Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
Subject: لھُدٰ ی انٹرنیشنل فرحت ہاشمی کے باطل عقائ Fri 15 Jan 2010 - 5:02
الھُدٰ ی انٹرنیشنل فرحت ہاشمی کے باطل عقائد الہُدٰی انٹرنیشنل کا نام اب ہمارے ملک میں غیر معروف نہیں رہا۔یہ ادارہ درس قرآن کے حلقوں کے ذریعے بڑے بڑے ہوٹلز شیرٹن اور میریٹ میں جلسے منعقد کرتاہے، اس ادارے کی بانی ڈاکٹر فرحت ہاشمی ہے ۔فرحت ہاشمی کے تعارف کے بارے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ انگلینڈ سے علوم اسلامیہ میں پی ایچ ڈی کرکے آئی ہے۔ فرحت ہاشمی اسلام آباد کے اعلیٰ حلقوں میں کام کرنے کے بعد اب کراچی میں بھی فرحت ہاشمی نے پوش علاقوں میں کام شروع کیاہے وہ مالدار عورتوں کو گھیر کر بڑے بڑے ہوٹلوں میں درس قرآن کے ذریعے عورتوں کے ذہنوں کو بدلتی ہے ۔عورتوں کے ذہنوں میں اپنے باطل عقائد ڈالتی ہے ۔ فرحت ہاشمی کے باطل عقائد و نظر یات
الہدیٰ انٹرنیشنل کی نگراں محترمہ ڈاکڑ فرحت ہاشمی کے نظر یات کا نچوڑ پیش خدمت ہے۔ 1)۔ ۔ ۔ اجماع اُمّت سے ہٹ کر ایک نئی راہ اختیار کرنا ۔ 2)۔ ۔ ۔ غیر مسلم اور اسلام بیزار طاقتوں کے نظر یات کی ہمنوائی ۔ 3)۔ ۔ ۔ تلبیس حق و باطل ۔ 4)۔ ۔ ۔ فقہی اختلافات کے ذریعے دین میںشکوک و شبہات پیدا کرنا ۔ 5)۔ ۔ ۔ آسان دین ۔ 6)۔ ۔ ۔ آداب و مستحبات کو نظر انداز کرنا ۔ اب ان بنیادی نقاط کی کچھ تفصیل درج ذیل ہے ۔ 1)۔ ۔ ۔ اجماع اُمّت سے ہٹ کر نئی راہ اختیار کرنا ۱)قضائے عمری سنّت سے ثابت نہیں ۔صرف توبہ کرلی جائے قضا ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ۲)تین طلاقوں کو ایک طلاق شمار کرنا ۔ 2)۔ ۔ ۔ غیر مسلم ،اسلام بیزار طاقتوں کے خیالات کی ہمنوائی
۱) مولوی (علماء )مدارس اور عربی زبان سے دور ہیں ۔ ۲) علماء دین کو مشکل بناتے ہیں۔آپس میں لڑاتے ہیں ۔عوام کو فقہی بحثوں میں الجھاتے ہیں بلکہ ایک موقع پر تو کہا کہ اگر کسی مسئلے میں صحیح حدیث نہ ملے تو ضعیف حدیث لے لیں لیکن علماء کی بات نہ مانیں ۔ ۳) مدارس میں گرائمر ،زبان سکھانے ،فقہی نظریات پڑھانے میں بہت وقت ضائع کیا جاتا ہے ۔ قوم کو عربی زبان سیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ لوگوں کو قرآن صرف ترجمے سے پڑھا دیا جائے ۔ 3) ۔ ۔ ۔ تلبیس حق و باطل
۱) تقلید کو شرک کہتی ہے ۔ 4)۔ ۔ ۔ فقہی اختلافات کے ذریعہ دین میں شکوک و شبہات پیدا کرنا
۱) اپنا پیغام ،مقصد اور متفّق علیہ باتوں سے زیادہ زور اور دوسرے مدارس اورعلماء پر طعن و تشنیع ۔ ۲) ایمان ،روزہ،نماز،زکوٰۃ ،حج کے بنیادی فرائض ،سنتیں ،مستحبات ،مکروہات سکھانے سے زیادہ اختلافی مسائل میں الجھا دیا گیا ۔(پروپیگنڈہ ہے کہ ہم کسی تعصب کا شکار نہیں اور صحیح حدیث کو پھیلا رہے ہیں ) ۳) نماز کے اختلافی مسائل رفع یدین ،فاتحہ خلف الامام ،ایک وتر ،عورتوں کو مسجد جانے کی ترغیب ، عورتوں کی جماعت ان سب پر زور دیاجاتاہے ۔ ۴) زکوٰۃ میں غلط مسائل بتائے جاتے ہیں خواتین کو تملیک کا کچھ علم نہیں ۔ 5)۔ ۔ ۔ آسان دین
۱) روزانہ یٰس شریف پڑھنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں ۔نوافل میں اصل صرف چاشت اورتہجد ہے ۔اشراق اور اوّابین کی کوئی حیثیت نہیں ۔ ۲) دین آسان ہے ۔بال کٹوانے کی کوئی ممانعت نہیں ۔امہات المومنین میں سے ایک کے بال کٹے ہوئے تھے ۔ ۳) حدیث میں آتا ہے کہ آسانی پیدا کرو تنگی نہ کرو ۔لہٰذا جس امام کی رائے آسان معلوم ہووہ لے لیں ۔ ۴) دین کی تعلیم کیساتھ ساتھ پکنک پارٹی ،اچھا لباس ،زیورات کا شوق اور محبت ۔ ۵) خواتین دین کو پھیلانے کے لئے گھر سے ضرور نکلیں ۔ 6)۔ ۔ ۔ آداب و مستحبات کی رعایت نہیں
۱)خواتین ناپاکی کی حالت میں بھی قرآن چھو سکتی ہیں اور آیات بھی پڑھ سکتی ہیں ،قرآن نیچے ہو ہم اُوپر کی طرف ہوں اس میں کوئی حرج نہیں ۔ متفرقات
1) قرآن کا ترجمہ پڑھا کر ہر معاملے میں خود اجتہاد کی ترغیب دینا ۔ 2) قرآن و حدیث کے فہم کے لئے جو اکابر علماء کرام نے علوم سیکھنے کی شرائط رکھی ہیں وہ بے کار ، جاہلانہ باتیں ہیں ۔ ڈاکڑ فرحت ہاشمی کے سارے نظریات باطل ہیں وہ ان عقائد کے ذریعہ عورتوں کو بہکا رہی ہیں عورت چھپی ہوئی چیز کا نام ہے اسطرح عورت کی آواز بھی عورت ہے جبکہ ڈاکڑ فرحت ہاشمی ٹی وی چینلوں پر سرے عام اپنی آواز پوری دنیا کے غیر محرم لوگوں کو سنا تی ہے ۔ ایک مرتبہ اس عورت نے حضور کو (معاذاللہ )ان پڑھ کہا اورنذر ونیاز کو حرام قرا ر دیا FM100پریہ باتیں ریکارڈ ہیں فرحت ہاشمی درس قرآن کے ذریعہ لوگوں میں فتنہ و فساد پیداکرتی ہے تاکہ لوگ قرآن کو دیکھ کر اسکے قریب آئیں اور پھر اس کے جال میں پھنس جائیں ۔ مسلمان عورتوں کو چاہئے کہ وہ اس فتنے سے بچیں اس کے عقائد باطل ہیں نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں ہیں ۔اس عورت کے پیچھے کن لوگوں کا ہاتھ ہے جو اس عورت پر کروڑوں روپیہ خرچ کررہے ہیں اس کو ڈالر اور ریال پال رہے ہیں ۔ ٭٭٭٭٭