Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
حقیقتِ معراج Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
حقیقتِ معراج Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
حقیقتِ معراج Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
حقیقتِ معراج Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
حقیقتِ معراج Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
حقیقتِ معراج Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
حقیقتِ معراج Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
حقیقتِ معراج Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
حقیقتِ معراج Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 حقیقتِ معراج

Go down 
2 posters
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

حقیقتِ معراج Empty
PostSubject: حقیقتِ معراج   حقیقتِ معراج Icon_minitimeThu 24 Jun 2010 - 9:48

حقیقتِ معراج

ماہ رجب کی ستائیسویں شب میں آقائے دو جہاں صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالٰی نے معراج کرائی اسی نسبت سے اس رات کو شبِ معراج کہتے ہیں یہ نہایت مبارک اور مقدس رات ہے۔
واقعہ معراج اختصار کے ساتھ یوں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اس شب حطیم میں آرام فرما رہے تھے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام حاضر ہوئے آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کو چاہ زمزم کے پاس لاکر سینہ اقدس چاک کیا اور قلب اطہر کو ایمان و حکمت سے لبریز کرکے سینہ اقدس درست کر دیا پھر حضور علیہ السلام کو جنتی براق پر سوار کرایا گیا جس کی تیز رفتاری کا عالم یہ تھا کہ جہاں نگاہ پڑتی تھی وہاں قدم رکھتا تھا آقا و مولٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم اس پر سوار ہوکر بیت المقدس روانہ ہوئے آپ کا فرمان عالی شان ہے “میں بیت المقدس جاتے ہوئے موسٰی علیہ السلام کی قبر کے پاس سے گرزا تو دیکھا کہ وہ اپنی قبر میں کھڑے ہوکر نماز پڑھ رہے ہیں۔ (مسلم)
بیت المقدس میں تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کا استقبال کیا اور پھر سب نے سیدالانبیاء علیہ التحیتہ الثناء کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ پھر آپ پہلے آسمان پر تشریف لے گئے وہاں آدم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی دوسرے آسمان پر یحیٰی علیہ السلام و عیسٰی علیہ السلام ملے۔ تیسرے پر یوسف علیہ السلام چوتھے پر ادریس علیہ السلام پانچویں پر ہارون علیہ السلام چھٹے پر موسٰی علیہ السلام اور ساتویں آسمان پر ابراہیم علیہ السلام ملے۔ پھر آپ سدرۃ المنتہٰی تشریف لے گئے وہاں جبرائیل امین علیہ السلام نے عرض کی میرے آقا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم مجھ میں اس مقام سے آگے جانے کی تاب نہیں۔ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم تنہا سدرۃ المنتہٰی سے آگے تشریف لے گئے اور عرض و لامکاں میں جلوہ گر ہوئے۔
وہاں آپ کو اللہ تعالٰی کا دیدار بلا حجاب نصیب ہوا۔ آپ اللہ تعالٰی سے ہمکلام ہوئے اور جو چاہا اللہ تعالٰی نے وحی فرمائی آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم پر دیگر انعامات کے علاوہ پچاس نمازیں فرض ہوئیں پھر حضرت موسٰی علیہ السلام کے اصرار پر آپ کئی بار تخفیف کیلئے بارگاہ الٰہی میں گئے یہاں تک کہ پانچ نمازیں باقی رہ گئیں اور ثواب پچاس نمازوں ہی کا رہا۔ اتنی طویل مسافت کے بعد حضور علیہ السلام مکۃ المکرمہ تشریف لائے اور یہ طویل سفر رات کے قلیل حصّہ میں مکمل ہو گیا اس عظیم الشان واقعہ کے متعلق ارشادِ باری تعالٰی ہے۔
“پاکی ہے اسے جو اپنے بندے کو راتوں رات لے گیا مسجد اقصٰی تک جس کے ارد گرد ہم نے برکت رکھی ہم اسے اپنی عظیم نشانیاں دکھائیں بے شک وہ سنتا دیکھتا ہے۔“ (بنی اسرائیل ۔ کنزالایمان)

شب معراج کی فضیلت
ارشاد باری تعالٰی ہے “اور انہیں اللہ تعالٰی کے دن یاد دلاؤ“ (سورۃ ابراہیم ۔ کنزالایمان)
اس آیت کی تفسیر میں صدر الافاضل مولانا محمد نعیم الدین مراد آبادی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں “ان ایام میں سب سے بڑی عظمت کے دن سید عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی ولادت و معراج کے دن ہیں ان کی یاد قائم کرنا بھی اس آیت کے حکم میں داخل ہے۔ (خزائن العرفان)
اس سے معلوم ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی معراج شریف کا ذکر اس حکم الٰہی کی تعمیل ہے بلکہ سنت الہیہ بھی ہے جیسا کہ قرآن کی متعدد آیات مبارکہ کا ترجمہ اس سے قبل تحریر کیا گیا اس کی ایک بڑی حکمت یہ ہے کہ لوگوں کو محبوب کبریا صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و رفعت معلوم ہو نیز قلوب و اذہان عشق رسول صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی روشنی سے منور ہو جائیں۔
امام بیہقی نے روایت کیا ہے کہ جب رجب کا مہینہ آتا ہے تو سرور دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم فرماتے “اے اللہ ! ہمیں رجب اور شعبان میں برکت سے اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔“ (مشکوٰۃ ج1 ص292)
امام بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے کہ ماہِ رجب میں ایک اور ایک رات بہت ہی افضل اور برتر ہے جس نے اس دن روزہ رکھا اور اس رات عبادت کی تو گویا اس نے سو سال کے روزے رکھے اور سو سال تک عبادت کی یہ افضل رات رجب کی ستائیسویں شب ہے۔“ (ماثبت من السنۃ ص171)
حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رجب کی ستائیسویں رات میں عبادت کرنے والوں کو سو سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔ (احیاءالعلوم ج1 ص373)
یہ روایات اگرچہ ضعیف ہیں لیکن “فضائل اعمال میں ضعیف روایات مقبول ہوتی ہیں۔“ (مرقاۃ الشعتہ للمعات)
شبِ معراج کے علاوہ ماہ رجب کی پہلی شب کی فضیلت پر بھی احادیث وارد ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما کا ارشاد ہے۔ “پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں کی جانے والی دعاء رد نہیں ہوتی اول شب جمعہ۔ دوم رجب کی پہلی رات، سوم شعبان کی پندرھویں شب، چہارم عیدالفطر کی رات، پنجم عیدالاضحٰی کی رات۔ (شعب الایمان للبیہقی ج3 ص342 مصنف عبدالرزاق ج4 ص317)
امام شافعی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں ہمیں خبر پہنچی ہے کہ پانچ راتوں میں دعاء قبول ہوتی ہے، شب جمعہ، رجب کی پہلی رات، شب عیدالفطر، شب عیدالاضحٰی اور شعبان کی پندرھویں شب۔ (شعب الایمان للبیہقی ج3 ص342 سنن الکبرٰی ج2 ص419
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Janti Zever
Moderator
Moderator
Janti Zever


Posts : 228
Join date : 01.01.2010
Age : 37
Location : United Kingdom

حقیقتِ معراج Empty
PostSubject: Re: حقیقتِ معراج   حقیقتِ معراج Icon_minitimeThu 24 Jun 2010 - 21:13

salam
can you have something in english as well

english me Mairaj shareef k bare me post ker den plzzz
jitni jaldi ho sake k Mairaj shareef ko kia hova tha..
Back to top Go down
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

حقیقتِ معراج Empty
PostSubject: Re: حقیقتِ معراج   حقیقتِ معراج Icon_minitimeFri 25 Jun 2010 - 4:50

Inshah Allah
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
Sponsored content





حقیقتِ معراج Empty
PostSubject: Re: حقیقتِ معراج   حقیقتِ معراج Icon_minitime

Back to top Go down
 
حقیقتِ معراج
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» آئی رات معراج دی
» معراج دی راتیں آقا نے جبریل نو ایہہ فرمایا اے

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: رضائے محمد ﷺ لائبریری :: اسلامی مہینے :: رجب المرجب-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions