Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: ولادت باسعادت کے لئے ماہ ��ربیع�� کا انتخاب Tue 16 Feb 2010 - 5:55 | |
| حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کا مہینہ ربیع الاول ہے ، آپ کی ولادتِ مبارکہ ماہ ربیع میں ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ’’ربیع‘‘ کے معنی بہار کے ہیں ، جب موسم بہار آتا ہے تو مردہ زمین زندہ ہوجاتی ہے، درخت جو سوکھ چکے تھے وہ پھر ہرے بھرے اور ترو تازہ ہوجاتے ہیں ، باغ و چمن کو اپنی کھوئی ہوئی رونق پھر سے حاصل ہوجاتی ہے ، خشک زمین میں پھر سے ہریالی اُگ آتی ہے، اسی طرح اللہ سبحانہ و تعالیٰ ماہِ ربیع (موسم بہار) میں ماہِ نبوت ، شمس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بھیج کر یہ اشارہ فرما رہا ہے کہ ائے لوگو! یہ جو نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تم میں تشریف لارہے ہیں وہ مردہ دلوں کو زندگی بخشنے والے ہیں ، جو لوگ ظلم و ستم کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں انہیں رہائی دلانے والے ہیں ، لوگوں کے دلوں کو محبت سے مزین کرکے حلاوتِ ایمان مرحمت فرمانے والے ہیں اور غفلت میں ڈوبے ہوئے دلوں کو یاد خدا سے معمور کرنے والے ہیں –
اب تک اداسی و غم کا عالم تھا اب غمخوارِ دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تشریف لاچکے ہیں‘ آج تک شیاطین آسمانوں پر چڑھتے اور آسمان سے باتیں سن کر زمین پر کاہنوں کو پہنچاتے تھے اور وہ لوگوں کو بتایا کرتے تھے، لیکن جب سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و اٰلہ وسلم کی آمد مبارک ہوئی توآسمانوں پر شہابِ ثاقب کا پہرہ لگ گیا اب کوئی اوپر نہیں جاسکتا۔
از:حضرت ضیاء ملت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹ | |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: ولادت باسعادت کے لئے ماہ ��ربیع�� کا انتخاب Tue 16 Feb 2010 - 14:29 | |
| | |
|