Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: یہ کہتی تھیں گھر گھر میں جا کر حلیمہ Sat 4 Feb 2012 - 17:40 | |
| یہ کہتی تھیں گھر گھر میں جا کر حلیمہ مرے گھر میں خیر الوری آگئے ہیں
بڑے اوج پر ہے مرا اب مقدر مرے گھر حبیب خدا اگئے ہیں
نواسوں کا صدقہ نگاہِ کرم ہو ترے در پہ تیرے گدا آگئے ہیں
مقرب ہیں بے شک خلیل و نجی بھی بڑی شان والے کلیم و مسیح بھی
لیے عرش نے جن کے قدموں کے بوسے وہ اُمی لقب مصطفی آگئے ہیں
نکیرین جب بھی میری تربت میں آکر کہیں گے زیارت کا مژدہ سُنا کر
اُٹھو بہر تعظیم نور الحسن تم لحد میں رُسولِ خدا آگئے ہیں | |
|