Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: صدقۂ فطرکی ادائیگی کا وقت Tue 14 Sep 2010 - 11:23 | |
| سوال: میں آپ سے صدقۂ فطر کے بارے میں سوال کرنا چاہتا ہوں ‘ میرا سوال یہ ہے کہ صدقۂ فطر کس وقت ادا کرنا چاہئے؟ اور اس کو ادا کرنے کا آخری وقت کیا ہے؟ اگر میں کسی وجہ سے عید کے دن ادا نہ کرسکوں تو کیا بعد میں ادا کرسکتا ہوں؟ علی ،سکندرآباد
جواب:
صدقۂ فطر اس شخص پر واجب ہے جس کے پاس اتنا مال ہو جو نصاب تک پہنچتا ہو، اصلی حاجت سے زائداورقرض سے فارغ ہو، صدقہ فطر اور زکوۃ کا نصاب ایک ہی ہے البتہ صدقۂ فطر واجب ہونے کیلئے مال کا نامی (بڑھنے والا) ہونا اور اس پر ایک سال گذر نا شرط نہیں ہے۔ (فتاوی عالمگیر ی ج1 ‘ ص 191 ) عید الفطر کی صبح صادق طلوع ہوتے ہی صدقۂ فطر واجب ہوجاتا ہے صدقہ فطر کی ادائی کا وقت تمام عمر ہے‘ زندگی بھر میں کسی بھی وقت ادا کیا جاسکتا ہے، لیکن مستحب یہ ہے کہ عیدگاہ جانے سے پہلے ادا کیا جائے اور نماز کے بعدبھی دیا جاسکتا ہے، جب تک ادا نہ کیا جائے برابر واجب الاداء رہے گا‘ خواہ کتنی ہی مدت گذر جائے ذمہ سے ساقط نہ ہوگا۔فتاوی عالمگیری ج 1 ص 192 میں ہے ’’ ووقت الوجوب بعد طلوع الفجر الثانی من یوم الفطر‘‘۔
واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔ | |
|
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
| Subject: Re: صدقۂ فطرکی ادائیگی کا وقت Thu 16 Sep 2010 - 9:58 | |
| | |
|