Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس

Go down 
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Empty
PostSubject: اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس   اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس Icon_minitimeThu 21 Jan 2010 - 8:31

اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوسلم

از: محمد حنیف رضوی

ہر انسان کی یہ صفت ہوا کرتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی سے محبت رکھتا ہے اور جس سے وہ محبت رکھتا ہے اسے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز جانتا اور مانتا ہے۔ یہ عشق الگ الگ صورتوں میں دیکھنے کو ملتا ہے کسی کو اپنے والدین سے محبت ہوتی ہے تو کسی کو بیوی بچوں سے کسی کو اپنے مال و متاع سے تو کسی کو اپنی جان سے محبت ہوا کرتی ہے مگر حقیقت میں کامل و اکمل وہی عشق اور محبت ہے جو جان عالم ساری دنیا کے مرکز عقیدت سرور کائنات فخر موجودات مختار کل عالم علوم خفایا و غیوب جناب احمد مجتبٰی محمد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے کی جائے اور یہی عشق و محبت ایک مومن مسلمان کیلئے کامیابی کی سب سے بڑی روشن دلیل ہے۔
سب سے پہلے صحابہءکرام نے اپنے عشق رسول کی وہ مثال پیش کی ہے۔ جس کو رہتی دنیا تک امت مسلمہ کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ ان مقدس اور پاک نفوس قدسیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نہ جانے کتنے ہی بزرگان دین نے آنے والی نسلوں کے لئے اپنا عمل اور عقیدہ پیش کر دیا ہے جس کو آنے والی نسلیں اپنے لئے راہ نجات بنائیں۔
انھیں مقدس اور پاک ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے والی ایک عظیم شخصیت بریلی شریف کی سرزمین پر مولانا نقی علی خاں ابن رضا علی خاں قدس سرھما کے گھر 10 شوال المکرم 1272ھ مطابق 14جون 1856ء کو اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئی۔ پیدئشی نام “محمد“ اور تاریخی نام “المختار“ رکھا گیا۔ جد امجد مولانا رضا علی خاں (متوفی 1282ھ) نے “احمدرضا“ رکھا۔
آپ نے کبھی تعلیم سے جی نہیں چرایا۔ بچپن ہی میں ذہانت کا یہ عالم تھا جس کو مولانا احسان حسین صاحب بیان فرماتے ہیں “میں فاضل بریلوی (امام احمد رضا) کی ابتدائی تعلیم میں ہم سبق رہا ہوں۔ شروع سے ان کی ذہانت کا یہ حال تھا کہ استاد سے کبھی رابع سے زائد تعلیم حاصل نہیں کی۔ ایک رابع کتاب استاد سے پڑھنے کے بعد بقیہ پوری کتاب ازخود پڑھ کر یاد کرکے سنا دیا کرتے تھے۔
آٹھ سال کی مختصر عمر میں درسی کتاب ہدایۃ النحو کی شرح تصنیف فرمائی اور وسط شعبان 1286ھ 1869ء میں علوم عقلیہ و نقلیہ سے فراغت حاصل کی اس وقت آپ کی عمر تیرہ سال دس ماہ اور پانچ دن کی تھی اور 14شعبان 1286ھ کو 13برس کی عمر میں پہلا فتوٰی مسئلہ رضاعت کے متعلق تحریر فرمایا۔
آپ جہاں ایک بہت بڑے عالم دین، محدث، محقق، مفتی، حافظ، قاری، فقیہ، مجدد تھے وہیں آپ ایک بہت بڑے عاشق رسول (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) بھی تھے۔ جناب کوثر نیازی پاکستان فرماتے ہیں “جب اردو زبان میں آنحضرت کا لفظ بولا جاتا ہے تو اس سے رسول کائنات صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ مراد لی جاتی ہے اور جب اعلٰی حضرت کا لفظ بولا جاتا ہے تو اس سے رسول (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) کا ایک غلام عاشق امام احمد رضا فاضل بریلوی کی شخصیت مراد لی جاتی ہے۔
ضیاءالمشائخ حضرت محمد ابراہیم فاروقی محمد مجددی شور بازار کابل افغانستان کا ایمان افروز تاثر ہے کہ “مولانا احمد رضا خاں قادری حضرت خاتم النبیین صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے عاشق صادق اور آں حضور کی محبت میں سرشار تھے۔ ان کا دل عشق محمدی کے سوز سے لبریز تھا چنانچہ ان کے نعتیہ کلام اور نغمات اس حقیقت پر شاہد عدل ہیں اور مولانا کے اس کلام نے مسلمان مردوں اور عورتوں کے دلوں کو عشق محمد صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے مقدس نور سے روشن کر دیا ہے۔ (المیزان کا امام احمد رضا نمبر ص560)
جناب ڈاکٹر جمیل جالبی وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی فرماتے ہیں۔ “مولانا احمد رضا بریلوی کا امتیازی وصف جو دوسرے تمام فضائل و کمالات سے بڑھ کر ہے وہ ہے عشق رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم“ (المیزان نمبر)
اور حضرت صاحبزادہ ہارون رشید ارشاد فرماتے ہیں “اعلٰی حضرت احمد رضا برلوی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا ہر قول اور ہر فعل عشق رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم سے اس طرح لبریز معلوم ہوتا ہے گویا خالق کل نے آپ کو احمد مختار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے عاشقوں کے لئے شمع ہدایت بنایا ہے تاکہ یہ مشعل اس جادہ پر چلنے والوں کو تکمیل ایمان کی منزل سے ہمکنار کر سکے۔ (پیغامات یوم رضا)
جب کوئی صاحب حج بیت اللہ شریف کرکے اعلٰی حضرت کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے تو آپ کا پہلا سوال یہی ہوتا تھا کہ سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضری دی۔ اگر جواب اثبات میں ملتا فوراً ان کے قدم چوم لیتے اور اگر جواب نفی میں ملتا پھر مطلق تخاطب نہ فرماتے ایک بار ایک حاجی صاحب خدمت میں حاضر ہوئے حسب عادت کریمہ اعلٰی حضرت نے پوچھا کیا بارگاہ سرکار کائنات صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں حاضری ہوئی۔ وہ آبدیدہ ہو کر عرض کرنے لگے ہاں حضرت (امام احمد رضا) مگر صرف دو روز قیام رہا اعلٰی حضرت نے ان صاحب کی قدم بوسی کی اور ارشاد فرمایا وہاں کی تو سانسیں بہت ہیں آپ نے تو دو دن قیام فرمایا ہے۔
اعلٰی حضرت امام احمد رضا رضی اللہ تعالٰی عنہ نے دو مرتبہ حرمین طیبین کی زیارت فرمائی۔ پہلی مرتبہ ہمراہ والد ماجد مولانا نقی علی خاں رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے 1295ھ / 1877ء کو اور دوسری مرتبہ 1324ھ / 1905ء کو دوسری مرتبہ جب بارگاہ نبوی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوئے تو شوق دیدار کے ساتھ مواجہہ عالیہ میں درود شریف پڑھتے رہے۔ امام احمد رضا رضی اللہ تعالٰی عنہ کو امید تھی کہ ضرور سرکار دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم عزت افزائی فرمائیں گے اور زیارت جمال سے سرفراز فرمائیں گے لیکن پہلی شب تکمیل آرزو نہ ہو سکی۔ اسی یاس و حسرت کے عالم میں ایک نعت کہی جس کا مطلع ہے،
وہسوئےلالہزارپھرتےہیں
تیرےدناےبہارپھرتےہیں
اور پھر مقطع میں اپنے متعلق بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم میں عرض گزار ہوتے ہیں،
کوئیکیوںپوچھےتیریباترضا
تجھسےکتےہزارپھرتےہیں
مقطع عرض کرنا تھا قسمت جاگ اٹھی، ارمانوں کی بہار آ گئی۔ خوشیوں کے کھیت لہلہانے لگے، ہوائیں معچر ہو گئیں۔ ایک مومن مسلمان کی مراد یوں پوری ہو گئی اور امام احمد رضا کے عشق کی معراج ہو گئی۔ تمام رسولوں کے سردار حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے عالم بیداری میں اعلٰی حضرت کو اپنا دیدار نصیب فرمایا۔ امام احمد رضا رضی اللہ تعالٰی عنہ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے رخ انور کو دیکھتے ہی پکار اٹھتے ہیں،
پیشنظروہنوبہارسجدےکودلہےبیقرار
روکئےسرکوروکئےہاںیہیامتحانہے
دیدار مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی آرزو ہر مسلمان کو ہوتی ہے مگر جس کو اس ذات مبارکہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہو جاتی ہے وہ کبھی اویس قرنی بن کر چمکتا ہے تو کبھی امام اعظم ابو حنیفہ، کبھی شیخ کبیر احمد رفاعی، تو کبھی غوث اعظم محی الدین جیلانی، کبھی خواجہ غریب نواز، تو کبھی خواجہ بندہ نواز بن کر دنیا میں چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اعلٰی حضرت امام احمد رضا رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی شاعری آپ کے عشق رسول کے اظہار کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔ خود ہی ارشاد فرماتے ہیں۔ “جب سرکار اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی یاد تڑپاتی ہے تو میں نعتیہ اشعار سے بےقرار دل کو تسکین دیتا ہوں ورنہ شعر و سخن میرا مذاق طبع نہیں۔ (سوانح اعلٰی حضرت)
نعت شریف کا لکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ یہ بہت ہی نازک راہ ہے۔ اعلٰی حضرت فرماتے ہیں۔ “حقیقۃً نعت شریف لکھنا نہایت مشکل ہے جس کو لوگ آسان سمجھتے ہیں اس میں تلوار کی دھار پر چلنا ہے۔ اگر (نعت لکھنے) میں بڑھتا ہے تو الوہیت میں پہنچا جاتا ہے اور کمی (نعت لکھنے میں) کرتا ہے تو تنقیص (رسالت) ہوتی ہے۔ البتہ حمد آسان ہے کہ اس میں راستہ صاف ہے جتنا چاہے بڑھ سکتا ہے۔ غرض حمد میں ایک جانب اصلاً حد نہیں اور نعت شریف میں دونوں جانب سخت حد بندی ہے۔ (الملفوظ حصہ دوم)
اعلٰی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کا عشق رسول اور شاعری قرآن و حدیث سے ہٹ کر نہیں تھی چنانچہ حدائق بخشش میں تحریر فرماتے ہیں،
ہوںاپنےکلامسےنہایتمحفوظ
بےجاسےہےالمنۃاللہمحفوظ
قرآنسےمیںنےنوتگوئیسیکھی
یعنیرہےاحکامشریعتملحوظ
شاعر دربار رسالت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنا عشق رسول کچھ اس طرح پیش فرماتے ہیں۔ بارگاہ رسالت میں عرض گزار ہوتے ہیں،
واجملمنکلمترقطعینی
واکملمنکلمتلدالنساء
خلقتمبرامنکلعیب
کانکقدخلقتکماتشاء
ترجمہ: یارسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم آپ سے زیادہ حسین و جمیل میری آنکھوں نے کبھی نہیں دیکھا۔ آپ سے زیادہ صاحب کمال کسی ماں نے جنا ہی نہیں۔ آپ ہر عیب سے پاک پیدا کئے گئے ہیں گویا آپ ایسے ہی پیدا کئے گئے جیسے آپ چاہتے تھے۔
اور اعلٰی حضرت عظیم البرکت حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اور حضرت حسان رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ان اشعار کی ترجمانی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ارشاد فرماتے ہیں،
وہکمالحسنحضورہےکہگماننقصجہاںنہیں
یہیپھولخارسےدورہےیہیشمعہےکہدھواںنہیں
نہیںجسکےرنگکادوسرانہتوہوکوئینہکبھیہوا
کہواسکوگلکہےکیاکوئیکہگلوںکاڈھیرکہاںنہیں

لمیاتنظیرکفینظرمثلتونہشدپیداجانا
جگراجکوتاجتورےسرسوہےتجھکوشہدوسراجانا
لکبدرفیالوجہالاجملخطیالہمہزلفابراجل
تورےچندنچندرپروکنڈلرحمتکیبھرنبرساجانا

اعلٰی حضرت امام احمد رضا رضی اللہ تعالٰی عنہ نے جہاں نعت رسول میں رحمت عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ وہیں آپ نے حمد باری تعالٰی بھی کہی ہے۔ جس سے نعت رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ آپ نے حمد اور نعت کا ایک انوکھا سنگم پیش کیا ہے تحریر فرماتے ہیں،
وہیربہےجسنےتجھکوہمہتنکرمفرمایا
ہمیںبھیکمانگنےکوتراآستاںبتایا
تجھےحمدہےخدایاتجھےحمدہےخدایا
کتنا پیارا اور کتنا دلکش انداز تحریر ہے۔ فرما رہے ہیں رب تعالٰی ہم تیری حمد و ثناء کرتے ہیں کہ تونے ہمیں اپنا پیارا محبوب عطا فرمایا جو سراپا رحمت ہیں۔ جن کے لئے قرآن پاک کا ارشاد عالیشان ہے “اور اگر جب وہ (امتی) اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اے محبوب (صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم) تمھارے حضور حاضر ہوں پھر اللہ سے معافی چاہیں اور رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ان کی شفاعت فرما دیں۔ تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔ (سورۃ النساء)
مفسر قرآن حضرت علامہ آلوسی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ تحریر فرماتے ہیں۔
العالم جسد وروحہ النبوۃ ولا قیام للجسد بدون روحہ (روح المعانی)
ترجمہ: تمام جہان ایک جسم ہے اور نبی کریم اس کی روح ہیں۔ جسم کا قیام بغیر روح کے ممکن نہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ساری کائنات کی جان ہیں۔ اعلٰی حضرت اس پوری تفسیر کو ایک شعر میں تحریر فرماتے ہیں،
وہجونہتھےتوکچھنہتھاوہجونہہوںتوکچھنہہو
جانہیںوہجہانکیجانہےتوجہانہے
امام اہلسنت نے صرف سرور کائنات صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو دنیا کی جان ہی نہیں فرمایا بلکہ ایک جگہ یوں ارشاد فرمایا۔ گویا پوری سیرت پاک بیان کر رہے ہوں، ملاحظہ فرمائیں۔
اللہکیسرتابقدمشانہیںیہ
انسانہیںانسانوہانسانہیںیہ
قرآنتوایمانبتاتاہےانھیں
ایمانیہکہتاہےمریجانہیںیہ
فنافی الرسول کا عالم ملاحظہ فرمائیں ایک جگہ تو تحریر فرمایا کہ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم دنیا کی جان ہیں مگر تبھی امام احمد رضا کے عشق رسول نے کہا نہیں نہیں صرف دنیا کی جان نہیں بلکہ آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ تو ایمان کی بھی جان ہے۔
بروز جمعہ 25 صفرالمظفر 1340ھ مطابق 1921ء کو دو بج کر اڑتیس منٹ پر عین اذان جمعہ کے وقت حی علی الفلاح کا نغمہ جانفزا سن کر داعی اجل کو گویا یہ کہتے ہوئے رخصت ہوئے،
جانودلہوشوخردسبتومدینہپہنچے
تمنہیںچلتےرضاساراتوسامانگیا
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
 
اماماحمدرضاکاعشقرسولصلیاللہتعالٰیعلیہوآلہوس
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی شخصیات :: اولیاء کرام :: امام اھل سنت-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions