Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: خواتین کے حوالے سے قرآنی معلومات Mon 21 Dec 2009 - 7:39 | |
| سوال :۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر لگائی گئی تہمت کا ذکر کونسی سورت میں ہے ؟ جواب:۔ سورہ نور میں ۔
سوال:۔ حضرت عمران کی بیوی نے جو نذر مانی تھی اس کا ذکر کس سورت میں ہے ؟ جواب:۔ سورہ اٰل عمران میں۔
سوال: عورت کو معاوضہ دے کر شوہر سے خلع کر لینے کا ذکر قرآن میں کہاں ہے ؟ جواب :۔ سورہ بقرہ میں ۔
سوال:۔ حدِّ زنا کہاں مذکور ہوئی ؟ جواب:۔ سورہ نور میں ۔
سوال:۔ غیر مدخولہ مطلقہ کے لئے نصف مہر ہے '' اس کا ثبوت کس صورت میں ہے ؟ جواب:۔ سورہ بقرہ میں ۔
سوال:۔ خولہ بنت ثعلبہ جنہوں نے اپنے شوہر کے سلسلہ میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم سے مجادلہ کیا تھا کا تذکرہ کس صورت میں ہے ؟ جواب:۔ سورہ مجادلہ میں ۔
سوال:۔ ''طلاق ثلاثہ جس عورت کو دئے گئے وہ قبل حلالہ شوہر اول کے لئے حلال نہیں ہوسکتی '' یہ مسئلہ کہاں بیان کیا گیا ہے ؟ جواب:۔ سورہ بقرہ میں۔
سوال:۔ حضرت ملکہ سبا کا قصہ ( حضرت سلیمان علیہ السلام ) کے ساتھ کہاں مذکور ہوا ؟ جواب:۔ سورہ نمل میں ۔
سوال :۔ ہجرت کرنے والی مومن عورتوں کو جانچنے نیز انہیں کفار کے سپرد نہ کرنے کا حکم کہاں ہے ؟ جواب:۔ سورہ ممتحنہ میں ۔
سوال:اگر مطلقہ عورت حائضہ ہو تو اس کی عدت ٣/ حیض ہیں یہ کس سورہ میں ہے ؟ جواب:۔ سورہ بقرہ میں ۔
سوال:۔ عزیز مصر کی زوجہ کا ذکر کہا ں ہوا؟ جواب:۔ سورہ یوسف میں ۔
سوال:۔ باپ کی بیوی سے نکاح کی حرمت کس سورت میں ہے ؟ جواب:۔ سورہ نساء میں ۔
سوال:۔ ''حد قذف''کس سورہ میں بیان کی گئی ہے؟ جواب:۔سورہ نور میں ۔
سوال:۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کی جانب اللہ تعالیٰ نے جو وحی بھیجی اس کا بیان کہاں ہے؟ جواب:۔ سورہ قصص میں ۔
سوال:۔ مساجد میں جماع کی حرمت کہاں مذکور ہوئی؟ جواب:۔ سورہ بقرہ میں ۔
سوال:۔ غیر حائضہ اور آئیسہ عورتوں کی مدت کہاں بیان کی گئی ؟ جواب:۔ سورہ طلاق میں۔
سوال:۔مسلمین ومسلمات کو کس سورہ میں ہنسی اڑانے سے منع کیا گیا ہے ؟ جواب:۔ سورہ حجرات میں
سوال:دوعورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابرکس سورہ میں اس کا بیان ہے ؟ جواب:۔ سورہ بقرہ میں ۔
سوال:اثنائے حیض زوجہ سے جماع کی حرمت کا بیان کس سورہ میں ہے؟ جواب:۔ سورہ بقرہ میں۔
سوال:۔ ابو لہب کی بیوی جہنم میں ہے،یہ کہاں بیان کیا گیا ؟ جواب:۔ سورہ لہب (مسد)میں۔
سوال:۔ مسلمان مردوں کے مشرکہ عورتوں سے اور مسلمان عورتوں کے مشرک مردوں سے نکاح کی حرمت کس سورہ میں ہے؟ جواب:۔ سورہ بقر ہ میں۔
| |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: خواتین کے حوالے سے قرآنی معلومات Wed 23 Dec 2009 - 10:52 | |
| bohat aaalla | |
|
sohnee
Posts : 68 Join date : 15.12.2009 Age : 39 Location : rawalpindi
| Subject: Re: خواتین کے حوالے سے قرآنی معلومات Wed 30 Dec 2009 - 10:34 | |
| | |
|
sumaira
Posts : 5 Join date : 04.02.2010 Age : 37 Location : sheffield
| Subject: Re: خواتین کے حوالے سے قرآنی معلومات Thu 4 Feb 2010 - 20:22 | |
| | |
|
Sponsored content
| Subject: Re: خواتین کے حوالے سے قرآنی معلومات | |
| |
|