Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
 وضو کا طریقہ Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

  وضو کا طریقہ

Go down 
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

 وضو کا طریقہ Empty
PostSubject: وضو کا طریقہ    وضو کا طریقہ Icon_minitimeThu 1 Jul 2010 - 6:54

وضو کا طریقہ
سب سے پہلے بسم اللہ والحمدللہ پڑھیں علماءفرماتے ہیں کہ وضو سے پہلے ان کلمات کو پڑھنے سے جب تک وضو رہے گا فرشتے اس کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھتے رہیں گے۔
اب دونوں ہاتھوں کو دھولیں، ہاتھوں کو دھونے کے بعد کُلِّی کریں کُلّی کرنے میں یہ احتیاط کریں کہ دانتوں میں چھالیہ وغیرہ پھنسی ہوئی ہوتو اُسے نکال دیں اچھی طرح کُلّی کریں کہ پورے منہ میں کوئی حصّہ خشک نہ رہ جائے ۔ مسواک بھی کریں مسواک پر مفصّل کلام آگے ہوگا۔
اس کے بعد ناک میں پانی چڑھایا جائے ناک کی نرم ہڈی تک پانی چڑھایا جائے اس کے بعد چُھنگلی انگلی سے سیدھی طرف کا نتھنا پھر اُلٹی طرف کا نتھنا صاف کیا جائے اس طریقے سے ناک میں تین مرتبہ پانی چڑھایا جائے یہ سنّت ہے ۔
اب چہرہ دھونا ہے چہرہ کی تعریف یہ ہے کہ بالوں کی جڑ یعنی پیشانی جہاں سے عموماً بال جمنا شروع ہوتے ہیں وہاں سے لے کر ٹھوڑی تک اورایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لَو تک کا علاقہ وضو میں دھونا فر ض ہے طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں سے چہرے پر پانی اس طرح ڈالا جائے کہ پانی پورے چہرے پر بہہ جائے اب یہ خیال رکھیں کہ چہرے کی سائیڈ وں پر جہاں جگہ سوکھی رہ گئی ہے وہاں ایک چُلّو پانی ہاتھوں میں لے کر دائیں اوربائیں طرف ڈال دیا جائے تاکہ بال برابر بھی جگہ سوکھی نہ رہے اس طریقے سے چہرہ دھونا ایک مرتبہ دھونا کہلائے گا جب تک پورا چہرہ نہیں دُھلے گا اس وقت تک یہ دُھلنے میں شمار نہ ہوگا۔ جن حضرات کی ماشاءاللہ داڑھی ہے تووہ خاص اہتمام کریں کہ داڑھی میں پانی ڈال کر اس کا خلال کریں تاکہ اندر تک چہرے کی جڑ تک پانی بہہ جائے یہ سنّت ہے ۔
اب دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونا ہے سب سے پہلے آپ ہاتھ میں پانی لے کر دونوں ہاتھوں پر چپڑ لیں تاکہ دونوں ہاتھ گیلے اورتر ہوجائیں اس کے بعد نل کے نیچے سے دونوں ہاتھ گزاریں پہلے سیدھا ہاتھ پھر اُلٹا ہاتھ یہ عمل تین مرتبہ کریں ہاتھوں کو کہنیوں تک نہیں بلکہ کہنیوں سمیت دھوئیں کہ بال برابر بھی جگہ سوکھی نہ رہے ۔
اَب سر کا مسح کرنا ہے حضرت امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمہ کا مذہب یہ ہے کہ چوتھائی سر کا مسح کرنا فرض ہے یعنی ہاتھ گیلا کر کے سر پر پھیر دیا جائے تو مَسح ہوجائے گا۔
لیکن سُنّت طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کو گیلا کیا جائے، گیلا کرنے کے بعد دونوں ہاتھوں کی چھوٹی انگلی اس کے برابر پھر اس کے برابر والی اُنگلی یعنی تین انگلیاں آپس میں ساتھ ملا کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو جہاں سے بال جمتے ہیں وہاں سے لے کر پیچھے لے جائیں اس کے بعد ہتھیلیاں آپ کی گیلی ہیں یہ گیلی ہتھیلیاں پیچھے سے آگے لائیں تاکہ ہتھیلیوں میں جو تَری ہے وہ بالوں میں لگ جائے اس کے بعد دونوں انگلیاں انگوٹھا اوراس کے ساتھ والی انگلی دونوں کانوں کے اندر ڈال کر گُھمائیں اس کے بعد ہاتھوں کی پُشت گیلی رہ گئی اس سے گردن کے پیچھے مسح کریں اس طرح پورے سر کا مسح ہوگیا، پورے سرکا مسح سرکارِ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی سُنّت ہے ۔ اب دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھونا ہے ،پیر دھوتے وقت انگلیوں کا خلال کریں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو گیلا کر کے دیگر انگلیوں میں گھمائیں پھر دوسرے پیر میں بھی اس طرح کریں پہلے سیدھاپاؤں دھوئیں پھر اُلٹا دھوئیں پیر کو نل کے نیچے سے گُزاریں تاکہ کوئی جگہ بھی بال برابر سوکھی نہ رہ جائے ۔
وضو کرنے کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر شہادت کی اُنگلی اُٹھا کر کلمہ شہادت پڑھیں۔

Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
 
وضو کا طریقہ
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» وضو کا طریقہ
» نماز کا طریقہ
» نماز جنازہ کا طریقہ

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: اسلامی فقہ :: فقہ حنفی-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions