Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت

Go down 
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Empty
PostSubject: عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت   عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت Icon_minitimeMon 14 Dec 2009 - 8:19

سوال: :عاشوراء کے دن سے متعلق میں نے سنا ہے کہ اس دن گھر والوں ا ور بچوں پر عام دنوں کے بالمقابل زیادہ خرچ کرنا چاہئیے، کیا شریعت میں ایسا کوئی حکم ہے ؟ آپ کے تمام جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں تشفی بخش ہوتے ہیں ، مفتی صاحب براہ مہربانی حدیث شریف کی روشنی میں اس کا جواب عنایت فرمائیں؟


جواب: عاشوراء کے دن اہل وعیال کے نفقہ میں وسعت کرنے اور ان پر کشادگی وفراخ دلی سے خرچ کرنےکی احادیث شرےیفہ میں فضیلت آئی ہے ،امام بیہقی (مولود384ھ، متوفی 458ھ)کی شعب الایمان، کتاب الصوم میں حدیث پاک ہے
:’’عن عبد اللہ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم من وسع علی عیالہ یوم عاشوراء وسع اللہ علیہ فی سائر سنتہ-

ترجمہ:سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جس نے عاشوراء کے دن اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنے میں کشادگی کی اللہ تعالی اسکے لئے سال بھر کشادگی عطا فرمائے گا ۔
(بیہقی ،شعب الایمان، کتاب الصوم ،حدیث نمبر:3626)

مشکوۃالمصابیح،ج1،ص 170، میں مذکورہ حدیث شریف کے بعد مرقوم ہے:
قال سفیان انا قد جربناہ فوجدناہ کذالک –

ترجمہ:حضرت سفیان ثوری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم نے اسکا تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا - علامہ ابن عابدین شامی نقشبندی رحمۃاللہ علیہ (مولود1197،ھ متوفی1252ھ) نے ردالمحتار ج2، کتاب الصوم ،مطلب فی حدیث التوسعۃ علی العیال والاکتحال یوم عاشوراء ،ص123، میں جابر رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کی ہے: قال جابر جربتہ اربعین عاما فلم یتخلف‘‘
ترجمہ : سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے چالیس سال اس کا تجربہ کیا اس کے خلاف نہیں ہوا، ہمیشہ کشادگی وبرکت کو پایا۔
دیگر ایام کے بالمقابل عاشوراء کے دن دسترخوان کو وسیع کرنا رزق میں کشادگی وبرکت کا سبب ہے، بنابریں اہل اسلام اس دن اہل وعیال و متعلقین پروسعت قلبی کے ساتھ خرچ کرتے ہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب –
سیدضیاءالدین عفی عنہ
نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ ،
ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ۔
حیدرآباد دکن۔
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
 
عاشورہ کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: رضائے محمد ﷺ لائبریری :: اسلامی مہینے-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions