Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: ماہ شوال کے روزوں کی فضیلت اور حکم Tue 14 Sep 2010 - 11:20 | |
| سوال: میں شوال کے روزوں کی فضیلت معلوم کرنا چاہتا ہوں، دوسری بات یہ ہے کہ شوال کے روزے عید کے بعد مسلسل چھ دن رکھے جاتے ہیں لیکن ایک صاحب نے بتایا کہ نفل روزے مسلسل نہیں رہنا چاہئے۔برائے مہربانی اس بارے میں جواب عنایت فرمائیں کہ شوال کے روزے ایک ساتھ چھ دن رہیں یا الگ الگ؟صحیح طریقہ کیا ہے؟ محمدوجیہ الدین، گنٹور جواب: رمضان المبارک کے ساتھ شوال المکرم کے چھ روزوں کا اہتمام کرنے والوں کے لئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بشارت عطا فرمائی ہے کہ انہیں سال تمام روزہ رہنے کا اجر وثواب حاصل ہوتا ہے ۔صحیح مسلم شریف ج 1 ص 369 میں حدیث پاک ہے عن ابی ایوب الانصاری انہ حدثہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال من صام رمضان ثم اتبعہ ستا من شوال کان کصیام الدہر۔
ترجمہ:حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص رمضان کے روزے رکھے پھر ان کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ زمانہ بھر روزے رہنے کے برابر ہے۔ نفل روزوں کے سلسلہ میں فقہائے کرام نے بیان کیا ہے کہ ایک دن کے وقفہ سے نفل روزے رہنا افضل ہے، ماہ شوال کے چھ روزے علیحدہ علیحدہ رکھنے کا طریقہ یہ بتلایا گیاکہ ہر ہفتہ میں دوروزے رکھے جائیں، علاوہ ازیں اگر کوئی مسلسل چھ روزے رکھناچاہے تو اس میں کوئی کراہت بھی نہیں ہے۔ درمختار ج 2 ص136 میں ہے (وندب تفریق صوم الست من شوال)ولا یکرہ التتابع علی المختار ۔ نفل روزوں سے متعلق فتاوی عالمگیری ج 1 ص 201 میں ہے والا فضل ان یصوم یوماویفطر یوما۔ نیز ستہ شوال کے متعلق فتاوی عالمگیری ج 1 کے اسی صفحہ پر ہے وتستحب الستۃ متفرقۃ کل اسبوع یوما ن۔
واللہ اعلم بالصواب سیدضیاءالدین عفی عنہ ، نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ، بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ حیدرآباد دکن۔ اس کی علاوہ آپ دیگراہم فتاوی www.ziaislamic.com پرملاحظہ کرسکتے ہیٍں | |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: ماہ شوال کے روزوں کی فضیلت اور حکم Fri 17 Sep 2010 - 8:37 | |
| | |
|
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
| Subject: Re: ماہ شوال کے روزوں کی فضیلت اور حکم Sun 19 Sep 2010 - 8:47 | |
| | |
|
sohnee
Posts : 68 Join date : 15.12.2009 Age : 39 Location : rawalpindi
| Subject: Re: ماہ شوال کے روزوں کی فضیلت اور حکم Thu 23 Sep 2010 - 9:58 | |
| | |
|
Sponsored content
| Subject: Re: ماہ شوال کے روزوں کی فضیلت اور حکم | |
| |
|