Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
    Search
     
     

    Display results as :
     
    Rechercher Advanced Search
    Flag Counter

     

     جنت کے احوال و اعمال

    Go down 
    3 posters
    AuthorMessage
    Administrator
    Admin
    Admin
    Administrator


    Posts : 1220
    Join date : 23.02.2009
    Age : 44
    Location : Rawalpindi

    جنت کے احوال و اعمال Empty
    PostSubject: جنت کے احوال و اعمال   جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeSat 30 Jan 2010 - 9:55

    جنت کے احوال و اعمال

    الحمد اللہ رب العلمین والصلوٰة والسلام علیٰ سیدالمرسلین
    اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطنٰ الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
    قيصرمصطفئ عطاري



    اللہ عزوجل نے جہاں بُرے اعمال کے نتیجہ میںدوزخ کے عذاب سے ڈرایا ہے وہی اپنے نیک بندوں کو اچھے اچھے اعمال کا اپنے فضل و کرم سے بدلہ اور انعام دینے کے لیے ایک مقام تیار کر رکھا ہے جسے جنت یا بہشت کہا جاتا ہے

    جنت کہاں ہے؟
    قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ ” عِنۡدَ سِدْرَۃِ الْمُنْتَہٰی ﴿۱۴﴾ عِنۡدَہَا جَنَّۃُ الْمَاۡوٰی ﴿ؕ۱۵سدر ة المنتہی کے پاس، اس کے پاس جنت الماویٰ ہے ( پ 27، النجم 14.15)
    سدرة المنتہیٰ ایک درخت ہے جس کی اصل (جڑ)چھٹے آسمان میں ہے اور اس کی شاخیں ساتویں آسمان پر پھیلی ہےں اور بلندی میں وہ ساتویں آسمان سے بھی گزر گیا ہے ملائکہ اور ارواح ، شہدا اور اتقیا اس سے آگے نہیں بڑھ سکتے(( تفسیر خزائن العرفان، ص946)) ،
    جنت الماوٰی جنت کا ایک درجہ ہے جہاں آدم علیہ السلام کا قیام تھا ، روح (( تفسیر نور العرفان، ص 636))

    جنت کے طبقات اور منزلیں

    جنت کے آٹھ طبقات ہیں۱۔ دارلجلال ،۲۔ دارلقرار۔ ۳۔دارالسلام، ۴۔جنة عدن، ۵۔ جنة الماویٰ، ۶۔ جنة الخلد، ۷۔ جنة النعیم، ۸۔ جنة الفردوس(( تفسیر روح البیان، ج۱، ص 82/بہشت کی کنجیاں، ص25))
    حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے
    کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنت میں سو منزلیں ہیں ہر دو منزل کے درمیان فاصلہ ایسا ہے جیسے زمین و آسمان کے درمیان بحوالہ بخاری و مسلم ((مشکوٰة المصابیح ،باب صفة الجنة ، ج۳، ص 177))
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنت میں ایک سو درجے ہیں ہر دو درجوں کے درمیان سو سال کی مسافت ہے بحوالہ ترمذی((مشکوٰة المصابیح ،باب صفة الجنة ، ج۳، ص 181))

    جنت کی عمارت اورپھاٹک
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے رویات ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنت کی ایک اینٹ سونے کی اور ایک اینٹ چاندی کی ہے اور کاگارا خالص مشک کا ہے اوراسکی بجری موتی اور یاقوت ہے اور مٹی زعفران ہے بحوالہ احمد، ترمذی ، دارمی((مشکوٰة المصابیح ،باب صفة الجنة ، ج۳، ص 182))
    حضرت عبداللہ بن غزوان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایاکہ جنت کی چوکھٹوں (پھاٹک) میں سے دو چوکھٹوں کے درمیان چالیس سال کا فاصلہ ہے اور اس پر ایک دن ایسا آئے گا جب وہ بھیڑ کی وجہ سے تنگ ہوگا بحوالہ مسلم ((مشکوٰة المصابیح ،باب صفة الجنة ، ج۳، ص181))

    جنت کے باغات اوردرخت
    آقا نے فرمایا کہ مومن جب جنت میں داخل ہو گا تو دہ ستر ہزار ایسے باغات دیکھے گا کہ ہر باغ میںستر ہزار درخت ہونگے اورہر درخت پر ستر ہزار پتے ہونگے اورہر پتے پر لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ امة مدینة ورب غفور لکھا ہو گا اور ہر پتے کی چوڑالی مشرق سے مغرب تک ہے (( تفسیر روح البیان، ج۱، ص 82/بہشت کی کنجیاں ، ص 26))
    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنت میں ایک درخت ہے جس کے سایہ میں سوار سو برس چلے گا اور وہ طے نہ کر سکے گا۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 178))
    حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ راوی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنتی کے جنت میں دو باغ ہو نگے جن کے برتن اور سامان چاندی کے اور دو باغ جن کے برتن اور سامان سونے کے ہوگئے بحوالہ مسلم و بخاری۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 178))
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنت میں کوئی درخت نہیں مگر اس کا تنا سونے کا ہوبحوالہ ترمذی۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 182))

    جنت کے خیمے بستر اور تخت
    قرآن مجید میں ارشاد رب العباد ہے کہ مُتَّکِـِٕیۡنَ عَلٰی رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّ عَبْقَرِیٍّ حِسَانٍ ﴿ۚ۷۶ ٍ تکیہ لگائے ہوئے سبر بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر27، الرحمن 76)
    رفرف کے کئی معنے بیان کیے گئے ہیں۔ سبز رنگ کی ریشمی چادر جو بستر پار بچھائی جاتی ہے اور تیکہ جس پر ٹیک لگائی جاتی ہے۔ رفرف ایک ایسی چیز کو کہتے ہیں جس پر جب انسان بیٹھتا ہے تو کبھی اوپر جاتی ہے کبھی نیچے ، کبھی دائیں کبھی بائیں، وہ جنتی اپنی مونس و ہمدم کے ساتھ بیٹھا لطف اندوز ہورہا ہوگا۔ لطف و مسرت کے لحاظ سے یہ معنی زیادیہ مناسب معلوم ہوتے ہے۔عبقری : پھولدار نقش و نگار والا قالین ، ایسا قالین خود ہی بڑا خوبصورت ہوتا ہے لیکن اس کی خوبصورتی اور نفاست کا اندازہ اس سے لگائیے کہ اللہ تعالیٰ بھی اسے حسان بہت خوبصورت فرما رہا ہے۔ ((تفسیر ضیاءالقرآن ، ج۵، ص 82))
    حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنت میں ایک کھکل موتی کا خیمہ ہوگا جس کی چوڑائی یا لمبائی ساٹھ میل کی ہے اس کے ہر گوشے میں اس کے گھر والے ہونگے جو دوسرے کو نہ دیکھ سکے گے بحوالہ بخاری و مسلم ۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص178))
    حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنتی کے لیے زبر جد اور یاقوت کا خیمہ لگایا جائے گا جیسا کہ جابیہ اور صنعا کے درمیان فاصلہ ہے بحوالہ ترمذی۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص ۲۸۱))
    جہاں مومنین کے لیے بہترین قسم کے خیمے ، محل اور تخت ہونگے وہی ان کے آرام کے لیے بہترین قسم کے بستر ہونگے چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ”وَفَرَشْ مَرْفُوعَة اور بلند بچھونوں میں27، القمر 34)
    آقا نے فرمایا کہ ان بستروں کی بلندی ایسی ہے جیسے آسمان و زمین کا فاصلہ پانچ سو سال کی مسافت ہے بحوالہ ترمذی۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 182))

    جنت کی نہریں اور چشمے
    اللہ عزوجل جنتی لوگوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے کہ فِیۡہَاۤ اَنْہٰرٌ مِّنۡ مَّآءٍ غَیۡرِ اٰسِنٍ ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنۡ لَّبَنٍ لَّمْ یَتَغَیَّرْ طَعْمُہٗ ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّۃٍ لِّلشّٰرِبِیۡنَ ۬ۚ وَ اَنْہٰرٌ مِّنْ عَسَلٍ مُّصَفًّی یعنی اس میں ایسی پانی کی نہریں ہیں جو کبھی نہ
    بگڑے اور ایسی دودھ کی نہریں ہیں جس کا مزہ نہ بدلے اور ایسی شراب کی نہریں ہیں جس کے پینے میں لذت ہے اور ایس شہد کی نہریں ہیں جو صاف کیا ہے
    ۔(پ 26، محمد 15)
    چار نہروں کا ذکر تو قرآن مجید نے واضح کر دیا اور ان چاروں نہروں کے متعلق آقا کا قول حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ فردوس اعلیٰ درجہ ہے جس سے جنت کی چاروں نہریں پھوٹتی ہیں بحوالہ ترمذی ((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ،ج۳، ص 189))
    مسلم شریف کی ایک روایت جسے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نقل کیا کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ سیحان ، جیحان ،فرات و نیل یہ سب جنت کی نہروں میں ہیں((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 181))
    حضرت حکیم ابن معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنت میں پانی کا دریا ہے اور شہد کا دریا ہے اور دودھ کا دریا ہے اور شراب کا دریا ہے پھر اس سے آگے نہریں نکلتی ہیں بحوالہ ترمذی ۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، 187))

    ان چاروں نہروں کے علاوہ جنت میں کئی چشمیں بھی ہیں مثلاً کافور، رنجبیل، سلسبیل ، رحیق، تسنیم۔ ((تفسیر روح البیان، ج۱، ص 83/بہشت کی کنجیاں، ص 28))

    حوضِ کوثر
    جنت میں نہروں اور چشموں کے علاوہ حوض کوثر بھی ہے جو خاص آقا کو عطا کیا گیا ہے جنت کی چاروں نہریں اسی حوض میں گرتی ہیں ہے تو یہ حوض جنت میں لیکن قیامت کے دن میدان محشر میں لایا جائے گا جہاں نبی اس
    حوض سے اپنی پیاسی امت کو سیراب کرے گے۔((تفسیر روح البیان، ج۱، ص ۳۸/بہشت کی کنجیاں ، ص27)
    اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے کہ ” اِنَّاۤ اَعْطَیۡنٰکَ الْکَوْثَرَ ؕ﴿۱اے محبوب بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں30، الکوثر ۱)
    صحابہ نے عرض کی یا رسول اللہ کوثر کیا ہے فرمایا یہ ایک نہر ہے جو اللہ عزوجل نے مجھے عطا فرمائی جنت میں دودھ سے زیادہ سفید شہد سے زیادہ میٹھی اس میں پرندے جن کی گردنیں اونٹوں کی گردنوں کی طرح ہےں بحوالہ ترمذی ۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 183))

    اہل جنت کا حلیہ

    حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ٭جنتی مردوں کی عمر ۳۳ سال اور عورتوں کی عمر ۶۱ سال ہوگی ٭ مردوں کا قد ساٹھ گز اور طور بارہ گز ہو گا ، عورتوں کا قد تیس گز اور طور چھ گز ہو گا ٭ مرد بالکل جوان ہونگے اور ان کی
    آنکھوں میں سرمہ ہوگا٭ہر شخصکے جسم پر ستر(۰۷) خلعتیں ہونگی جن میں سے ہر ایک خلعت ستر (۰۷) قسم کے رنگ
    بدلے گی٭ جسم اس قدر منور ہو گا کہ مردوں کا چہرہ عورتوں کے چہرے اور سینے اور پنڈلیوں میں نظر آئے گا اور عورتوں کا چہرہ مردوں کے چہرے اور سینے اور پنڈلی میں نظر آئے گا٭ یہ لوگ نہ کبھی بے ہوش ہونگے اور نہ انہیں ناک صاف کرنے کی ضرورت پڑے گی اور تکلیفوں کا ذکر ٭ ان کے جسم پر صرف تین جگہ بال ہونگے سر، ابرو اوار پلک.... موئے زبار اور موئے بغل نہ ہونگے ۔ ((تذکرة الواعظین، ص520))

    جنتی غلاظت سے پاک ہیں
    حضرت جابر رضی اللہ عنہ آقا کا قول نقل کرتے ہیں کہ جنتی لوگ کھائیں گے ، پئیں گے اور نہ تو تھوکیں گے نہ پیشاب پاخانہ کریں گے اور نہ ناک جھاڑیں گے صحابہ نے عرض کی تو ان کے کھانے کا کیا ہوگا فرمایا ڈکار اور مُشک کی طرح پسینہ بحوالہ مسلم ۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 180))
    ایک بزرگ رحمہ اللہ سے عیسائی نے سوال کی اکہ لوگ جنت میں کھائے گے پئے گئے لیکن بول براز سے پاگ ہونگے یہ کیسے ممکن ہے فرمایا عورت جب حاملہ ہوتی ہے تو اس کا حیض بچے کی خوراک بنتا ہے بچہ ماں کے پیٹ میں خوراک حاصل کرتا ہے لیکن پیشاپ و پاخانہ نہیں آتا۔ ((سنی بہشتی زیور))

    جنتیوں کی بیویاں ، حوریں اور خدام
    حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ ادنیٰ جنتی وہ ہوگا جس کے اسی ہزار خادم ہونگے اور ۲۷ بیویاں ہوگی بحوالہ ترمذی۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 186))
    ایک ادنی درجے کے جنتی کا اعزاز یہ ہے تو اعلیٰ درجاتا کی عظمت کیا ہوگی۔ جنتی عورت کی عظمت بیان کرتے ہوئے آقا فرماتے ہیں کہ اگر جنتی عورت زمین پر جھانک لے تو دنیا کی ہر چیز کو چمکا دے بحوالہ بخاری۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص178))
    جنت میں دنیاوی عورتوں کے علاوہ جنتی مردوں کے لیے بڑی بڑی آنکھ والی حوریں بھی ہیں جنہیں کسی آنکھ نے نہیں دیکھا ۔ جنت میں ان حوروں کا جلسہ ہو گا جا میں وہ گانا سنائیں گی جن کی آواز کو کسی کان نہیں سنابحوالہ ترمذی۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 178))

    جنت کا بازار

    حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ جنت میں ہر جمہ کو ایک بازار لگے گا جس میں شمالی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں ان کے کپڑوں میں بھر جائے گی جس سے ان کا حسن و جمال اور بڑھ جائے گا پھر یہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹیں گے جو حسن و جمال میں بڑھ چکے ہونگے ان سے ان کے گھر والے کہیں
    گے اللہ کی قسم تم تو ہمارے پیچھے حسن و جمال میں بہت بڑھ گئے تو یہ کہیں گے رب کی قسم تم لوگ بھی ہمارے پیچھے حسن و جمال میں بہت بڑھ گئے بحوالہ مسلم ۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 179))

    دیدار الہی
    یوں تو جنت کی ہر نعمت ہی اعلیٰ و عرفا ہے جس کا دنیا کی نعمتوں سے کوئی موازنہ نہیں ۔ لیکن جنت میں ایک نعمت کا باقی سب نعمتوں سے کوئی موازنہ نہیں۔ اس نعمت کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد رب العباد ہے کہ ” وُجُوۡہٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاضِرَۃٌ ﴿ۙ۲۲﴾ اِلٰی رَبِّہَا نَاظِرَۃٌ﴿ۚ۲۳کچھ منھ اس دن تروتازہ ہونگے اپنے رب کو دیکھتے۔29، القیامة 22.23)
    نبی اکرم کا ارشاد ہے کہ جب جنتی جنت میں داخل ہو جائیں گے تو خدا کا ایک منادی یہ اعلان کرے گا کہ اہل جنت
    ابھی تمہارے لیے اللہ عزوجل کا ایک اوروعدہ بھی ہے تو اہل جنت کہیں گے کہ اللہ عزوجل نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کیا !کیا اللہ عزوجل نے ہم کو جہنم سے نجات دے کر جنت میں داخل نہیںکر دیاَ؟ تو منادی جواب دے گا کہ کیوں نہیں ! پھر ایک دم خدا وند قدوس اپنے حجاب اقدس کو دور فرمادے گا اور بہشتی لوگ خدا عزوجل کا دیدار کرے گے اس سے زیادہ جنت کی کوئی نعمت پیاری نہ ہوگی۔((جامع ترمذی، ج۲، ص 78/بہشت کی کنجیاں ، ص30))
    اس سے پتہ چلا کے جنت میں اللہ عزوجل کا دیدار تمام نعمتیں عطا کرنے کے بعد کروایا جائے گا، اور جو لوگ اس عقیدہ کے مالک ہے کہ اللہ عزوجل کا دیدار کسی پردہ وغیرہ یا شبیہ کے طور پر ہو گا ان کے لیے آقا کا فرمان حجت ہے کہ جس طرح انسان چاند کو دیکھتا ہے اسی طرح اللہ عزوجل کا دیدار کرے گا ۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 185))

    اس کے علاوہ بھی جنت میں بے شمار نعمتیں ہیںمثلاً
    ٭ جنتی کو سو مردوں کی طاقت دی جائے گی٭وہ جب کسی شے کو کھانے کی خواہش کرے گاوہ اس کے سامنے تیار آجائے گی٭اس کی سواری کے لیے پروں والے گھوڑے (براق) دیئے جائے گے جن کی رفتار بہت تیز ہے٭ وہ آپس میں کھیل کھود ہنسی مذاق کرے گے۔ یہ اعزاز تو سب امتوں کےلئے ہیں لیکن امت محمدی کے لیے چند خصوصی اعزا ہیں کہ جنتی لوگوں کی ۰۲۱صفیں ہیں جن میں سے ۰۸ صفیں امتی محمدی کی ہے بحوالہ ترمذی، بیہقی، دارمی۔((مشکوٰة المصابیح ، باب صفة الجنة ، ج۳، ص 184)) جنت میں داخل ہونے والے سب سے پہلے امتِ محمدی کے لوگ ہیں۔

    جنت میں لے جانے والے اعمال

    جنت میں لے جانے والے اعمال کی اجمالی فہرست پیش خدمت ہے۔

    ٭کلمہ اسلام٭ اچھی نیت ٭ اتباع سنت٭ علم دین ٭ وضو ٭ اذان٭ تعمیرِ مسجد ٭ نماز ٭سنتِ موکدہ ٭ نماز تہجد ٭ نماز تحیة
    الوضو ٭نفل نمازوں کی کثرت ٭ زکوٰة ٭ صدقہ ٭ روزہ ٭حج و عمرہ ٭ عشرہ ذوالحجہ ٭ قربانی ٭ تلاوت قرآن مجید ٭ مدینہ طیبہ کی سکونت ٭ جہاد ٭شہادت ٭سامانِ جہاد کی تیاری ٭ اللہ عزوجل کا ذکر ٭ درود شریف ٭توبہ و استغفار ٭ اذکار ماثورہ ٭اللہ عزوجل کے لیے محبت و عداوت ٭ خوف خداوندی ٭موت کو یاد کر نا ٭ بیمار پرسی ٭سچا تاجر ٭ لین دین میں نرمی ٭ نکاح ٭ لڑکیوں کی پرورش ٭ شوہر کی رضا مندی ٭بچوں کی موت پر صبر ٭اطاعت والدین ٭ رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک ٭پڑوسیوں سے اچھا برتاﺅ ٭ یتیموں پر شفقت ٭ اچھے اخلاق ٭ زبان و شرمگا ہ کی حفاظت ٭ راستوں سے تکلیفوں کو دور کرنا ٭ خطاﺅں کو معاف کرنا ٭ مہمان نوازی ٭سلام و مصافحہ ٭ تواضح و انکساری ٭حیا ٭ صبر ٭ خیر خواہی ٭ پردہ پوشی ٭ رحم و شفقت ٭سخاوت ٭ توکل ٭ مفلسی اور فقیری ٭ صالحین کی خدمت ((بہشت کی کنجیاں ، ص ۱))


    ان اعمال کے علاوہ بھی بہت سے اعمال جنت میں لے جانے والے دعا ہے کہ اللہ عزوجل ہم سے مسلمانوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اپنے حبیب کے صدقے نبی کریم کا جنت میں پڑوس نصیب فرمائے (آمین)


    ہوں میرے ماں باپ یارب جنتی از
    طفیل ”رب ھب لی امتی “


    میرے سب استاد بھی احباب بھی جنة
    الفرودس پاجائیں سبھی


    کردعائے اعظمی یارب قبول بہرِ
    اصحاب ِ نبی آل رسول

    Back to top Go down
    https://razaemuhammad.123.st
    muhammad khurshid ali
    Moderator
    Moderator
    muhammad khurshid ali


    Posts : 371
    Join date : 05.12.2009
    Age : 42
    Location : Rawalpindi

    جنت کے احوال و اعمال Empty
    PostSubject: Re: جنت کے احوال و اعمال   جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeThu 4 Feb 2010 - 15:41

    جنت کے احوال و اعمال 755444
    Back to top Go down
    Janti Zever
    Moderator
    Moderator
    Janti Zever


    Posts : 228
    Join date : 01.01.2010
    Age : 38
    Location : United Kingdom

    جنت کے احوال و اعمال Empty
    PostSubject: Re: جنت کے احوال و اعمال   جنت کے احوال و اعمال Icon_minitimeSat 25 Sep 2010 - 21:55

    جنت کے احوال و اعمال 752517 جنت کے احوال و اعمال 752517 جنت کے احوال و اعمال 752517

    جنت کے احوال و اعمال 755444

    جنت کے احوال و اعمال 752517 جنت کے احوال و اعمال 752517 جنت کے احوال و اعمال 752517
    Back to top Go down
    Sponsored content





    جنت کے احوال و اعمال Empty
    PostSubject: Re: جنت کے احوال و اعمال   جنت کے احوال و اعمال Icon_minitime

    Back to top Go down
     
    جنت کے احوال و اعمال
    Back to top 
    Page 1 of 1
     Similar topics
    -
    » جہنم کا احوال اور اعمال

    Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
    Raza e Muhammad :: رضائے محمد ﷺ لائبریری :: اسلامی کتابیں اور مضامین-
    Jump to:  
    Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Cookies | Latest discussions