Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل

Go down 
2 posters
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Empty
PostSubject: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل   عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeFri 11 Feb 2011 - 6:21

ملا علی قاری کے بیس دلائل
۱۔ ابولہب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خبر دینے پر ثوبیہ لونڈی کو آزاد کیا ہلاکت کے بعد اس کو کسی نے خواب میں دیکھا پوچھا کس حال میں ہو ۔ جواب دیا کہ ویسے تو سخت عذاب میں ہوں لیکن جس انگلی کا اشارہ کر کے میں نے لونڈی کو آزاد کیا تھا ہر سوموار کو اکے منہ میں ڈالنے سے کچھ راحت مل جاتی ہے۔
۲۔ آقا صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ولادت کی خود تعظیم فرما کر اپنے درس دے رہے ہيں یعنی ہر سوموار کو روزہ رکھ کر۔
۳۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر خوشی کرنا قرآن کا مطلوب ہے
۴۔ جس زمانے میں کوئی عظیم دینی کام ہوا ہوجب وہ زمانہ لوٹ آئے تو اس کی تعظیم کرنا چاہئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس قاعدہ کو مقرر فرمایا۔
۵۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنی ولادت کا بیان فرمایا: انا دعوۃ ابی ابراہیم وبشارۃ عیسی انا ابن الذبحتین : میں اپنے باپ ابراہیم کی دعا اور حضرت عیسی کی بشارت ہوں۔ میں دو ذبیحوں یعنی حضرت اسماعیل اور آپ کے والد حضرت عبداللہ کا بیٹا ہوں۔
۶۔ محفل میلاد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھنے کا محرک ، باعث اور سبب ہےاور جو چیز مطلوب شرعی کا سبب ہو وہ بھی شرعا مطلوب ہوتی ہے۔
۷۔ محفل میلاد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور کمالات اور آپ کی سیرت کا بیات ہوتا ہے اور ہمیں آپ کی سیرت پر عمل کرنے کا حکم ہے۔
۸۔ جو شعرا صحابہ کی مدح کرتے اور نعتیہ اشعار پڑھے آپ ان سے خوش ہوتے اور ان کو انعامات سے نوازتے تو جب محفل میلا میں آپ کے شمائل اور فضائل کا بیان ہوگا اور نعت خوانی ہوگی تو آپ اس سے خوش ہوں گے اور آپ کی خوشی شرعا مطلوب ہے۔
۹۔ آ پ کے معجزات اور سیرت کا بیان آ پ کے ساتھ ایمان کے کمال اور آپ کی محبت میں زیادتی کا موجب ہے وہ شرعاً مطلوب ہے۔
۱۰۔ محفل میلاد میں اظہار سرور ، مسلمانوں کو کھانا کھلانا اور آپ کی تعریف کرنا یہ سب چیزیں آپ کی تعظیم کو ظاہر کرتی ہے اور آپ کی تعظیم شرعاً مطلوب ہے
۱۱۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کی فضیلت یہ بیان فرمائی کے اس دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے تو اُس دن کی فضیلت کا عالم کیا ہو گا جس دن آپ پیدا ہوئے۔
۱۲۔تمام علما اور تمام شہروں کے مسلمانوں نے محفل میلاد کو مستحسن قرار دیا ہے اور حضرت عبداللہ ابن مسعود کی حدیث پاک ہے کہ جس کام کو مسلمان اچھا سمجھيں وہ اللہ تعالی کے نزدیک اچھا ہے اور جس کام کو مسلمان برا سمجھیں وہ اللہ تعالی کے نزدیک برا ہے اس حدیث کو امام احمدنے روایت کیا ہے۔
۱۳۔ محفل میلاد میں ذکر کے لیے جمع ہونا، نعت خوانی ، صدقہ و خیرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم ہے اور یہ تمام چیزیں سنت اور شرعاً مطلوب اور محمود ہیں۔
۱۴۔ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ہم تمام انبیاء کے واقعات آپ سے بیان کرتے ہیں جس سے آپ کا دل استقامت پر رکھتے ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء علیہم السلام کے واقعات سے ہم اپنے دل کی تسکین کے محتاج ہیں۔
۱۵۔ ہر وہ چیز جو عہد رسالت میں نہ ہو مطلقاً مذموم اور حرام نہیں ہے بلکہ اس کو دلائل شرعیہ سے دیکھا جائے گا اگر اس میں کوئی مصلحت واجبہ ہوگی تو وہ واجب ہوگی اس طرح مستحب ، مباح ، مکروہ اور حرام یہ سب بدعت کی اقسام ہیں۔
۱۶۔ جو چیز صدراول میں ہیئت اجتاعیہ کے ساتھ نہ وہ لیکن افراد کے ساتھ ہو وہ بھی مطلوب شرعی ہے کیونکہ جس کے افراد شرعاً مطلوب ہوں اس کی ہیئت اجتماعیہ مطلوب ہوگی۔
۱۷۔ اگر بدعت حرام ہو تو حضرت ابو بکر اور عثمان کا قرآن مجید جمع کرنا ، حضرت عمر کا تروایح کی جماعت کا اہتمام کرنا اور تمام علوم نافعہ کی تصنیف حرام ہوجائے گی اور ہم تیر کمان کے ساتھ جنگ کریں اور بندوقوں اور توپوں سے جنگ حرام ہو اور میناروں پر اذان دینا سرائے اور مدارس بنانا۔ ہسپتال اور یتیم خانے بنانا سب حرام ہو جائیں ۔ اس وجہ سے وہ نیا کام حرام ہو گا جس میں برائی ہو کیونکہ ایسے بہت سے کام ہیں جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف میں سے کسی نے نہیں کیا مثلاً تراویح میں ختم قرآن ، ختم قرآن کی دعا ، ستائیسویں شب کو امام الحرمین کا خطبہ دینا وغیرہ۔
۱۸۔ امام شافعی نے فرمایا کہ جو چیز کتاب و سنت یا اجماع یا اقوال صحابہ کے خلاف ہو وہ بدعت ہے اور جو نیک کام ان کے مخالف نہ ہو وہ محمود ہے۔
۱۹۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اسلام میں اچھا کام ایجاد کیا اور بعد والوں نے اس پر عمل کیا تو اس کو ان کو اجر ملے گا اور اس کے اجور میں کمی نہیں ہوگی۔
۲۰۔ جس طرح حج کے افعال ، صفا و مروہ کی دوڑ صالحین کی یاد تازہ کرنے کے لئے مشروع ہے اسی طرح محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد تازہ کرنے کے لیے مشروع ہے۔ ﴿ملاعلی قاری، المولدالروی ص ۱۷﴾
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
muhammad khurshid ali
Moderator
Moderator
muhammad khurshid ali


Posts : 371
Join date : 05.12.2009
Age : 42
Location : Rawalpindi

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Empty
PostSubject: Re: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل   عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل Icon_minitimeMon 14 Feb 2011 - 8:02

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل 755444
Back to top Go down
 
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ملا علی قاری کے بیس دلائل
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» چوتھی سالانہ محفل حمد و نعت بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم (بزم رضائے محمد صلی اللہ علیہ وسلم)
» امارات میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم
» جب حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پتھروں پر چلتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں مبارک کے نیچے وہ نرم ہو جاتے

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: رضائے محمد ﷺ لائبریری :: اسلامی مہینے :: ربیع الاول و میلاد النبی-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions