Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 منصبِ غوثیت کبرٰی

Go down 
4 posters
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

منصبِ غوثیت کبرٰی Empty
PostSubject: منصبِ غوثیت کبرٰی   منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeTue 30 Mar 2010 - 11:59

منصبِ غوثیت کبرٰی
اللہ عزوجل کے مقرب و محبوب بندے جو اولیاء اللہ کہلاتے ہیں کائنات کی ہر شے پر اللہ عزوجل کے اذن سے دسترس و تصرف رکھتے ہیں اور جو کائنات میں ہے اس وسیع نظام سے خوب واقف ہوتے ہیں عام لوگ اس کائنات کے خفیہ نظام و معاملات اور اشیاء کے متعلق لاعلم ہوتے ہیں مگر یہ اولیاء اللہ اپنے رب عزوجل کے راز دار ہوتے ہیں جو ظاہر و باطن سب کی خبر رکھتے ہیں ان اولیاء اللہ کے بھی مختلف مراتب اور درجے ہوتے ہیں جن میں ابدال، اقطاب، غوث وغیرہ ہیں۔

غوث
رب عزوجل کا بہت ہی خاص اور مقرب بندہ ہوتا ہے جو تمام اولیاء اللہ پر فوقیت رکھتا ہے اور آپ کی ذات قدرت الٰہی کا مظہر ہوتی ہے اس کا ہر قول اور ہر فعل اسمائے الٰہی کا مظہر ہوتا ہے اور اپنے اس امتیازی درجے کے سبب وہ معرفت الٰہی کے رازوں کو پا لیتا ہے اس کی نظر لوح محفوظ پر بھی رہتی ہے اور وہ اسرارِ الٰہی کی تصویر بن جاتا ہے۔
سیدنا غوث الاعظم دستگیر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اس بلند وبالا درجہ غوثیت پر فائز ہیں جو کسی کو حاصل نہیں اور نہ ہوگا۔ یہاں تک کہ آپ اپنے اپنے وقتوں کے تمام غوث پر برتری اور امتیاز رکھتے ہیں اور بلاشبہ غوث الاعظم ہیں۔ خود حضور غوث الاعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ ارشاد فرماتے ہیں، “میں نے سعادتِ کبرٰی پالی میں اسرار الٰہی ہوں تمہارے لئے اللہ تعالٰی کی حجت ہوں زمینوں میں میرا ڈنکا بج رہا ہے تمام شہر میرے حکم کے ماتحت ہیں۔ میں احوال کو سلب کر سکتا ہوں متقدمین کے سورج غروب ہوگئے مگر میرا سورج بلندی اور عظمت کے آسمان پر ہمیشہ جلوہ افروز رہ گا انسان جن سب کے مشائخ ہوتے ہیں مگر میں “شیخ کل“ ہوں مجھے اللہ نے اپنی نگاہ خاص میں رکھا ہے مجھے میرا رب فرماتا ہے اے عبدالقادر! تمہیں میری قسم یہ چیز کھالو تمہیں میری قسم ہے یہ چیز پی لو جب میں گفتگو کرتا ہوں تو میرا رب فرماتا ہے، مجھے اپنی قسم تم سچ کہتے ہو۔ میں قرب الٰہی کی بارگاہ میں تنہا ہوں میرا رتبہ تم سب سے برتر ہے اور ہمیشہ کیلئے برتر ہے۔“ جس شخص نے اپنے آپ کو میرے سے منسوب کیا اور میرے عقیدت مندوں میں شامل ہوا اللہ پاک اُسے قبول فرما کر اپنی رحمت سے نوازتا ہے میرے سارے محبین جنت میں داخل کئے جائیں گے یہ اللہ تعالٰی نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے۔ (ماخوذ از قصیدہ غوثیہ)
الغرض غوث الاعظم اولیاء اللہ میں وہ امتیازی شان رکھتے ہیں جو کسی کو حاصل نہیں ہر ولی آپ کے زیرِ سایہ ہے اور رہے گا آپ کی نسبت ہی کسی ولی اور عارف کو منصبِ ولایت پر افئز کر سکتی آپ کی نسبت کے بغیر یہ درجہ کسی کو حاصل ہو ہی نہیں سکتا آپ حقیقتاً پیرانِ یر ہیں اور رہتی دنیا تک رہینگے۔
سارے اقطاب جہاں کرتے ہیں کعبے کا طواف
کعبہ کرتا ہے طواف در والا تیرا
اللہ تعالٰی نے آپ کو منصب غوثیت کبرٰی اور مقام تکوین عطا فرمایا اسی لئے آپ فرماتے ہیں اگر میرا مرید مشرق میں کہیں بے پردہ ہو جائے اور میں مغرب میں ہوں تو بھی اس کی ستر پوشی کرتا ہوں۔ (بہۃ الاسرار)
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا “اے میرے مرید میرا دامن مضبوطی سے پکڑ لے اور مجھ پر پورا اعتماد رکھ میں تیری حمایت دنیا میں بھی کروں گا اور قیامت کے دن بھی۔“
آپ کے درجہ غوثیت کی بلندی کا اندازہ آپ کے اس ارشاد پاک سے بھی بخوبی ہو جاتا ہے کہ حضور غوث اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں، “جو شخص خود کو میری طرف منسوب کرے اور مجھ سے عقیدت رکھے تو اللہ تعالٰی اُسے قبول فرما کر اس پر رحمت فرمائے گا اگر اس کے اعمال مکروہ ہوں تو اسے توبہ کی توفیق دے گا ایسا شخص میرے مُریدوں میں سے ہوگا اور اللہ تعالٰی نے اپنے فضل و کرم سے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ میرے مُریدوں میرے سلسلے والوں میرے پیروکاروں اور میرے عقیدت مندوں کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ (اخبار الاخیار)

بارگاہ غوثیت میں علمائے کرام وپیران عظام کا خراج عقیدت
یہ ایک اٹل حقیقت ہے حضور غوث اعظم غوثیت کے اعلٰی وبلند ترین مرتبہ پر فائز ہیں جہاں کسی اور کی پہنچ ممکن نہیں ۔ آپ کا فیض اس پوری کائنات میں جاری و ساری ہے اور رب عزوجل کے اذن سے یہ کائنات آپ کے حکم کی ماتحت ہے ۔ آپ کے درجہ فضیلت کی تصدیق و تائید تمام پیران عظام ، اولیائے کرام و علماءمشائخ نے کی ۔ وہ امام المحدثین شیخ عبد الحق محدث دہلوی ہوں یا امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی، سلطان الہند معین الدین چشتی اجمیری ہوں یا حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی، حضرت قطب الاقطاب بختیار کاکی وحضرت خواجہ بہاؤالدین نقشبند ہوں یا حضرت مخدوم علی احمد صابر کلیری (حضرت سلطان باہو ، الغرض حضرت عبد الرحمٰن جامی ہوں یا امام اہلسنت احمد رضامحدث بریلوی ہر کوئی آپ کی بارگاہ غوثیت میں سر جھکائے ہوئے ہے اور اپنا آقا و مولٰٰی جانتے ہوئے بارگاہ الہٰی میں انہیں وسیلہ بنائے ہوئے ہے ان کے ارشادات و تعلیمات پر عمل پیرا ہوتا ہوا نظر آتا ہے ۔ان پیران عظام واولیائے کرام کا اعتراف غوثیت و فضیلت غوث الاعظم کی چند جھلکیاں ملاحظہ ہوں ۔

امام المحدثین حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی کا خراج عقیدت!
حضرت شیخ عبد الحق محدث دہلوی حضور غوث الاعظم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں ۔
اللہ تعالٰی نے آپ کو قطبیت کبرٰی اور ولایت عظیمہ کا مرتبہ عطا فرمایا یہاں تک کہ تمام عالم کے فقہاءعلماءطلباءاور فقراءکی توجہ آپ کے آستانہ مبارک کی طرف ہوگئی حکمت و دانائی کے چشمے آپ کی زبان سے جاری ہوگئے اور عالم الملکوت سے عالم دنیا تک آپ کے کمال وجلال کا شہرہ ہوگیا اور اللہ تعالٰی نے آپ کے ذریعے علامات قدرت وامارت اور دلائل وبراہین کرامت آفتاب نصف النہار سے ذیادہ واضح فرمائے اور جودو عطا کے خزانوں کی کنجیاں اور قدرت وتصرفات کی لگامیں آپ کے قبضہ اقتدار اور دست اختیار کے سپرد فرمائیں تمام مخلوق کے قلوب کو آپ کی عظمت کے سامنے سرنگوں کر دیا، اور تمام اولیاء کو آپ کے قدم مبارک کے سائے میں دے دیا کیونکہ آپ اللہ تعالٰی کی طرف سے اس منصب پر فائز کئے گئے تھے جیسا کہ آپ کا ارشاد ہے ۔،، میرا یہ قدم اولیاء کی گردنوں پر ہے۔ امام المحدثین فرماتے ہیں اگر دوسرے لوگ قطب ہیں تو یہ خلف صادق قطب الاقطاب ہیں اگر دوسرے لوگ سلطان ہیں تو یہ خلف صادق شہنشاہ سلاطین ہیں اور آپ کا اسم گرامی شیخ سید سلطان محی الدین عبد القادر جیلانی ہے جنہوں نے دین اسلام کو دوبارہ زندہ کیا اور طریقہ کفار کو ختم کر دیا اور نبی کریم کا بھی یہی ارشاد مبارک ہے کہ ،،الشیخ یحی قطبیت ،، شیخ کامل زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے امام المحدثین مزید ارشاد فرماتے ہیں ۔
غوث الثقلین کے معنٰی ہی یہ ہیں کہ جنات اور انسان اس کی پناہ لیں چنانچہ میں بیکس و محتاج بھی انہیں کی پناہ کا طلبگار اور انہی کے دربار کا غلام ہوں مجھ پر ان کا کرم اور عنایت ہے اور ان کی مہربانیوں کے بغیر کوئی فریاد سننے والا نہیں ہے۔ مزید فرماتے ہیں امید ہے کہ اگر کبھی راہ سے بھٹک جاؤں تو وہ راہبری کریں اور اگر ٹھوکر کھاؤں تو وہ مجھے سنبھال لیں کیونکہ انہوں نے اپنے دوستوں کو یہ خوشخبری دی ہے کہ اللہ تعالٰی نے میرے لئے ایک رجسٹر بنادیا ہے جس میں میرے قیامت تک ہونے والے مریدوں کا نام لکھا ہواہے حکم الہٰی ہوچکا کہ میں نے ان سب کی مغفرت فرمادی ہے ، کاش میرا نام بھی آپ کے مریدوں کے رجسٹر میں لکھا ہوا ہو پھر مجھے کوئی غم نہ ہوگا کیونکہ میری خواہش کے مطابق کے میرا کام پورا ہوگیا ہے میں نامراد بھی حضرت غوث الثقلین کا مرید بن گیا ہوں قبول کرنا یا انکار کر دینا یہ ان کے ہاتھ میں ہے میں ان کے طلب گاروں میں ہوں ،ان کا چاہنا ان کے اختیار میں ہے۔ (اخبار الاخیار)

امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی کا خراج عقیدت
امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی حضور غوث اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں ۔ ‘‘جس قدر خوارق حضور سید محی الدین جیلانی قدس سرہ سے ظاہر ہوئے ویسے خوارق ان میں کسی سے ظاہر نہیں ہوئے۔ (مکتوبات شریف دفتر اوّل حصّہ سوم صفحہ 120)
مزید ارشاد فرماتے ہیں ۔
‘‘ حضرت سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم اسی راہ (ولایت) سے داخل ہونے والوں کے پیشوا ہیں گویا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا قدم آنخضرت کے قدم مبارک پر ہے اور حضرت فاطمہ زہراء وحضرات حسنین رضی اللہ عنھما بھی اسی مقام پر ان کے ساتھ شامل ہیں ان کے بعد یہ منصب بالترتیب بارہ اماموں تک پہنچتا رہا یہاں تک کہ نوبت حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی تک پہنچتی ہے اور یہ مرتبہ آپ کو مل گیا مذکورہ بالا اماموں اور حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کے درمیان کوئی شخص اس مرتبہ پرنہیں اب جس قدر فیض وبرکات تمام اقطاب اور ولیوں کو پہنچتے ہیں آپ ہی کے ذریعے پہنچتے ہیں ان کے مرکز فیض کے بغیر ولایت کا منصب کسی کو نہیں مل سکتا ۔(مکتوبات شریف فارسی جلد 3 صفحہ 251)

خواجہ خواجگان خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا خراج عقیدت !
خواجہ خواجگان خواجہ معین الدین چشتی اجمیری دربار غوثیت میں یوں عرض کرتے ہیں ۔
یا غوث معظم نور ہدٰی مختار نبی مختار خدا
سلطان دوعالم قطب علٰی حیراں زجلالت ارض وسما

صدق عہد صدیق وشی ،ور عدل وعدالت چوں عمری
اے کان حیا عثمان منشی مانند علی باوجود وسخا

درعزم نبی عالی شانی ستار عیوب مریدانی
درملک ولایت سلطانی اے منبع فضل وجودوسخا

چوپائے نبی شد تاج سرت ،تاج عہد عالم شد قامت
اقطاب جہاں درپیش درت افتادہ چوپیش شاہ وگدا

گردادِ مسیح بہ مردہ رواں راوی تو بدیں محمد جان
عہد عالم ‘‘محی الدین ‘‘ گویاں برحسن وجماعت گشتہ فدا

حضرت شاہ ولی اللہ کا خراج عقیدت!
حضرت شاہ ولی اللہ غوث اعظم دستگیر کا مقام محبوبیت کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں۔ حضرت غوث الاعظم کی اصل نسبت ،، نسبت اویسیہ، ہے جس میں بنت سکینہ کی برکات شامل ہیں اس مقام محبوبیت کے ذریعے ایسی تجلیات الہٰی کا ظہور ہوتا ہے جن کی انتہا نہیں۔ (ہمعات)

حضرت خواجہ بہاؤالدین نقشبندیہ کا خراج عقیدت
سلسلہ نقشبندیہ کے سردار حضرت بہاؤالدین نقشبندحضور غوث اعظم کا بلند بالا مرتبہ اور سب پران کی برتری بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں !
بادشاہ ہردوعالم شاہ عبدالقادر است
سرور اولادآدم شاہ عبدالقادر است

حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کا خراج عقیدت
سرگروہ سہروردیاں ہند حضرت خواجہ بہاؤالدین ملتانی حضور غوث الاعظم کی نیابت نبوت کے بارے میں فرماتے ہیں !
دستگیر بے کساں وچارہء بے چارگاں
شیخ عبد القادر است آں رحمۃ اللعالمین

حضرت مولانا روم علیہ الرحمۃ
حضرت مولانا روم قصیدہ غوثیہ میں کئے گئے حضور غوث الاعظم کے فضائل ومناقب سے بھرپور بلند وبانگ دعوؤں کی تائید و تصدیق کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں، فقیر کہتا ہے کہ قصیدہ غوثیہ شریف بھی اسی مقام قرب کی ایک خود دار آواز ہے جس کو غوث اعظم کے باطنی احوال کی اجمالی تفسیر سمجھنی چاہئیے۔

حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز چشتی
خانوادہ چشتیہ کے چشم وچراغ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز چشتی بارگاہ غوثیت میں یوں عرض گزار ہیں!
یاقطب یا غوث اعظم یا ولی روشن ضمیر
بندہ ام تابند ام جز توند ارم دستگیر
بردر درگاہ والا سائلم یا آفتاب
خاطر ناشاد را کن شاد یا پیران پیر

حضرت امداد اللہ مہاجر مکی
پیر طریقت حضرت امداد اللہ مہاجر مکی بارگاہ غوثیت الاعظم میں یوں التجا کرتے ہیں !
خداوند بحق شاہ جیلاں ۔۔۔۔ محی الدین غوث وقطب دوراں
بکن خالی مرا ازہر خیالے۔۔۔۔لیکن آں کہ زور پیدا است حالے

شیخ ابو البرکات
شیخ ابو البرکات اعتراف فرماتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں
حضرت غوث الاعظم کے اذن واجازت کے بغیر کوئی ولی ظاہر اور باطن میں تصرف نہیں کرسکتا۔ ( تحفہ قادریہ صفحہ 65 ازشاہ ابوالمعالی)

علامہ عبد القادر الدین
حضرت علامہ فرماتے ہیں ہر زمانہ میں تمام قطب ،غوث اور اولیاء اللہ آپ کی بابرکات سے مستفیض ہوتے رہینگے۔ (تفریح الخاطر صفحہ 38،مطبوعہ مصر )

حضرت مخدوم صابر کلیری
حضرت صابر کلیری بارگاہ غوثیت میں یوں صدا لگاتے ہیں ۔
من آمدم تو پیش تو سلطان عاشقان
ذات توہست قبلہ ایمان عاشقان
در ہر دوکون جز توکسے نیست دستگیر
دستم بگیراز محرم اے جان عاشقان

حضرت قطب الدین بختیار کاکی چشتی
حضرت قطب الدین حضور الاعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں۔
قبلہ اہل صفا حضرت غوث الثقلین
دستگیر عہد جا حضرت غوث الثقلین
بے نواختہ دلم نیست کسے آنکہ وہد
خستہ راجز تو دوا حضرت غوث الثقلین
خاک پائے تو بود روشنی اہل نظر
دیدہ را بخش ضیاء حضرت غوث الثقلین
مردہ دل گشتہ ام ونام تو محی الدین است
مردہ رازندہ نما حضرت غوث الثقلین

شیخ ماجد الکروی
شیخ صاحب فرماتے ہیں کہ اس وقت رؤے زمین پر کوئی ولی اللہ ایسا باقی نہ رہا جس نے آپ کے اعلٰی مرتبہ کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی گردن نہ جھکائی ہو۔ (بہجۃ الاسرار صفحہ 9،قلائد الجواہر صفحہ 94)

شیخ لولوالامنی
شیخ موصوف حضور غوث الاعظم کی تمام ولیوں پر برتری ظاہر کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں میں نے (آپ کے ارشاد پر) مشرق ومغرب میں اولیاء اللہ کو اپنی گردنیں جھکاتے ہوئے دیکھا اور میں نے دیکھا ایک شخص نے گردن نہ جھکائی تو اس کا حال دگرگوں ہوگیا۔ (قلائد الجواہر صفحہ 25)

حضرت سید احمد رفاعی
حضرت رفاعی خود حضور غوث الاعظم کی شان ومرتبہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ کس میں قدرت ہے کہ شیخ عبد القادر جیلانی کے رتبہ کے شایان شان مناقب بیان کرے وہ تو اس پائے کے بزرگ ہیں کہ ان کے ایک جانب شریعت کا دریا اور دوسری جانب حقیقت کا دریا موجزن ہے جس میں چاہتے ہیں وہ غوطہ زن ہوجاتے ہیں۔ (خزینۃ الاصفیاء جلد1 صفحہ 98، اخبار الاخیار صفحہ 17، طبقات الکبرٰی جلد1 صفحہ126
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Janti Zever
Moderator
Moderator
Janti Zever


Posts : 228
Join date : 01.01.2010
Age : 37
Location : United Kingdom

منصبِ غوثیت کبرٰی Empty
PostSubject: Re: منصبِ غوثیت کبرٰی   منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeThu 16 Sep 2010 - 10:11

منصبِ غوثیت کبرٰی 752517منصبِ غوثیت کبرٰی 752517منصبِ غوثیت کبرٰی 752517
منصبِ غوثیت کبرٰی 617359

منصبِ غوثیت کبرٰی 755444

منصبِ غوثیت کبرٰی 752517منصبِ غوثیت کبرٰی 752517منصبِ غوثیت کبرٰی 752517
Back to top Go down
muhammad khurshid ali
Moderator
Moderator
muhammad khurshid ali


Posts : 371
Join date : 05.12.2009
Age : 42
Location : Rawalpindi

منصبِ غوثیت کبرٰی Empty
PostSubject: Re: منصبِ غوثیت کبرٰی   منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeThu 16 Sep 2010 - 13:17

منصبِ غوثیت کبرٰی 868389
Back to top Go down
sohnee

sohnee


Posts : 68
Join date : 15.12.2009
Age : 38
Location : rawalpindi

منصبِ غوثیت کبرٰی Empty
PostSubject: Re: منصبِ غوثیت کبرٰی   منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitimeThu 23 Sep 2010 - 10:00

منصبِ غوثیت کبرٰی 617359
Back to top Go down
Sponsored content





منصبِ غوثیت کبرٰی Empty
PostSubject: Re: منصبِ غوثیت کبرٰی   منصبِ غوثیت کبرٰی Icon_minitime

Back to top Go down
 
منصبِ غوثیت کبرٰی
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی شخصیات :: اولیاء کرام :: غوث اعظم-
Jump to:  
Free forum | Society and Culture | Misc | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions