Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: عرس شہنشاہ بغداد شیخ عبدالقادر جیلانی مبارک Fri 26 Mar 2010 - 6:57 | |
| السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یقینا آپ حضرات جانتے ہیں یہ ربیع الثانی و ربیع الغوث شریف کا مہینہ ہے اور اس میں حضور شیخ عبد القادر رضی اللہ عنہ کی بڑی گیارھویں شریف ہے ۔ قطب الاقطاب ، سید السادات ، شیخ المشائخ ، تاج العارفین ، رہبر اکابردین ، وارث کتاب اللہ ، نائب رسول اللہ ، پیران پیر ، روشن ضمیر ، دستگیر ، قطب ربانی ، شہباز لامکانی ، قندیل نورانی ، غوث صمدانی ، محبوب سبحانی ، محی الدین ، ابو محمد حضرت شیخ عبد لقادر جیلانی قدس سرہ نورانی رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک بہت جلیل القدر عالم باعمل ولی اللہ گزرے ہیں ہر مسلمان اُن سے بڑی عقیدت و ارادت رکھتا ہے اور ان کی ذات و بابرکت و با کرامت کے گوشہ گوشہ سے واقفیت رکھنے کی لگن رکھتا ہے ۔۔ چنانچہ اسی لیے انتظامیہ نے ایک الگ سے کیٹیگری بناکر کوشش کی کہ جتنا جلدی ہوسکے کچھ نہ کچھ تیار کیا جاسکے تو الحمد اللہ کچھ نہ کچھ کام ہوگیا باقی انشاءاللہ زندگی رہی تو جلد۔۔۔
آئیے غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ::
واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا سر بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا اولیا ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلوا تیرا جو ولی قبل تھے یا بعد ہوئے یا ہونگے سب ادب رکھتے ہیں دل میں میرے آقا تیرا
اور * شہنشاہ ہند خواجہ خواجگان خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ*اللہ علیہ یوں دربار غوثیت میں عرض کرتے ہیں :: یاغوث اعظم معظم نور ہدیٰ مختار نبی مختار خدا سلطان دوعالم قطب علیٰ حیراں زجلالت ارض و سما صدق عہد صدیق وشی ، ور عدل و عدالت چوں عمری اے کان حیا عثمان منشی مانند علی باوجود وسخا
| |
|