Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: محرم الحرام ک استقبال کیسے کریں ؟ Mon 14 Dec 2009 - 8:16 | |
| ماہِ محرم کا استقبال کیسے کریں ؟
میرے پیارے آقا کےپیارے دیوانویہ ہمارا دستور ہے کہ جب ہمارے یہاں کوئی باعزت اور باعظمت ذات کی آمد ہوتی ہے تو ہم اس کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہیں ، اسی طرح ہمیں ماہِ محرم الحرام کی آمد پر بھی اس کا استقبال کرنا چاہئے ، اس کےاستقبال کا طریقہ یہ ہے کہ جب اس مہینے کی ابتدا ہو اور اس کا چاند نظر آجائے تو مندرجہ ذیل دعا پڑ ھی جائے ، اس دعا کی برکت سے اللہ عزوجل ہمیں پورے سال خیر و برکت عطا فرمائے گا:
’’اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الْاَبَدِیُّ الْقَدِیْمُ وَ ہٰذِہٖ سَنَۃٌ جَدِیْدَۃٌ اَسْئَلُکَ فِیْھَا الْعِصْمَۃَ مِنَ الشَّیْطٰنِ وَ اَوْلِیَآئِہٖ وَ الْعَوْنَ عَلٰی ھٰذِہِ النَّفْسِ الْاَمَّارَۃِ بِالسُّوْئِ وَ الْاِشْتِغَالَ بِمَا یُقَرِّبُنِیْ اِلَیْکَ یَا کَرِیْمُ‘‘ اے اللہ تعالیٰ تو ہمیشہ رہنے والا قدیم ہے اور یہ نیا سال ہے ، میں اس میں شیطان اورا س کے ساتھیوں سے بچاؤ کی تجھ سے دعا کرتا ہوں اور جو برائی کا بہت زیادہ حکم دینے والے نفس کے مقابلہ میں نصرت و اعانت کا اور ایسے اعمال میں مشغول ہونے کا سوال رکتا ہوں جو مجھے تیرے قریب کر دیں ، اے مہربان اللہ۔
اس دعا کی فضیلت یہ ہے کہ جو شخص محرم الحرام کا چاند دیکھ کر اسے پڑ ھتا ہے شیطان کہتا ہے کہ ہائے ہم اس شخص سے نا امید ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ اسدعا کے پڑ ھنے والے پر دو فرشتے مقرر فرما دیتا ہے جو پورے سال اس کی نگہبانی کرتے رہتے ہیں ۔ (زینۃ المحافل ۱/۵۹۵)
| |
|