Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا

Go down 
2 posters
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Empty
PostSubject: حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا   حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeTue 28 Sep 2010 - 5:46

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا
عبد المصطفٰٰی اعظمی صاحب رحمۃ اللہ الباری

یہ سردار مکہ حضرت ابوسفیان رضی اللہ تعالی عنہ کی بیٹی اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی بہن ہیں ان کی ماں صفیہ بنت عاص ہیں جوامیر المومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی پھوپھی ہیں حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح پہلے عبید اللہ بن حبش سے ہوا تھا اور میاں بیوی دونوں اسلام قبول کر کے حبشہ کی طرف ہجرت کرکے چلے گئے تھے مگر حبشہ جا کر عبیداللہ بن حبش نصرانی ہوگیا اور عیسائیوں کی صحبت میں شراب پیتے پیتے مرگیا لیکن ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا اپنے ایمان پر قائم رہیں اور بڑی بہادری کے ساتھ مصائب ومشکلات کا مقابلہ کرتی رہیں جب حضور اکرم حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Pbuh کو ان کے حال کی خبر ہوئی تو قلب نازک پر بے حدصدمہ گزرااور آپ نے حضرت عمروبن امیہ ضمری رضی اللہ تعالی عنہ کو ان کی دلجوئی کے لئے حبشہ بھیجا اور نجاشی بادشاہ حبشہ کے نام خط بھیجا کہ تم میرے وکیل بن کر حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا کے ساتھ میرانکاح کر دونجاشی بادشاہ نے اپنی لونڈی ابرہہ کے ذریعہ رسول اللہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Pbuh کا پیغام حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا کے پاس بھیجا جب حضرت بی بی ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا نے یہ خوشنجری کا پیام سنا تو خوش ہوکر ابرہہ لونڈی کو انعام کے طور پر اپنا زیورا تار کر دے دیا پھر اپنے ماموں زاد بھائی حضرت خالد بن سعید رضی اللہ تعالی عنہ کو اپنے نکاح کا وکیل بنا کر نجاشی بادشاہ کے پاس بھیج دیا اور انہوں نے بہت سے مہاجرین کو جمع کرکے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا کا نکاح حضور علیہ الصلوتہ والسلام کے ساتھ کر دیا اور اپنے پاس سے مہربھی اداکر دیا اور پھر پورے اعزاز کے ساتھ حضرت شرجیل بن حسنہ رضی اللہ تعالی عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ حضور علیہ الصلوتہ والسلام کے پاس بھیج دیا اور یہ حضور علیہ الصلوتہ والسلام کی مقدس بیوی اور تمام مسلمانوں کی ماں بن کر حضورحضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Pbuh کے خانہ نبوت میں رہنے لگیں یہ سخاوت وشجاعت دین داری اور امانت ودیانت کے ساتھ بہت ہی قوی ایمان والی تھیں ایک مرتبہ ان کے باپ ابوسفیان جو ابھی کافرتھے مدینہ میں ان کے گھر آئے اور رسول اللہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Pbuh کے بستر پر بیٹھ گئے حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا نے ذرابھی باپ کی پروا نہیں کی اور باپ کو بستر سے اٹھادیا اور کہا کہ میں ہر گز یہ گوارا نہیں کر سکتی کہ ایک ناپاک مشرک ، رسول حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Pbuh کے اس پاک بستر پر بیٹھے اسی طر ح ان کے جوش ایمانی اور جذبہ اسلامی کے واقعات عجیب وغریب ہیں جوتار یخوں میں لکھے ہوئے ہیں بہت ہی دین داراور پاکزہ عورت تھیں بہت سی حدیثیں بھی یادتھیں اور انتہائی عبادت گزاراور حضور حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Pbuh کی بے انتہا خدمت گزازاور وفادار بیوی تھیں ۴۴ھ میں مدینہ منورہ کے اندران کی وفات ہوئی اور جنت البقیع کے قبرستان میں دوسری ازواج مطہرات کے خطیرہ میں مدفون ہو ئیں ۔
اللہ اکبر! حضرت بی بی ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنہا کی زندگی کتنی عبرت خیز اور تعجب انگیز ہے سردار مکہ کی شہزادی ہو کر دین کے لئے پناہ گزینوں کی ایک جھونپڑی میں رہنے لگتی ہیں ۔ پھر بالکل ناگہاں یہ مصیبت کا پہاڑٹوٹ پڑ تا ہے کہ شوہر جو پردیس کی زمین میں تنہاایک سہارا تھا۔ عیسائی ہو کر الگ تھلگ ہو گیا اور کوئی دوسرا سہارا نہ رہ گیا مگرا یسے نازک اور خطرناک وقت میں بھی ذرا بھی ان کا قدم نہیں ڈگمگایا اور پہاڑ کی طرح دین اسلام پر قائم رہیں ۔ اک ذرا بھی ان کا حوصلہ پست نہیں ہوا نہ انہوں نے اپنے کافر باپ کو یاد کیا نہ اپنے کافر بھائیوں بھتیجوں سے کوئی مدد طلب کی خداپر تو کل کر کے ایک نامانوس پردیس کی زمین میں پڑی خداکی عبادت میں لگی رہیں یہاں تک کہ خدا کے فضل وکرم اور رحمت للعالمین کی رحمت نے ان کی دستگیری کی اور بالکل اچانک خداوند قدوس نے ان کو اپنے محبوب کی محبوبہ بی بی اور ساری امت کی ماں بنا دیا کہ قیامت تک ساری دنیا ان کو ام المومنین (مومنوں کی ماں ) کہہ کر پکارتی رہے گی اور قیامت میں بھی ساری خدائی خدا کے اس فضل وکرم کا تماشا دیکھے گی۔
اے مسلمان عورتو! دیکھو ایمان پر مضبوطی کے ساتھ قائم رہنے اور خدا پر تو کل کر نے کا پھل کتنا میٹھا اور کس قدر لذیذ ہوتا ہے؟ اور یہ تو دنیا میں اجرملا ہے ابھی آخرت میں ان کو کیا کیا اجر ملے گا؟ اور کیسے کیسے درجات کی بادشاہی ملے گی؟ اس کو خداکے سواکوئی نہیں جانتا ہم لوگ تو ان درجوں اور مرتبوں کی بلندی وعظمت کو سوچ بھی نہیں سکتے اللہ اکبر ! اللہ اکبر۔

یہی مائیں ہیں جن کی گود میں اسلام پلتا تھا
حیا سے انکی انساں نور کے سانچے میں ڈھلتا تھا
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
muhammad khurshid ali
Moderator
Moderator
muhammad khurshid ali


Posts : 371
Join date : 05.12.2009
Age : 42
Location : Rawalpindi

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Empty
PostSubject: Re: حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا   حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا Icon_minitimeWed 29 Sep 2010 - 9:03

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا 617359
Back to top Go down
 
حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالی عنھا
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنھا
» حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا
» حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا علمی ذوق

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی شخصیات :: اہل بیت عظام-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions