Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: بن کے خیرالورٰی آ گئے مصطفٰی Fri 4 Dec 2009 - 9:45 | |
| بن کے خیرالورٰی آ گئے مصطفٰی
بن کے خیرالورٰی آ گئے مصطفٰی ہم گنہگاروں کی بہتری کیلئے اک طرف بخششیں اک طرف جنتیں کیسے انعام ہیں امتی کیلئے
چاند دو ہو گیا جونہی انگلی اٹھی سوئے سورج نے بھی آنکھ تھی کھول دی کھوٹی قسمت میری وہ جو کر دیں کھری کیا یہ مشکل ہے میرے نبی کیلئے
چار سو رحمتوں کی ہوائیں چلیں ہو گئی جس سے ساری فضا دل نشیں مسکراؤ سبھی آگئے ہیں نبی غم کے مارو تمہاری خوشی کیلئے
ہلکے ہلکے جو دل میں سرور آئے ہیں بزم میں میرے آقا ضرور آئے ہیں ہاتھ پھیلاؤ کشکول لے کر سبھی بٹ رہے ہیں کرم ہر کسی کے لئے
داتا ہجویری لاثانی مہر علی خواجہ ہندلونی میرے غوث جلی کیسے کیسے دئیے میرے سرکار نے یہ نگینے ہمیں روشنی کے لئے
چین سے زندگانی گزر جائے گی بے کسی خود ہی موت اپنی مر جائے گی اے شفیع امم اپنا دے دیں جو غم ہے یہ کافی مری زندگی کے لئے
جن کے لب پر رہا امتی امتی یاد ان کی نہ بھولو نیازی کبھی وہ کہیں امتی تو بھی کہہ یانبی میں ہوں حاضر تری چاکری کے لئے | |
|