Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: اے خدا وندِ جہاں Fri 15 Jan 2010 - 6:08 | |
| شیخ الحدیث علامہ عبدالمصطفی اعظمی نے اپنی کتاب ”بہشت کی کنجیاں“ پوری ہونے پر ایک دعا لکھی ۔ آپ بھی اپنی کسی کتاب کی تکمیل پر اس دعا کو پڑھ سکتے ہیں۔
اے خدا وندِ جہاں اے کرد گار تیری رحمت کا ہوں میں امیدوار گو کہ میں ایک بندہ ناکارہ ہوں بیکس و مجبور ہوں بے چارہ ہوں تیری رحمت سے مگر دل شاد ہوں نعمتوں کے باغ کا شمشاد ہوں تونے ایسا فضل مجھ پہ کر دیا رحمتوں سے میرا دامن بھر دیا میری قسمت اس طرح نوری ہوئی یہ ”بہشتی کنجیاں “ پوری ہوئی کس زباں سے شکر تیرا ہو ادا میں تیرا بندہ ہوں تو میرا خدا اے خدا جب تک رہے لیل و نہار دوجہاں میں ہو یہ میری یادگار غنچہ امید کھل کر پھول ہو نور کی سرکار میں مقبول ہو آنکھ روشن پڑھ کے ہر دل سیر ہو اور میرا خاتمہ بالخیر ہو ہوں میرے ماں باپ یارب جنتی از طفیل”رب ھب لی امتی“ میرے سب استاد بھی احباب بھی جنة الفردوس پا جائیں سبھی کر دعائے اعظمی یارب قبول بہرِ اصحابِ نبی آل رسول | |
|