Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
    Search
     
     

    Display results as :
     
    Rechercher Advanced Search
    Flag Counter

     

     فتنہ عورت سے بچئے

    Go down 
    2 posters
    AuthorMessage
    Administrator
    Admin
    Admin
    Administrator


    Posts : 1220
    Join date : 23.02.2009
    Age : 44
    Location : Rawalpindi

    فتنہ عورت سے بچئے Empty
    PostSubject: فتنہ عورت سے بچئے   فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeTue 8 Jun 2010 - 8:57

    فتنہ عورت سے بچئے
    حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے پیچھے عورتوں کے فتنہ سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں چھوڑا، جو مردوں کےلئے تکلیف دہ ہو۔ (بخاری- مسلم)
    بے پردہ عورتیں سراپافتنہ ہں ان کی آواز فتنہ، ان کی نظر فتنہ، ان کی خوشبو فتنہ، ان کا گھر سے باہر نکلنا فتنہ، ان کی دلفریب ادائیں ناز و نخرے فتنہ، ان ک سیر سپاٹا فتنہ، ان کی عریانی فتنہ اور ہر فتنہ کی بنیاد یہی بے پردہ عورتیں ہیں اور فتنہ کا سد باب نہایت ضروری ہے۔
    بے پردہ کل جو نظر آئیں بند بیبیاں
    اکبر زمین میں غیرت قومی سے گڑگیا
    پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
    کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑگیا

    (اکبر الہ آبادی)
    ہیں زمانے کی عجب نیرنگیاں۔۔۔۔۔۔۔تھیں جو مستورات اب ہیں ننگیاں
    Back to top Go down
    https://razaemuhammad.123.st
    Administrator
    Admin
    Admin
    Administrator


    Posts : 1220
    Join date : 23.02.2009
    Age : 44
    Location : Rawalpindi

    فتنہ عورت سے بچئے Empty
    PostSubject: Re: فتنہ عورت سے بچئے   فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeTue 8 Jun 2010 - 8:58

    اپنی عورتوں کو ناچنے سے بچائیں ورنہ!!
    حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: اس امت میں زمین میں دھنسنے صورتیں بگڑنے اور آسمان سے پتھر برسنے کا عذاب نازل ہوگا۔
    ایک صحابی نے عرض کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ایسا کب ہوگا؟
    حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے اشاد فرمایا: جب گانے اور ناچنے والی عورتیں اور گانے بجانے کا سامان ظاہر ہوجائے گا اور شراب اڑائی جائے گی۔ (جامع ترمذی)


    برقعہ و چادر کبھی تھے ستر پوش
    اب دوپٹہ بھی ہوا ہے بار دوش
    دختر ملت کھلی پھرنے لگی
    شمع پروانوں پہ خود گرنے لگی
    باپ خوش ہے دختر وافر تمیز
    ہوتی جاتی ہے بہت ہر دلعزیز
    (العیاذ باللہ)
    Back to top Go down
    https://razaemuhammad.123.st
    Administrator
    Admin
    Admin
    Administrator


    Posts : 1220
    Join date : 23.02.2009
    Age : 44
    Location : Rawalpindi

    فتنہ عورت سے بچئے Empty
    PostSubject: Re: فتنہ عورت سے بچئے   فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeTue 8 Jun 2010 - 8:58

    زن پرستی
    نبی غیب دان والی عرب و عجم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
    لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ ان کی ہمت و کوشش اپنے پیٹ کےلئے ہوگی (ایمانی روحالات سے محروم ہوں گے)
    ان کی عزت کا معیار دنیاوی سازوسامان ہوگا (نہ کہ دینداری و علم و عمل)
    (نماز کی پابندی اور پانچ وقت منہ طرف قبلہ کے رکھنے کی بچائے)
    ان کا قبلہ، عورتیں ہوں گے (یعنی عورتیں شمع محفل و مرکز توجہ ہوں گی اور ان کا ہر حکم جائز و ناجائز مانا جائے گا۔ شاہراہوں، بازاروں، دوکانوں، ٹی وی، ڈش، ذرائع ابلاغ (اخبارات وغیرہ) اور سواریوں پر غرض کہ ہر طرف عورتیں ہی عورتیں ہونگی)
    ان کا دین روپیہ پیسہ ہوگا۔ (جس کےلئے ضمیر فروشی و ایمان فروشی سے گریز نہیں کرےیں گے) خبردار! ایسے لوگ بے نصیب و بدترین مخلوق ہوں گے۔ (کنزالعمال ج5 ص407)
    جو کل تک کہتے تھے عورت کی عزت گھر میں ہوتی ہے
    وہی ناصح انہیں بازار میں خود لے کے آئے ہیں
    Back to top Go down
    https://razaemuhammad.123.st
    Administrator
    Admin
    Admin
    Administrator


    Posts : 1220
    Join date : 23.02.2009
    Age : 44
    Location : Rawalpindi

    فتنہ عورت سے بچئے Empty
    PostSubject: Re: فتنہ عورت سے بچئے   فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeTue 8 Jun 2010 - 8:59

    رضا نفس شمن ہے دم میں نہ آنا
    نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں: عقلمند وہ شخص ہے جو اپنے نفس کا جائزہ لے اور آخرت کےلیے کام کرے اور عاجز (نادان) وہ شخص ہے جو اپنی خؤاہشات نفس کی پیروی کرے اور اللہ تعالٰی سے امید لگائے بیٹھا رہے۔
    (جامع ترمذی- ضیاء الحدیث)
    نفس بدکار نے دل پہ یہ قیامت توڑی
    عمل نیک کی بھی تو چھپانے نہ دیا
    حضت ابو سعید رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: ہر صبح کو دو فرشتے آواز لگاتے ہیں: مرد عورتوں کے لئے اور عورتیں مردوں کےلئے خطرناک اور قابل افسوس ہیں۔(ابن ماجہ)
    مطلب یہ کہاگر جائز تعلقات کا خیال نہ رکھا جائے تو ہر ایک دوسرے کےلئے خطرناک ہے۔
    حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نظر کے ساتھ شیطان کی امیدیں لگی ہوتی ہیں۔
    (بیہقی- دوزخ کا کٹھکا ص117)
    ہر گناہ کی ابتدا کا دروازہ "نظر" ہے اس لئے صوفیاء کرام کی تعلیما ت کے ذریعے نفس کی آگاہی، نطر کی حفاظت، زبان کی حفاظت اور دل کی کیفیات کو سمجھیے۔ صوفیاء کرام کی زندگی کے زریں اصول:
    کم کھائیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔(جب تک بھوک نہ لگے نہ کھائیے اور کم کھائے)
    کم بولے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(فضول بولنے سے پرہیز کیجئے)
    کم سوئیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔(رات کے تین حصے بنائیں ایک بیوی کے لئے، ایک سونے کےلئے اور ایک اللہ کی بندگی کےلئے۔
    Back to top Go down
    https://razaemuhammad.123.st
    Administrator
    Admin
    Admin
    Administrator


    Posts : 1220
    Join date : 23.02.2009
    Age : 44
    Location : Rawalpindi

    فتنہ عورت سے بچئے Empty
    PostSubject: Re: فتنہ عورت سے بچئے   فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeTue 8 Jun 2010 - 8:59

    نوجوان طالب علما کا خوف خدا
    جہانگیر کے زمانہ میں استاد الکل علامہ مولانا عبدالحکیم سیالکوٹی کے علمی مدارس کا دور دورہ تھا۔ مولانا کے شاگردوں کی نیک نیتی اور حسن سیرت اعلی پیمانے کی تھی چنانچہ ایک دفعہ شاہی مستورات حضوری باغ میں تقریب کی تاریخ پر آئیں، حضوری باغ شاہی قلعے کے سامنے تھا اور ہر سال ایک تاریخ مقررہ پر اس باغ میں رات کے وقت مستورات شاہی محلات سے آتیں، اور سیر و تفریح کی صورت میں چند گھنٹوں بعد چلی جاتی تھیں۔ اسی باغ کے اندرونی جانب طلباء کے کمروں کی ایک لائن تھی۔ اس وقت طلباء اور دیگر ہر قسم کے مردوں کو باہر جانے کا حکم ہوگیا اور سب چلے گئے۔ معمول کے مطابق مستورات اندر آگئیں اور سیرو تفریح کےلئے باغ میں مقررہ وقت گزار تو بادشاہ کی لڑکی جو نیک طنیت اور صوفیانہ مزاج رکھتی تھی اس نے جب واپسی میں چند منٹ باقی تھے، نماز کی نیت بندھ لی تاکہ کچھ نفل یہاں بھی پڑھ لوں۔
    واپسی کی نوبت (نقارہ) نماز پڑھتے ہوئے بج گئی لیکن اسے معلوم نہ ہوا اور اس کی دوخاص خادمہ بھی یہ سمجھیں کہ شاید چلی گئی ہے۔ اس خیال سے وہ بھی جلدی جلدی دوسری مستورات کے ساتھ نکل گئیں۔ نوبت بجتے ہی تمام طلباء اپنے اپنے کمروں میں آگئے اور گیٹ بند کردیا گیا کیونکہ رات کو گیٹ بند رہتا تھا لیکن لڑکی نماز سے فارغ ہو کر جب گیٹ پر پنچی تو اسے بند پایا۔
    بہت گھبرائی چونکہ سردی کا موسم تھا اور شاہی مزاج تھا، حیرانگی کے عالم میں ٹھٹھری ہوئی محفوظ جگہ کی تلاش میں پھرنے لگی۔ گیٹ کے قریب ایک کمرے میں ایک طالب علم مٹی کے دیے کی لو میں مطالعہ کر رہا تھا۔ طالب علم اسے سردی سے کانپتا ہوا دیکھ کر سمجھ گیا کہ شاہی محلات کی کوئی حسین و جمیل لڑکی باہر رہ گئی ہے اور اضطراب کے عالم میں ہے۔
    طالب علم کتابوں والی تختی اور چراغ وغیرہ اٹھا کر باہر برآمدہ میں آگیا اور اشارہ سے لڑکی کو کہا کہ کمرہ تمہارے لیے خالی ہے اور دردیشانہ بستر میں سردی سے امن حاصل کرو۔ لڑکی سردی کی وجہ سے فورا اندر چلی گئی۔ طالب علم چراغ پر مطالعہ کرتا رہا تھا کہ دل میں شیطانی وسوسہ پیدا ہوا کہ ایک حسین و جمیل لڑکی کی تنہائی میں تیرےپاس موجود ہے کم ازکم اس سے کوئی نہ کوئی بات چیت تو کرلے لیکن دوسرے طرف خوف خدا کے تحت یہ خیال آیا اگر فعل شنیع کا ارتکاب ہوگیا تو اس کی سزا جہنم ہے اور جہنم کی آگ کون برداشت کرے گا۔
    تو پھر دل میں سوچا کہ پہلے انگلی کو دیے پر رکھ کر اس پر آزمائش کرلی جائے۔ اگر انگلی نے برداشت کرلیا تو پھر مزید کام کروں گا۔ اس خیال سے اپنی انگلی دیے ر رکھی اور انگلی جلانےلگا۔ اندر سے لڑکی بھی یہ ماجرا دیکھ رہی تھی۔ جب تمام انگلی جل گئی اور درد برداشت سے باہر ہوگیا تو دل میں کہنے لگا کہ یہ عذاب برداشت نہیں ہوگا لہٰذا بدکاری سے باز رہنا بہتر ہے۔ کچھ دیر بعد آرام کیا تو پھر وہی وسوسہ دل میں پیدا ہوا پھر اس نے دوسری انگلی دیے پر جلادی پھر کچھ دیر بعد تیسری، چوتھی، پانچویں انگلی جلادی۔ گویا کہ اس نے موقع پانے کے باوجود بدکاری سے بچنے کےلئے ایک ایک کرکے اپنی انگلیاں جلانا شروع کردیں۔ یہ تمام ماجرا لڑکی بھی دیکھتی رہی۔ اتنے میں تلاش کرنے والے آدمی بھی پہنچ گئے اور انہوں نے طالب علم سے شہزادی کے متعلق پوچھا تو اس نے اندر اشارہ کیا۔ انہوں نے لڑکی کو سر کے بالوں سے کڑ کردو طمانچے لائے اور برا بھلا کہتے ہوئے نہایت بے ددی سے محل میں لے گئے۔
    شاہی محلات میں کہرام مچ گیا کہ شہزادی طالب علم کے کمرے سے نکالی گئ ہے جس کی وجہ سےوالدہ نے ابھی اسے ماتھے نہ لگایا۔ صبح جب دربار سجایا تو سب سے پہلے یہ ماجرا جہانگیر کے سامنے پیش ہوا۔ جہانگیر نے لڑکی کو حکم دیا کہ تو اپنی سزا خود تجویز کر۔ لڑکی نے جواب دیا بتاؤ مجھے کس جرم کی سزا دیتے ہو۔ پہلے جرم ثابت کرو، پھر جو چاہو سزا دے دینا۔ بادشاہ نے کہا ثبوت کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ تجھے ایسی حالت میں لایا گیا ہے کہ ہر خاص و عام میں تیری بدکرداری کی شہرت ہوچکی ہے۔
    شہزادی نے کہا، میں پاکدارمنی، عفت اور عصمت میں دو ثبوت پیش کرسکتی ہوں۔ اولا میری دونوں خادماؤں سے پوچھئے کیا وہ مجھے نماز حالت میں چھوڑ کرگئی تھیں یا مں خود آنکھ بچا کر کہیں بھاگ گئی تھی۔ اگر انہوں نے مجھے اس حالت میں چھوڑا تو پھر میرا کیا قصور ہے؟
    ثانیا اس طالب علم کا شیطانی حملہ سے بچنے کےلیے تمام انگلیوں کو جلا دینا میری اور اس کی پاکدامنی کا بین ثبوت ہے۔ لڑکی کے اس ثبوت سے معلوم ہوتا ہے کہ عقلمند لڑکی بھی طالب علم کے انگلیاں جلانے والے معاملے کو سجھ گئی تھی کہ وہ نفس پر قابو پانے کےلیے اپنے آپ کو اس مشقت میں ڈالے ہوئے تھا تاکہ وہ فعل شنیع سے بچ جائے۔
    جب طالب علم کو شاہی دربار میں بلا کر انگلیاں جلانے کا حال پوچھا تو طالب علم نے تمام واقعات سچ سچ بیان کردیے اور شہزادی کی پاک دامنی روز روشن کی طرح ثابت ہوگئی۔ ان کی ایمانداری پر آفرین کہتے ہوئے بادشاہ نے انہیں معاف کردیا۔ (انوار قمریہ ص266)
    سبحان اللہ! کیسے طلباء اور کیسی نیک طنیت لڑکیاں تھیں۔
    Back to top Go down
    https://razaemuhammad.123.st
    Janti Zever
    Moderator
    Moderator
    Janti Zever


    Posts : 228
    Join date : 01.01.2010
    Age : 38
    Location : United Kingdom

    فتنہ عورت سے بچئے Empty
    PostSubject: Re: فتنہ عورت سے بچئے   فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitimeMon 12 Jul 2010 - 20:24

    فتنہ عورت سے بچئے 752517 فتنہ عورت سے بچئے 752517 فتنہ عورت سے بچئے 752517
    فتنہ عورت سے بچئے 755444

    فتنہ عورت سے بچئے 752517 فتنہ عورت سے بچئے 752517 فتنہ عورت سے بچئے 752517
    Back to top Go down
    Sponsored content





    فتنہ عورت سے بچئے Empty
    PostSubject: Re: فتنہ عورت سے بچئے   فتنہ عورت سے بچئے Icon_minitime

    Back to top Go down
     
    فتنہ عورت سے بچئے
    Back to top 
    Page 1 of 1
     Similar topics
    -
    » عورت کیا ہے؟

    Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
    Raza e Muhammad :: رضائے محمد ﷺ فورم :: اسلامی بھائی-
    Jump to:  
    Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Cookies | Latest discussions