Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: ماہ صفر میں شادی کرنا کیسا ہے ؟ Thu 21 Jan 2010 - 7:36 | |
| سوال: مفتی صاحب میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیاماہ صفر میں شادی کی جاسکتی ہے ؟جبکہ اس میں شادی بیاہ کی تقاریب کے انعقاد کو منحوس سمجھاجاتاہے ،اس کا جواب عنایت فرمائیں تو بہت مہربانی ہوگی ۔ جواب: ماہ صفر میں شادی بیاہ کی تقاریب کے انعقاد کو منحوس سمجھنا باطل ہے جس کی دین اسلام میں کوئی حیثیت نہیں ایک روایت کے بموجب حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شہزادی حضرت سیدتنا فاطمہ الزہراء رضی اللہ عنہا کا عقد نکاح مولائے کائنات حضرت سیدنا علی مرتضی رضی اللہ عنہ سے اسی مہینہ میں ہوا تھا ،جب کہ ماہ رمضان وماہ رجب کی بھی روایت موجود ہے۔ جیسا کہ سبل الہدی والرشاد فی سیرۃ خیر العباد ج11، ص37، میں ہے: قال جعفر بن محمد تزوج علی فاطمۃ رضی اللہ عنہا فی شہر صفر فی السنۃ الثانیۃ وبنی بہا فی شہر ذی القعدۃ علی راس اثنین وعشرین شہرا من الہجرۃ۔ واللہ اعلم بالصواب – سیدضیاءالدین عفی عنہ ، نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔ www.ziaislamic.comحیدرآباد دکن 20-01-2010 | |
|
Janti Zever Moderator
Posts : 228 Join date : 01.01.2010 Age : 38 Location : United Kingdom
| Subject: Re: ماہ صفر میں شادی کرنا کیسا ہے ؟ Mon 15 Feb 2010 - 20:48 | |
| | |
|