Administrator Admin
Posts : 1220 Join date : 23.02.2009 Age : 44 Location : Rawalpindi
| Subject: زرے اس خاک کے تابندہ ستارے ہوں گۓ Sat 26 Dec 2009 - 7:50 | |
| زرے اس خاک کے تابندہ ستارے ہوں گے
جس جگہ آپ نے نعلین اتارے ہوں گے
بوئے گل اس لیے پھرتی ہے چھپائے چہرہ
گیسو سرکارِ دوعالم نے سنوارے ہوں گے
اُس طرف بارشِ انوار مسلسل ہو گی
جس طرف چشمِ محمد کے اشارے ہوں گے
ہم بھی پہنچے گے شہِ ارض و سما کے در پر
اوج پر جب بھی کبھی بخت ہمارے ہوں گے
ارضِ طیبہ تجھے دیکھے کوئی بادیدۂ دل
سُو بہ سُو رحمتِ عالم کے نظارے ہوں گے
ایک میں کیا میرے شاہا کہ شہنشاہوں کے
تیرے ٹکڑوں پہ شب و روز گزارے ہوں گے
تابِ نظارہ اگر ہے تو پھر آؤ دیکھو
مسندِ عرش پر سرکار ہمارے ہوں گے
لوگ تو حسنِ عمل لے کے چلے روزِ حساب
سرورا ہم تو فقط تیرے سہارے ہوں گے
اُٹھ گئی تیری جانب وہ کرم بار نظر
اُس گھڑی قطب ترے وارے نیارے ہوں گے
| |
|
muhammad khurshid ali Moderator
Posts : 371 Join date : 05.12.2009 Age : 42 Location : Rawalpindi
| Subject: Re: زرے اس خاک کے تابندہ ستارے ہوں گۓ Mon 28 Dec 2009 - 17:32 | |
| | |
|