Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: قرآنی سورتوں کے خواص Sat 2 Jan 2010 - 10:17 | |
|
قرآنی سورتوں کے خواص
سورة فاتحہ کےخواص امام دارمی ، امام بیہقی وغیرہ کی روایت ہے کہ رسول االلہ ﷺ نے فرمایا کہ سورة فاتحہ ہر مرض کی دوا ہے اس سور ہ کا ایک نام ” شافیہ “ اور ایک نام ”سورة الشفا“ ہے اس لیے کہ یہ ہر مرض کے لیے شفاءہے ۔(سنن الدارمی،باتب فضل خاتم الکتاب، رقم 3370، ج۲، ص 528) روزی کی فراوانی وغیرہ مسند دارمی میں ہے کہ سور مرتبہ سورة فاتحہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے اس کو اللہ عزوجل قبول فرماتا ہے مکان سے جن بھاگ جائے اگر کسی گھر میں جن رہتا ہواور پریشان کرتا ہوتو سورة فاتحہ اور آیتہ الکرسی اور سورہ جن کی ابتدائی پانچ آیتیں پڑھ کر اور پانی پر دم کرکے مکان کے اطراف و جوانب میں چھڑک دینے کے بعد جن مکان سے چلاجائے گااور انشاءاللہ عزوجل پھر نہ آئے گا ۔ (فیوض قرآنی) شفاءامراض بزرگوں نے فرمایا ہے کہ فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان میں ۱۴ بار سورة فاتحہ پڑھ کر مریض پر دم کرنے سے آرام ہوجاتا ہے اور آنکھ کا درد بہت جلد اچھا ہوجاتا ہے اور اگر اتنا پڑھ کر اپنا تھوک آنکھوں میں لگا دیاجائے تو بہت مفید ہے۔(فیوض قرآنی) حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءرحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی مشکل پیش آجائے تو سورة فاتحہ اس طرح ۰۴ مرتبہ پڑھو کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی میم کو الحمد کے لام میں ملانا اور الرحمن الرحیم تین بار پڑھو ہر مرتبہ آخر میں تین بار ”آمین “ کہو انشاءاللہ عزوجل مقصد حاصل ہوگا۔ (فوائد الفواد مع ہشت بہشت، ج۲، ص 79)
(جنتی زیور، ص 588)
| |
|