Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: حضرت عمر فاروق کی شان میں بے ادبی کرنے کا انجام Thu 10 Dec 2009 - 6:48
سیدنا حضرت عمر فاروق
کی شان میں بے ادبی کرنے کا انجام
حضرت امام مستغفری ایک بزرگ کا ارشاد بیان کرتے ہیں کہ میں نے ملک شام میں ایک امام کے پیچھے نماز ادا کی جس نے نماز کے بعد حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر فاروق کی شان میں بے ادبی کرتے ہوئے بد دعاء کی دوسرے سال جب میں اسی مسجد میں نماز کیلئے آیا تو امام نے نماز کے بعد سیدنا حضرت ابو بکر صدیق اور سیدنا حضرت عمر فاروق کے حق میں دعاء فرمائی۔ میں نے نمازیوں سے پوچھا کہ تمہارا پُرانا امام کہاں ہے۔ وہ لوگ اپنے ہمراہ مجھے ایک مکان میں لے گئے جہاں ایک کتا بیٹھا ہوا تھا اور اس کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ لوگوں نے کہا یہ ہے وہ امام۔ میں نے کتے سے کہا کیا تم ہی ہو امام جو سیدنا حضرت ابو بکر صدیق اور سیدنا حضرت عمر فاروق کی شان میں بد دعاء کرتے تھے کتے نے سر ہلا کر جواب دیا، ہاں! (ملاحظہ کیجئے، شواہد النبوۃ 156، امام عبدالرحمٰن جامی )