Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر Sat 13 Feb 2010 - 7:11 | |
|
یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر من وجہ کل منیر لقد نومن القمر
حسن رسول پاک کی تنویر دیکھئے اللہ کے جمال کی تصویر دیکھئے ان کی عطا سے مہر جہاں تاب ہو گیا سرکار کے غلاموں کی تقدیر دیکھئے یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
مختار کل کیا ہے خدا نے حبیب کو دونوں جہاں ہے آپ کی جاگیر دیکھئے والشمس والضحٰے سے عبارت ہے اور کیا رخسار مصطفٰی کی ہے تفسیر دیکھئے یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
غم کے بھنور سے کون نکالے تیرے سوا دل کا سفینہ کون سنبھالے تیرے سوا اے تاجدار حشر یہ کس کی مجال ہے کھولے درِ نجات کے تالے تیرے سوا یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
لاریب تیری ذات سراج المنیر ہے منصوب ہوں تو کس سے اجالے تیرے سوا قہار تخت عدل پہ اور تنبہ خود ہے حشر دیکھیں خدا کو کون منا لے تیرے سوا تجھ سے نہیں تو کس سے کہیں داستان غم ہے کون جو مشکلوں کو ٹالے تیرے سوا یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
سب دے رہے ہیں وسعت داماں کا واسطہ کوئی نہیں جو سب کو چھپا لے تیرے سوا خالد یہ پوچھنا ہے تو محبوب رب سے پوچھ کیا چاہیں تیرے چاہنے والے تیرے سوا یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
مقصود زندگی ہے اطاعت رسول کی معراج بندگی ہے محبت رسول کی کوتاہی عمل کا مجھے خاص غم نہیں کافی ہے میرے واسطے نسبت رسول کی یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
ان کے کرم کی شان کسی نے کہی نہیں مجرم کو ڈھونڈتی ہے شفاعت رسول کی ہر آڑے وقت رحمت عالم کو یاد کر تجھ سے بہت قریب ہے رحمت رسول کی یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
ایماں و آگہی جسے کہتا ہے یہ جہاں الفت رسول کی ہے وہ الفت رسول کی ارشاد مررانی سے ثابت ہوا یہ راز دیدار ہے خدا کا زیارت رسول کی مختار کائنات کوئی اور تو نہیں دنیا رسول کی ہے تو جنت رسول کی یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
سر پر رکھے وہ تاج شفاعت جب آئیں گے دیکھیں گے شان روز قیامت رسول کی خالد جو موت آئے تو آئے کچھ اس طرح پیشِ نظر رہے میرے صورت رسول کی یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
| |
|