Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: ہیں صف آراء سب حور و ملک اور غلماں خلد سجاتے ہیں Thu 24 Jun 2010 - 9:51 | |
| ہیں صف آراء سب حور و ملک اور غلماں خلد سجاتے ہیں
ہیں صف آراء سب حور و ملک اور غلماں خلد سجاتے ہیں اک دھوم ہے عرشِ اعظم پر مہمان خدا (عزوجل) کے آتے ہیں
ہے آج فلک روشن روشن ہیں تارے بھی جگمگ جگمگ محبوب (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) خدا کے آتے ہیں محبوب خدا کے آتے ہیں
قربان میں شان و عظمت پر سوئے ہیں چین سے بستر پر جبرائیل امیں (علیہ السلام) حاضر ہو کر معراج کا مژدہ سناتے ہیں
جبریل (علیہ السلام) بُراق سجا کرکے فردوس بریں سے لے آئے بارات فرشتوں کی آئی معراج کو دولہا جاتے ہیں
ہے خلد کا جوڑا زیب بدن رحمت کا سجا سہرا سر پر کیا خوب سہانا ہے منظر معراج کو دولہا جاتے ہیں
ہے خوب فضا مہکی مہکی چلتی ہے ہوا ٹھنڈی ٹھنڈی ہر سمت سماں ہے نورانی معراج کو دولہا جاتے ہیں
یہ عزّ و جلال اللہ اللہ (عزوجل) یہ اوج و کمال اللہ اللہ (عزوجل) یہ حُسن و جمال اللہ اللہ (عزوجل) معراج کو دولہا جاتے ہیں
دیوانو ! تصّور میں دیکھو اسرٰی کے دولہا کا جلوہ جھرمٹ میں ملائک لے کر انہیں معراج کا دولہا بناتے ہیں
اقصٰی میں سواری جب پہنچی جبریل نے بڑھ کے کہی تکبیر نبیوں کی امامت اب بڑھ کر سلطانِ جہاں(صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں
وہ کیسا حسیں منظر ہوگا جب دولہا بنا سرور ہوگا عُشاق تصّور کر کر کے بس روتے ہی رہ جاتے ہیں
یہ شاہ (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) نے پائی سعادت ہے خالق (عزوجل) نے عطا کی زیارت ہے جب ایک تجلی پڑتی ہے موسٰی (علیہ السلام) تو غَش کھا جاتے ہیں
جبریل (علیہ السلام) ٹھہر کر سدرہ پر بولے جو بڑھے ہم ایک قدم جل جائیں گے سارے بال و پَر اب ہم تو یہیں رہ جاتے ہیں
اللہ (عزوجل) کی رحمت سے دلبر (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) جا پہنچے دَنَا کی منزل پر اللہ (عزوجل) کا جلوہ بھی دیکھا دیدار کی لذّت پاتے ہیں
معراج کی شب تو یاد رکھا پھر حشر میں کیسے بھولیں گے | |
|