Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: ہر طرف تیرگی تھی نہ تھی روشنی Sat 4 Feb 2012 - 17:43 | |
| ہر طرف تیرگی تھی نہ تھی روشنی آپ ﷺ آئے تو سب کو ملی روشنی
بزم عالم سے رخصت ہوئی ظلمتیں جب حرا سے ہودیا ہوئی روشنی
چاند سورج کا انساں پرستار تھا آپ ﷺ سے قبل اندھیرا تھی روشنی
سوئےعرش علٰی مصطفیٰ ﷺ کا سفر روشنی کا طلبگار تھی روشنی
ہے وہ خورشیدِاطلاق خیرالبشر ﷺ جس سے پاتا ہے ہر آدمی روشنی
خلقتِ اولیں خاتم المرسلیںﷺ آپ ﷺ پہلی کرن آخری روشنی
آُپ ﷺ کے نقشِ پا سے ضیا بار ہیں دھوپ، سورج، قمر، چاندنی روشنی
ایک امی لقب کا یہ اعجاز ہے آدمی کو ملی علم کی روشنی
(اعجاز رحمانی) | |
|