Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: تقلید کیا ہے؟ Mon 25 Jan 2010 - 8:42 | |
| تقلید کیا ہے؟ کیا تقلید جائز ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔؟ جواب: تقلید کا اصل مطلب پیروی ہے جیسا کہ ہم حنفی حضرت امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کیتقلید یعنی پیروی کرتے ہیں ۔ تقلید اسلام کی ھفاظت کی وہ شمع ہے۔ جس کی روشنی سے صحابہ کرام علیھم الرضوان نے فیض حاصل کیا۔ صحابہ کرام علیھم الرضوان سے تابعین منور ہوئے اور تابعین سے تبع تابعین نے دین کو سیکھا۔ کیونکہ ان کا راستہ اللہ تعالٰی تک لے جاتا ہے۔ جس کے بارے میں اعلٰی حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔ تیرے غلاموں کا نقش قدم ہے راہ خدا وہ کیا بہک سکے جو یہ چراغ لے کر چلے
جو ان کے نقش پہ چلتا ہے وہ کبھی بھٹک نہیں سکتا۔ تابعین تبع تابعین میں سے امام اعظم ، امام شافعی، امام احمد، امام مالک علیھم الرضوان نے ساری امت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں صحابہ کرام علیھم الرضوان کی اقوال کے مطابق دین آسان کر کے سمجھایا اور یہی چار اماموں کی پیاری پیاری باتوں پر لوگ صدیوں سے عمل کرتے ہیں جو انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں اسی کو تقلید کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑے بڑے محدثین خصوصا امام بخاری، امام مسلم، امام ابن ماجہ، امام ابو داؤد، امام ترمذی، صاحب مشکوٰۃ علیھم الرضوان سب کے سب ایک واسطے سے، دو واسطوں سے حضرت امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کے مقلد ہیں یعنی پیروکار ہیں۔ اگر تقلید کرنا شرک ہوتا تو سارے ک سارے محدث ( معاذ اللہ )مشرک ہوتے اور اگر مھدثین مشرک ہوتے ( معاذ اللہ) تو حدیثوں کا کیا بنتا اور آج جو تم اہل ھدیث کہلاتے ہو وہ کیسے درست ہوتا ؟ اب دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالٰی کے نیک بندوں کا اطاعت یعنی پیروی کے بارے میں اللہ تعالٰی کیا فرماتا ہے۔ یایھا الذین امنوا اطیعوا اللہ واطیعوا الرسول و اولی الامر منکم۔ “ اے ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور ان کا جو تم میں صاحب امر ہیں۔“ ( النساء 59) اس آیت مبارکہ میں اللہ تعالٰی نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اور ساحب امر کی اطعت کا حم دیا گیا۔ صاحب امر سے مراد علمائے حق ہیں۔ ان کی بھی اطعت کرو تاکہ وہ تمھارے رابطہ اللہ تعالٰی سے کرادیں۔ سورہ لقمان میں تو یہاں تک فرمادیا گیا ہے:
واتبع سبیل من اناب الی۔ ( لقمان: 15) “ اور اس کی راہ چل جو میری طرف رجوع لایا۔“
اس آیت میں اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو حکم دے رہا ہے کہ ہر شخص کی پیروی یعنی اطاعت کر جو تیرا رابطہ مجھ سے کرا دے۔ اس سے معلوم ہوا کہ تقلید یعنی پیروی کرنا اللہ کا حکم ہے اور منع کرنے والے نادان لوگ ہیں۔
| |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: تقلید کیا ہے؟ Fri 29 Jan 2010 - 15:36 | |
| | |
|