39
آمد مصطفٰے سے ہے پھولا پھلا چمن چمن آمد مصطفٰے سے ہے پھولا پھلا چمن چمن آئی بہار ہر طرف کھلنے لگا چمن چمن
شادی ہے ہر مقام میں نخل ہیں سب قیام میں ڈالیاں ہیں سلام میں سر ہے جھکا چمن چمن
ٹھنڈی ہوائیں آتی ہیں کلیاں بھی مسکراتی ہیں بلبلیں چہچہاتی ہیں کھلنے لگا چمن چمن
جھومتا ہے شجر شجر تازہ ہوا ہے پھول پھول سبزہ ہوئی روش روش گل سے بھرا چمن چمن
کلیاں تمام کھل گئیں شاخیں خوشی سے ہل گئیں بلبلیں گل سے مل گئیں ہنسنے لگا چمن چمن
نعت میں قیل و قال ہو مدحتِ ذوالجلال ہو اکبرِ خوش مقال ہو نغمہ سرا چمن چمن
Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: Re: مرحبا یا مصطفی (نعتیہ کلام عیدمیلاالنبی ﷺ Tue 16 Feb 2010 - 6:40
مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے
مومنو وقت ادب ہے آمد محبوب رب ہے آداب و طرب ہے آمد شاہ عرب ہے
غنچے چٹکے پھول مہکے شاخ گل پر مرغ چہکے روتا ہے شیطان یہ کہہ کر آمد شاہ عرب ہے
خواہش زلف نبی میں مست ہیں گل کی شمیمیں جھوم کر آئیں تسنیمیں آمد شاہ عرب ہے !
بدلیاں رحمت کی چھائیں بوندیاں رحمت کی آئیں اب مرادیں دل کی پائیں آمد شاہ عرب ہے
بج رہے ہیں شادیانے بت لگے کلمہ سنانے ہر زباں پہ ہیں ترانے آمد شاہ عرب ہے !
ابر رحمت چھا گیا ہے کعبہ پہ جھنڈا گڑا ہے باب رحمت آج وا ہے آمد شاہ عرب ہے !
آنے والا ہے وہ پیارا دونوں عالم کا سہارا کعبے کا چمکا ستارہ آمد شاہ عرب ہے
آتا ہے شاہ حکومت فرض ہے جس کی اطاعت ہر نبی نے دی بشارت آمد شاہ عرب ہے !
اٹھو آیا تاج والا عرش کی آنکھوں کا تارا ! سب کہو اے ماہ طیبہ صلوٰات اللہ علیک