Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Similar topics
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل

Go down 
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Empty
PostSubject: ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل   ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل Icon_minitimeThu 24 Jun 2010 - 8:19

ماہِ رجب المرجب

رسول مقبول فرماتے ہیں کہ ماہ رجب کی بیمشار فضیلت ہے اس ماہ مبارک کی عبادت بہت افضل ہے حضور اکرم کا ارشاد گرامی ہے کہ جب ماہ رجب کا چاند دیکھو تو پہلے ایک مرتبہ یہ دعاء پڑھو :۔

اَ للّٰھُمَّ بَارِک لَنَا فِی رَجَبَ و شُعبَانَ وَبَلَّغنَا اِلٰی شَھرِ رَمَضَانَ ط

نفل نماز

ماہ رجب کی پہلی شب نماز عشاء کے بعد دس رکعت نماز پانچ سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ کافرون تین تین مرتبہ اور سورہ اخلاص تین دفعہ پڑھے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس نماز کے پڑھنے والے کو اللہ پاک قیامت کے دن شہیدوں میں شامل کرے گا اور ہزار درجہ اس کے بلند کرے گا۔

لآ اِلٰہَ اِلآ اللہُ وَحدَہ لاَ شَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ یُحی وَیُمِیتُ وَھُوَ حَیٌ لاَ یَمُوتُ بِیَدہِ الخَیر وَھُوَ عَلٰی کُلِ شَی ءٍ قَدِیرٌ اَللّٰھُمَ لاَ مَانِعَ بِمَآ اَعطَیتَ وَلاَ مُعطِیَ لِمَا سَامَنَعتَ وَلاَ یَنفَعُ ذَالجَدِ مِنکَ الجَدُّ۔


پہلی شب بعد نماز عشاء چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورہء فاتحہ کے سورہ نشرح ایک بار سورہ اخلاص ایک بار سورہ فلق ایک بار سورہ ناس ایک بار پڑھے جب دو رکعت کا سلام پھیرے تو کلمہ توحید تینتیس (33) بار اور
درود شریف تینتیس (33) مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت کی نیت باندھ کر پہلی دو رکعت کی طرح پڑھے پھر بعد سلام کے کلمہء توحید تینتیس دفعہ دورد شریف تینتیس دفعہ پڑھ کر جو بھی حاجت ہو اللہ پاک سے طلب کرے۔ انشاءاللہ تعالٰی ہر حاجت قبول ہوگی۔

ماہ رجب کی پہلی تاریخ بعد نماز ظہر دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص پانچ پانچ مرتبہ پڑھنی
ہے۔ بعد سلام کے اپنے پچھلے گناہوں سے توبہ کرے۔ انشاءاللہ تعالٰی درگار رب العزت سے اس نماز پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف ہو کر مغفرت ہوگی۔

ماہ رجب کی ہر شب جمعہ نماز عشاء دو رکعت نماز پڑھے پہلی رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ بقر کا آخری رکوع امن الرسول سے کافرین ط تک سات مرتبہ پڑھے۔ پھر دو رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ حشر کی آخری آیات ھواللہ الذی تا الحکیم ط سات مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے بارگاہ الٰہی میں جو بھی حاجت ہو طلب کرے انشاءاللہ تعالٰی جو دعا مانگے قبول ہوگی۔ ہر مراد کے لئے یہ نماز بہت افضل ہے۔ لیلۃ الرغائب اسی مہینہ میں ہوتی اور اس لئے مہینہ کے پہلے جمعہ کی رات کا نام لیلۃ الرغائب ہے اس رات میں بعد مغرب کے بارہ رکعت نفل چھ سلام سے ادا کی جاتی ہیں۔ ہر رکعت میں بعد الحمد کے انا
انزلنا تین بار اور اخلاص بارہ مرتبہ پڑھے بعد فراغ ستر بار پڑھے :۔

اَلّٰھُمَ صلِّ عَلٰی مُحَمَدٍ ن النّٰبِیّ الامُیِّ وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلَّم


پھر سجدہ میں جاکر ستر بار پڑھے

سُبُّحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ المَلآئِکَۃِ وَالرُّوحِ

اور پھر سر اٹھائے اور کہے

رَبِّ اغفِر وَارحَم وَیحَادَ دَرُعَّمَا تَعلَم اِنَّکَ اَنتَ العَزِیزُالاَعظَم


ستر مرتبہ پھر دوسرا سجدہ اسی طرح کرے۔ پھر جو دعا مانگے گا قبول ہوگی۔ انشاءاللہ تعالٰی ماہ رجب کے پہلے جمعہ کو ظہر اور عصر کے درمیان چار رکعت نماز ایک سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیۃ الکرسی سات بار سورہ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے پچیس مرتبہ یہ پڑھے۔

لاَ حَولَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَ بِاللہِ الکَبِیرِ المُتَعَالِ ط

پھر ایک سو مرتبہ یہ استغفار پڑھے :۔

اَستَغفِرُاللہَ الَّذِی لاَاِلٰہ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ القَیّوُمُ غَفَّارُ الذُ نُوبِ وَسَتَّارُ العُیُوبِ وَاَتُوبُ اَلَیہِ ۔

بعد ازاں ایک سو مرتبہ دورد شریف پڑھ کر جو بھی دعا کرے خواہ دنیاوی یا دینی انشاءاللہ تعالٰی درگار الٰہی میں ضرور قبول ہوگی۔ پندرھویں شب کو بعد نماز عشاء دس رکعت نماز پانچ سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص تین تین دفعہ پڑھے۔

بعد نماز کے یہ دعاء پڑھے :۔

لاَاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحدَہ لاَ شَریِکَ لَہ لَہُ المُلکِ وَلَہُ الحَمدُ یُحیٰی وَیُمِیتُ وَھُوَ حَق لاَ یَمُوتُ بِیَدہ الخَیرُ وَھُوَ عَلٰی کل شَیءٍ قَدیِرٌ۔


اس نماز کے پڑھنے والے کے گناہ ایسے جھڑیں گے جیسے درخت کے سوکھے پتے جھڑ جاتے ہیں۔

ماہ رجب کے کسی جمعہ کی شب کو بعد نماز عشاء دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر دو رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے آیۃ الکرسی گیارہ مرتبہ سورہ زلزال گیارہ مرتبہ ۔ سورہ تکاثر گیارہ مرتبہ پڑھے بعد سلام کے درگاہ الٰہی میں اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے۔ انشاءاللہ تعالٰی اس نماز پڑھنے والے کے تمام گناہ معاف فرما کر اللہ پاک اس کی بخشش فرمائے گا۔

نفل نماز شبِ معراج

ماہ رجب کی ستائیسویں شب کو بارہ رکعت نماز تین سلام سے پڑھے پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قدر تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے ستر مرتبہ بیٹھ کر یہ پڑھے

لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ المَلِکُ الحَقُ المُبینُ


دوسری چار رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ نصر تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے بیٹھ کر ستر مرتبہ پڑھے۔

اِنَّکَ قَویُّ مُّعِینٌ وَاحِدِیٌ دَلِیلٌ بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ۔

تیسری چار رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص تین تین مرتبہ ہر رکعت میں بعد سلام کے بیٹھ کر ستر مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے پھر درگاہ رب العزت میں دعاء مانگے، انشاءاللہ تعالٰی جو حاجت ہو گی وہ اللہ تعالٰی قبول فرمائے گا۔

ماہ رجب کی ستائیس (27) تاریخ بعد نماز ظہر چار رکعت نماز ایک سلام سے پڑھے پہلی رکعت میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ قدر تین مرتبہ۔ دوسری میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص تین دفعہ تیسری میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ فلق تین مرتبہ چوتھی میں بعد سورہ فاتحہ کے سورہ ناس تین دفعہ پڑھے۔ بعد سلام کے دورد پاک ایک سو مرتبہ پڑھے۔ یہ نماز ہر مراد کے لئے انشاءاللہ تعالٰی بہت افضل ہے۔

آخر ماہ رجب میں دس رکعتیں پانچ سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ کافرون تین بار اور سورہ اخلاص تین بار پڑھے۔ پھر بعد نماز کے ہاتھ اٹھائے اور یہ دعا مقدسہ پڑھے۔

لاَاِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحدَہ لاَ شَریِکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ یُحی وَیُمِیتُ وَھُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوتُ بِیَدِہِ الخَیرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدیِرٌ وَصَلّٰی
اللہُ عَلٰی سَیِدِناَ مُحَمَدٍ وَعَلٰی اٰلِہ الطَاھِرِینَ وَلاَ حَولَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَ بِاللہِ العَلِیِّ العَظِیمِ ۔


پھر مانگ تو اپنے رب سے حاجت اپنی قبول کی جاوے گی دعا تیری اور کرے گا اللہ تعالٰی درمیان تیرے اور دوزخ کے ستر خندق ہر ایک خندق کی چوڑائی پانچ سو برس کی راہ ہوگی اور لکھے گا اللہ تعالٰی تیرے واسطے بدلے ہر رکعت کے ثواب
ہزار رکعت کا جب سنی یہ حدیث سلمان نے تو روتے ہوئے خدا کے شکر کے لئے اس کثیر ثواب کے انعام پر سجدہ میں گر پڑے۔

وظائف


ماہ رجب میں پہلی تاریخ سے ہر نماز کے بعد تین مرتبہ اس دعا کو پڑھنے کی بہت فضیلت ہے۔

اَستَغفِرُاللہُ العَظِیمَ الَّذِی لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ ط اِلَیہِ تَوبَۃَ عَبدٍ ظَالِمٍ لاَ یَملِکُ نَفسِہ ضَراً وَّلاَ نَفَعاً وَّلاَ موتاً وَلاَ حَیٰوۃً وَّ لاَ نَشُوراً ط


ماہ رجب المرجب کی پندرہ تاریخ کسی نماز کے بعد ایک مرتبہ یہ استغفار پڑھنی بہت افضل ہے۔ اس دعاء کے پڑھنے والے کی تمام برائیاں مٹا کر اللہ پاک اسے نیکیوں میں بدل دے گا۔

اَستَغفِرُاللہَ الَّذِی لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ غَفَّارُ الذُ نُوبِ وَسَتَّارُ العُیُوبِ وَاَتُوبُ اِلَیہِ ۔

ماہ رجب کی کسی تاریخ کو نماز ظہر یا مغرب یا عشاء کی نماز کے بعد سورہ کہف ایک بار سورہ یٰس ایک بار۔ سورہ حٰم ایک بار سورہ دخان ایک بار سورہ معارعہ ایک بار پڑھے پھر سورہ اخلاص ایک ہزار مرتبہ پڑھے اللہ پاک ان سورتوں کے پڑھنے والے پر خاص رحمت و برکت عطا فرمائے گا۔

نفل روزہ

حضور اقدس فرماتے ہیں ماہِ رجب کے روزوں کی بہت بڑی فضیلت ہے اور سب سے زیادہ ستائیس تاریخ کے روزہ کا بہت بڑا ثواب ہے اس روزہ سے عذاب قبر اور نار دوزخ سے محفوظ رہے گا۔ ماہِ رجب کے ایک روزہ کا ثواب ہزار روزوں کے برابر
ہے۔
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
 
ماہِ رجب المرجب کے فضائل و نوافل
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» رجب المرجب
» یکم محرم الحرم کے نوافل
» حج کے فضائل

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: رضائے محمد ﷺ لائبریری :: اسلامی مہینے :: رجب المرجب-
Jump to:  
Free forum | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions