Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: باپ کی بیٹے کونصیحت Tue 8 Jun 2010 - 9:39 | |
| باپ کی بیٹے کونصیحت
قرآن پاک میں ہے : ’’یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ وَ أمُرْ بِالْمَعْرُوْفِ وَانْہَ عَنِ المُنْکَرِ وَاصْبِرْ عَلیٰ مَا اَصَابَکَ‘‘ ( پ۲۱رکوع۱۱)
اے میرے بیٹے نماز برپا رکھ اور اچھی بات کا حکم دے اور بری بات سے منع کر اور جو اُفتاد تجھ پر پڑ ے اس پر صبر کر ۔ ( کنزالایمان )
میرے پیارے آقا کے پیارے دیوانو! مذکورہ آیتِ کریمہ سے پتہ چلتا ہے کہ ایک باپ کی نصیحت ، اپنی اولاد کے سلسلے میں کیا ہونی چاہیئے ؟ حضرت لقمان جو اللہ تبارک و تعالی کے برگزیدہ بندے ہیں ، جن کے اقوال حکمت و دانائی سے بھرے ہوئے ہیں انہیں کا ایک قول اللہ تبارک و تعالی نے قرآنِ پاک میں بیان فرمایا ۔ وہ قول کیا ہے ؟ وہ قول یہی تو ہے کہ ’’اے میرے بیٹے !نماز قائم کر اور اچھی باتوں کا حکم دے ‘‘ ۔ اس سے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ ایک باپ کو اپنی اولاد کیلئے دنیوی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ دینی امور کا بھی ضرور خیال رکھنا چاہئے ۔ آئیے ہم عہد کریں کہ ہم خود بھی نماز کے پابند رہیں گے اور اپنی اولاد کو بھی پابندِ نماز بنانے کی کوشش کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ، ہماری اولا د کو اور تمام اہلِ خانہ کو نماز کی پابندی کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم
| |
|
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
| Subject: Re: باپ کی بیٹے کونصیحت Mon 12 Jul 2010 - 20:18 | |
| | |
|