Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
وضو کا بیان Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
وضو کا بیان Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
وضو کا بیان Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
وضو کا بیان Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
وضو کا بیان Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
وضو کا بیان Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
وضو کا بیان Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
وضو کا بیان Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
وضو کا بیان Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 وضو کا بیان

Go down 
4 posters
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 1 Jul 2010 - 7:10

وضو کے فرائض

وضو میں چار فرض ہیں (1) پورے چہرے کا ایک بار دھونا (2) ایک ایک بار دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت دھونا (3) ایک ایک بار چوتھائی سر کا مسح کرنا یعنی گیلا ہاتھ سر پر پھرا لینا (4) ایک بار ٹخنوں سمیت دونوں پیروں کو دھونا۔ (قرآن مجید و عالمگیری ج1 ص4 وغیرہ عامہ کتب فقہ)

مسئلہ:- وضو یا غسل میں کسی عضو کو دھونے کا یہ مطلب یہ کہ جس عضو کو دھوؤ اس کے ہر حصہ پر کم سے کم دو بوند پانی بہہ جائے اگر کوئی حصہ بھیگ تو گیا مگر اس پر پانی نہیں بہا تو وضو یا غسل نہیں ہوگا۔ بہت سے لوگ بدن پر پانی ڈال کر ہاتھ پھرا کرکے بدن پر پانی چپڑ لیتے ہیں۔ اور سمجھ لیتے ہیں کہ بدن دھم گیا یہ غلط طریقہ ہے بدن پر ہر جگہ پانی کا کم سے کم دو بوند بہہ جانا ضروری ہے۔ (درمختار و ردالمحتار جلد اول ص67 عالمگیری جلد اول مصری ص4)
اور مسح کرنے کا یہ مطلب ہے کہ گیلا ہاتھ پھیرا لیا جائے۔ سر کے مسح میں بعض جاہلوں کا یہ طریقہ ہے کہ مسح کیلئے ہاتھوں میں پانی لیکر اس کو چومتے ہیں پھر مسح کرتے ہیں یہ ایک لغو کام ہے، مسح میں گیلا ہاتھ سر پر پھیرا لینا چاہئیے۔ (عالمگیری ج1 ص4

Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 1 Jul 2010 - 7:11

وضو کی سنتیں

وضو میں سولہ چیزیں سنت ہیں (1) وضو کی نیت کرنی (2) بسم اللہ پڑھنا (3) پہلے دونوں ہاتھوں کو تین دفعہ دھونا (4) مسواک کرنا (5) داہنے ہاتھ سے تین مرتبہ کلی کرنا (6) داہنے ہاتھ سے تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھانا (7) بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا ( 8 ) داڑھی کا انگلیوں سے خلال کرنا (9) ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا (10) ہر عضو کو تین تین بار دھونا (11) پورے سر کا ایک بار مسح کرنا (12) ترتیب سے وضو کرنا (13) داڑھی کے جو بال منہ کے دائرہ کے نیچے ہیں ان پر گیلا ہاتھ پھیرا لینا (14) اعضاء کو لگاتار دھونا کہ ایک عضو سوکھنے سے پہلے ہی دوسرے عضو کو دھولے (15) کانوں کا مسح کرنا (16) ہر مکروہ بات سے بچنا۔ (عالمگیری و بہار شریعت
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: مکروہات   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 1 Jul 2010 - 7:12

وضو کے مستحبات

وضو میں جو چیزیں مستحب ہیں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے جن میں سے کچھ ضمناً وضو کے طریقہ میں ذکر ہو چکیں باقی کو اگر تفصیل کے ساتھ جاننا ہو تو بڑی بڑی کتابوں مثلاً ہمارے استاد حضرت صدرالشریعہ مولانا امجد علی صاحب قبلہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کتاب “بہارِ شریعت“ کا مطالعہ کیجئے۔
بہرحال چند مستحبات یہ ہیں (1) جو اعضاء جوڑے ہیں مثلاً دونوں ہاتھ دونوں پاؤں تو ان میں داہنے سے دھونے کی ابتدا کریں۔ مگر دونوں رخسار لے بلکہ ان دونوں کو ایک ہی ساتھ دھونا چاہئے۔ یوں ہی دونوں کانوں کا مسح ایک ہی ساتھ ہونا چاہئیے۔ (2) انگلیوں کی پیٹھ سے گردن کا مسح کرنا (3) اونچی جگہ بیٹھ کر وضو کرنا (4) وضو کا پانی پاک جگہ گرانا۔ (5) اپنے ہاتھ سے وضو کا پانی بھرنا (6) دوسرے وقت کیلئے پانی بھر کر رکھ دینا۔ (7) بلا ضرورت وضو کرنے میں دوسرے سے مدد نہ لینا۔ ( 8 ) ڈھیلی انگوٹھی کو بھی پھرا لینا (9) صاحبِ عذر نہ ہو تو وقت سے پہلے وضو کر لینا۔ (10) اطمینان سے وضو کرنا (11) کانوں کے مسح کے وقت چھنگلیاں کان کے سوراخوں میں داخل کرنا۔ (12) کپڑوں کو ٹپکتے ہوئے قطرات سے بچانا۔ (13) وضو کا برتن مٹی کا ہو (14) اگر تانبے وغیرہ کا ہو تو قلعی کیا ہوا ہو (15) اگر وضو کا برتن لوٹا ہو تو بائیں طرف رکھیں (16) اگر وضو کا برتن طشت یا لگن وغیرہ ہو تو داہنی طرف رکھیں۔ (17) اور ہاتھ دستہ پر رکھیں لوٹے کے منہ پر ہاتھ نہ رکھیں (19) ہر عضو کو دھو کر اس پر ہاتھ پھیر دینا تاکہ قطرے بدن یا کپڑے پر نہ ٹپکیں (20) ہر عضو کے دھوتے وقت دل میں وضو کی نیت کا حاضر رہنا (21) ہر عضو کو دھوتے وقت بسم اللہ اور درود شریف و کلمہء شہادت پڑھتے رہنا۔ (22) ہر عضو کو دھوتے وقت الگ الگ وضو کے دھونے کی دعاؤں کو پڑھتے رہنا (23) اعضاء وضو کو بلا ضرورت پونچھ کر خشک نہ کرے اور اگر پونچھے تو کچھ نمی باقی رہنے دے۔ (24) وضو کرکے ہاتھ نہ جھٹکے کہ یہ شیطان کا پنکھا ہے۔ (25) وضو کے بعد اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نماز پڑھ لے۔ اس کو تحیۃ الوضو کہتے ہیں۔ (عالمگیری ج1 ص9 و بہارِ شریعت وغیرہ

Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 1 Jul 2010 - 7:13

وضو کے مکروہات

وضو میں اکیس باتیں مکروہ ہیں۔ یعنی یہ چیزیں وضو میں نہ ہونی چاہئیے (1) عورت کے وضو یا غسل کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا۔ (2) وضو کیلئے نجس جگہ بیٹھنا۔ (3) نجس جگہ وضو کا پانی گرانا۔ (4) مسجد کے اندر وضو کرنا۔ (5) وضو کے اعضاء سے وضو کے برتن میں قطرے ٹپکانا۔ (6) پانی میں کھنکار یا تھوک ڈالنا۔ (7) قبلہ کی طرف تھوکنا یا کھنکار ڈالنا۔ ( 8 ) بلا ضرورت دنیا کی بات کرنا۔ (9) ضرورت سے زیادہ پانی خرچ کرنا۔ (10) اس قدر کم پانی خرچ کرنا کہ سنت ادا نہ ہو۔ (11) منہ پر پانی مارنا (12) منہ پر پانی ڈالتے وقت تھوکنا۔ (13) صرف ایک ہاتھ سے منہ دھونا۔ (14) ہونٹ یا آنکھوں کو زور سے بند کرکے منہ دھونا۔ (15) حلق اور گلے کا مسح کرنا۔ (16) بائیں ہاتھ سے کلی کرنا یا ناک میں پانی ڈالنا۔ (17) داہنے ہاتھ سے ناک صاف کرنا۔ ( 18 ) اپنے لئے کوئی وضو کا برتن مخصوص کر لینا۔ (19) تین نئے نئے پانیوں سے تین دفعہ سر کا مسح کرنا۔ (20) جس کپڑے سے استنجا کا پانی خشک کیا ہو اس سے وضو کے اعضاء کو پونچھنا۔ (21) دھوپ میں گرم ہونے والے پانی سے وضو کرنا۔ ان کے علاوہ ہر سنت کو چھوڑنا مکروہ ہے۔ (بہارِ شریعت)

مسئلہ:- وضو نہ ہو تو نماز و سجدہء تلاوت اور قرآن شریف چھونے کیلئے وضو کرنا فرض ہے اور خانہ کعبہ کے طواف کیلئے وضو واجب ہے۔ (عالمگیری، ج1، ص9)

مسئلہ:- جنت کو کھانے پینے سونے کیلئے وضو کر لینا سنت ہے اسی طرح اذان و اقامت و خطبہ جمعہ و عیدین۔ اور روضہء مبارکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی زیارت اور وقوفِ عرفہ اور صفاء و مروہ کے درمیان سعی کیلئے وضو کر لینا سنت ہے۔ (بہارِ شریعت)

مسئلہ:- سنوے کیلئے، سونے کے بعد، میت کو نہلانے یا اٹھانے کے بعد جماع سے پہلے، غصہ آ جانے کے وقت، زبانی قرآن شریف پڑھنے یا علم حدیث اور دوسرے دینی علوم پڑھنے پڑھانے کیلئے۔ یا دینی کتابیں چھونے کیلئے شرمگاہ چھونے یا کافر سے بدن چھو جانے یا صلیب یا بُت چھو جانے کے بعد، جھوٹ بولنے غیبت کرنے۔ اور ہر گناہ کے بعد توبہ کرتے وقت، کسی عورت کے بدن سے اپنا بدن بے پردہ چھو جانے سے یا کوڑھی اور برس والے کا بدن چھو جانے سے۔ بغل کھجانے اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد ان سب صورتوں میں وضو کر لینا مستحب ہے۔ (بہارِ شریعت)

Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: وضو توڑنے والی چیزیں   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 1 Jul 2010 - 7:14

وضو توڑنے والی چیزیں

(1) پیشاب یا پاخانہ کرنا (2) پیشاب پاخانہ کے راستوں سے کسی بھی چیز یا پاخانہ کے راستہ سے ہوا کا نکلنا۔ (3) بدن کے کسی حصہ یا کسی مقام سے خون یا پیپ نکل کر ایسی جگہ بہنا کہ جس کا وضو یا غسل میں دھونا فرض ہے۔ (4) کھانا یا پانی یا خون یا پت کی منہ بھر کر قے ہو جانا۔ (5) اس طرح سو جانا کہ بدن کے جوڑ ڈھیلے پڑ جائیں (6) بے ہوش ہو جانا (7) غشی طاری ہو جانا ( 8 ) کسی چیز کا اس حد تک نشہ چڑھ جانا کہ چلنے میں قدم لڑکھڑائیں۔ (9) دکھتی ہوئی آنکھ سے پانی یا کیچڑ نکلنا (10) رکوع سجدہ والی نماز میں قہقہہ لگاکر ہنسنا۔ (عالمگیری ج1 ص11 وغیرہ)

مسئلہ:- وضو کے بعد کسی کا ستر دیکھ لیا۔ یا اپنا ستر کھل گیا۔ یا خود بالکل ننگے ہوکر وضو کیا یا نہانے کے وقت ننگے ہی ننگے وضو کیا تو وضو نہیں ٹوٹا۔ یہ جو جاہلوں میں مشہور ہے کہ اپنا ستر کھل جانے یا دوسرے کا ستر دیکھ لینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ یہ بالکل غلط ہے۔ ہاں البتہ یہ وضو کے آداب میں سے ہے کہ ناف سے زانو کے نیچے تک سب ستر چھپا ہو۔ بلکہ استنجا کے بعد فوراً ہی چھپا لینا چاہئیے کیونکہ بغیر ضرورت ستر کھلا رہنا منع ہے۔ اور دوسروں کے سامنے ستر کھولنا حرام ہے۔

مسئلہ:- اگر ناک صاف کی اُس میں سے جما ہوا خون نکلا تو وضو نہیں ٹوٹا اور بہتا ہوا خون نکلا تو وضو ٹوٹ گیا۔

مسئلہ:- چھالا نوچ ڈالا۔ اگر اس کا پانی بہہ گیا تو وضو ٹوٹ گیا۔ اور اگر پانی نہیں بہا تو وضو نہیں ٹوٹا۔

مسئلہ:- زخم پر گڑھا پڑ گیا۔ اور اس میں کچھ تری چمکی مگر بہی نہیں تو وضو نہیں ٹوٹا۔

مسئلہ:- کھٹمل، مچھر، مکھی، پسو نے خون چوسا تو وضو نہیں توٹا۔ (درمختار)

مسئلہ:- قے میں صرف کیچوا گرا تو وضو نہیں ٹوٹا۔ اور اگر اس کے ساتھ کچھ پانی وغیرہ بھی نکلا تو دیکھیں گے کہ منہ بھر ہے یا نہیں اگر منہ بھر ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ اور اگر بھر منہ سے کم ہو تو وضو نہیں ٹوٹے گا۔ (درمختار)

مسئلہ:- وضو کرنے کے درمیان اگر وضو ٹوٹ گیا۔ تو پھر شروع سے وضو کرے یہاں تک کہ اگر چلو میں پانی لیا اور ہوا خارج ہوگئی تو یہ چلو کا پانی بیکار ہوگیا۔ اس پانی سے کوئی عضو نہ دھوئے۔ بلکہ دوسرے پانی سے پھر سے وضو کرے۔

مسئلہ:- دکھتی ہوئی آنکھ، دکھتی ہوئی چھاتی، دکھتے ہوئے کان سے جو پانی نکلے وہ نجس ہے۔ اور اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ (عالمگیری ج1، ص11وغیرہ)

مسئلہ:- کسی کے تھوک میں خون نظر آیا۔ تو اگر تھوک کا رنگ زردی مائل ہے تو وضو نہیں ٹوٹا اور اگر تھوک سرخ مائل ہو گیا تو وضو ٹوٹ گیا۔ (درالمختار، ج1 ص94)

مسئلہ:- وضو کے بعد ناخن یا بال کٹایا تو وضو نہیں ٹوٹا نہ وضو کو دہرانے کی ضرورت ہے نہ ناخن کو دھونے اور نہ سر کو مسح کرنے کی ضرورت ہے۔
مسئلہ:- اگر وضو کرنے کی حالت میں کسی عصو کے دھونے میں شک واقع ہوا۔ اور یہ زندگی کا پہلا واقعہ ہے تو اُس عضو کو دھولے۔ اور اگر اکثر اس قسم کا شک پڑا کرتا ہے تو اس کی طرف کوئی توجہ نہ کرے۔ یوں ہی اگر وضو پورا ہو جانے کے بعد شک پڑ جائے تو اس کا کچھ خیال نہ کرے۔ (عالمگیری ج1 ص13)

مسئلہ:- جو باوضو تھا اب اسے شک ہے کہ وضو ہے یا ٹوٹ گیا تو اس کو وضو کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہاں وضو کر لینا بہتر ہے جب کہ یہ شبہہ بطور وسوسہ نہ ہوا کرتا ہو اور اگر وسوسہ سے ایسا شبہہ ہو جایا کرتا ہو تو اس شبہہ کو ہرگز نہ مانے اس صورت میں وہ کون عضو ہے۔ اس کو وضو نا احتیاط نہیں بلکہ وسوسہ کی اطاعت ہے۔ (عالمگیری، ج1 ص13)

مسئلہ:- اگر بے وضو تھا۔ اب اسے شک ہے کہ میں نے وضو کیا یا نہیں تو وہ یقیناً بلا وضو ہے۔ اس کو وضو کرنا ضروری ہے۔ (عالمگیری ج1 ص13 وغیرہ)

مسئلہ:- یہ یاد ہے کہ وضو میں کوئی عضو دھونے سے رہ گیا۔ مگر معلوم نہیں کہ وہ کون عضو تھا تو بایاں پاؤں دھولے۔ (درمختار، ج1 ص101)

مسئلہ:- شیر خوار بچے نے قے کی اور دوھ ڈال دیا اگر وہ منہ بھر قے ہے نجس ہے درہم سے زیادہ جگہ میں جس چیز کو لگ جائے ناپاک کردے گا لیکن اگر یہ دودھ معدے سے نہیں آیا بلکہ سینہ تک پہنچ کر پلٹ آیا ہے تو پاک ہے۔ (درمختار، ج1 ص93)

مسئلہ:- سوتے میں جو رال منہ سے گرے اگرچہ پیٹ سے آئے اگرچہ وہ بدبودار ہو پاک ہے۔ (درمختار ج1 ص93)

مسئلہ:- مُردے کے منہ سے جو پانی بہے ناپاک ہے۔ (درمختار ج1 ص93)

مسئلہ:- منہ سے اتنا خون نکلا کہ تھوک سرخ ہو گیا۔ اگر لوٹے یا کٹورے کو منہ لگا کر کلی کو پانی لیا۔ تو لوٹا کٹورا اور کل پانی نجس ہو جائے گا۔ چلو سے پانی لیکر کلی کرے
اور پھر ہاتھ دھو کر کلی کیلئے پانی لے
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Janti Zever
Moderator
Moderator
Janti Zever


Posts : 228
Join date : 01.01.2010
Age : 37
Location : United Kingdom

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeSat 31 Jul 2010 - 17:52

وضو کا بیان 752517 وضو کا بیان 752517 وضو کا بیان 752517

وضو کا بیان 755444
وضو کا بیان 752517 وضو کا بیان 752517 وضو کا بیان 752517
Back to top Go down
muhammad khurshid ali
Moderator
Moderator
muhammad khurshid ali


Posts : 371
Join date : 05.12.2009
Age : 42
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeTue 3 Aug 2010 - 8:47

وضو کا بیان 920979
وضو کا بیان 880190
jazaak allah


Last edited by muhammad khurshid ali on Mon 6 Sep 2010 - 9:22; edited 2 times in total
Back to top Go down
Janti Zever
Moderator
Moderator
Janti Zever


Posts : 228
Join date : 01.01.2010
Age : 37
Location : United Kingdom

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeSun 5 Sep 2010 - 8:03

bohat umda info di he aap ne agar aap bapa jan ka wazu kerna ka amli tareeqa b post ker den to madina madina
Back to top Go down
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeMon 6 Sep 2010 - 6:00

Inshah Allah.
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Janti Zever
Moderator
Moderator
Janti Zever


Posts : 228
Join date : 01.01.2010
Age : 37
Location : United Kingdom

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 16 Sep 2010 - 9:56

Back to top Go down
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 16 Sep 2010 - 11:07

وضو کا بیان 395156 وضو کا بیان 755444
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Janti Zever
Moderator
Moderator
Janti Zever


Posts : 228
Join date : 01.01.2010
Age : 37
Location : United Kingdom

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 16 Sep 2010 - 11:25

aameen
Back to top Go down
sohnee

sohnee


Posts : 68
Join date : 15.12.2009
Age : 38
Location : rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeThu 23 Sep 2010 - 10:03

وضو کا بیان 755444
Back to top Go down
muhammad khurshid ali
Moderator
Moderator
muhammad khurshid ali


Posts : 371
Join date : 05.12.2009
Age : 42
Location : Rawalpindi

وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitimeSat 25 Sep 2010 - 17:52

وضو کا بیان 755444
Back to top Go down
Sponsored content





وضو کا بیان Empty
PostSubject: Re: وضو کا بیان   وضو کا بیان Icon_minitime

Back to top Go down
 
وضو کا بیان
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» نبوت کا بیان !!!
» حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کا بیان
» حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک کے بالوں کا بیان

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی فقہ :: فقہ حنفی-
Jump to:  
Free forum | Society and Culture | Misc | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions