Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
رضائے محمد ﷺ پر آپ کو خوش آمدید
Raza e Muhammad
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeGalleryLatest imagesRegisterLog in
www.kanzuliman.biz.nf
Raza e Muhammad

Hijri Date

Latest topics
» نماز کے اوقات (سوفٹ وئیر)
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeWed 14 Aug 2013 - 4:43 by arshad ullah

» بے مثل بشریت
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeTue 12 Feb 2013 - 6:53 by Administrator

» Gucci handbags outlet online
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:19 by cangliang

» hermes Birkin 30
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeThu 17 Jan 2013 - 2:18 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:06 by cangliang

» Cheap Christian Louboutin Flat
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» fashion CHRISTIAN LOUBOUTIN shoes online
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeSun 13 Jan 2013 - 6:05 by cangliang

» Christian Louboutin Evening Shoes
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:36 by cangliang

» CHRISTIAN LOUBOUTIN EVENING
حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeWed 9 Jan 2013 - 5:35 by cangliang

Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Flag Counter

 

 حفظان صحت اور ہدایات نبوی

Go down 
3 posters
AuthorMessage
Administrator
Admin
Admin
Administrator


Posts : 1220
Join date : 23.02.2009
Age : 43
Location : Rawalpindi

حفظان صحت اور ہدایات نبوی Empty
PostSubject: حفظان صحت اور ہدایات نبوی   حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeFri 1 Oct 2010 - 11:57

حفظان صحت اور ہدایات نبوی
صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم


چونکہ صحت و عافیت اللہ تعالٰی کی اپنے بندے پر سب سے بڑی اور اہم نعمت ہے اور اس کے عطیات و انعامات میں سب سے عمدہ ترین اور کامل ترین ہے، لٰہذا ہر شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت و عافیت کی حفاظت و مراعات اور اس کی نگہبانی اور نگرانی ان تمام چیزوں سے کرے جو صحت کے منافی ہیں اور جس سے صحت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

چنانچہ حدیث شریف میں ارشاد ہے۔ “تمہارے جسم کا بھی تمہارے اوپر حق ہے اور وہ یہی حق ہے کہ انسان اپنے جسم کی حفاظت کرے اور ایسے اسباب پیدا نہ ہونے دئیے جائیں کہ بدن کو بیماریوں کی حد تک پہنچا دیا جائے۔“ آج کی تحقیقات نے تندرستی کے لئے یہ باتیں ضروری قرار دی ہیں۔ مثلاً بدن اور لباس صاف ستھرا رکھنا۔ پانچ وقت اعضائے ظاہری کو پاک صاف رکھنا یعنی وضو، غسل اور نماز کو قائم کرنا صحت و توانائی کے ضامن ہیں۔

یہ بھی حدیث شریف ہے کہ اللہ عزوجل کی نظر میں ایک قوی مومن کمزور مومن کے مقابلہ میں بہتر اور پسندیدہ ہے۔ یہ حدیث اس بات پر زور دیتی ہے کہ مسلمانوں کو اپنی صحت کی طرف خیال کرنا اور ہمیشہ صحت مند رہنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محض بیماری اور ضعف کو دور کرنے کا نام صحت نہیں ہے بلکہ مکمل طور پر جسمانی، روحانی اور سماجی آسودگی کا نام صحت ہے۔

حفظان صحت کے اصولوں کا تاجدار رسالت حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh کو اس قدر اہتمام تھا کہ ابو قیس حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu خدمت اقدس میں ایسے وقت حاضر ہوئے کہ وہ خطبہ سننے کے لئے دھوپ میں کھڑے ہو گئے۔ پیارے آقا حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے انہیں حکم فرمایا اور وہ سایہ کی طرف ہٹ گئے۔

حضرت ابو ہریرہ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu کی بیان کردہ ایک حدیث کا یہ حصہ ہر مسافر کو اپنے پیش نظر رکھنا چاہئیے۔ فرماتے ہیں :۔

“دوران سفر رات بسر کرنے کے لئے عام گزر گاہ سے ہٹ کر آرام کرو کیونکہ سڑک چوپاؤں کی گزرگاہ اور کیڑے مکوڑوں کا ٹھکانہ ہوتی ہے۔“
(مسلم)

تاجدار رسالت حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے فرمایا، جب تک میں سے کوئی شخص سایہ میں ہو اور سایہ اس میں سے یوں گزرنے لگے کہ اس کا جسم کا ایک حصہ دھوپ میں آ جائے اور دوسرا حصہ سایہ میں ہو تو اسے چاہئیے کہ کھڑا ہو جائے۔ (ابو داؤد)
یعنی آدھا دھوپ اور آدھا چھاؤں میں نہ رہے کیونکہ اس سے بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔

اس موضوع پر ہم ایک مختصر گفتگو نقل کرتے ہیں جو حضور اکرم حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh اور ان کے ایک صحابی حضرت ابی الدرداء حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu کے مابین ہوئی۔ صحابی نے عرض کی، یارسول اللہ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh اگر مجھے صحت و عافیت حاصل رہے تو میں شکر ادا کرتا ہوں اور یہ بات مجھے اس امر کے مقابلہ میں زیادہ محبوب ہے کہ میں بیماری سے آزمائش میں پڑوں اور صبر کروں۔ تاجدار رسالت حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے یہ سن کر فرمایا۔ “اللہ عزوجل کا رسول حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh بھی تیرے ساتھ صحت و عافیت کو محبوب رکھتا ہے۔“
(الطب نبوی حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh الکحال)

آپ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے ایسے کاموں سے بچنے کی تلقین فرمائی ہے جو مضر صحت ہوں۔ مثلاً رات کو برتن کھلے چھوڑ دینا، دروازے بند نہ کرنا۔ چراغ جلتا چھوڑ دینا، آگ نہ بجھانا وغیرہ۔

اور یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے جذبات اور خواہشات پر قابو رکھنا ایک مسلمان کی صفت ہے اور جسم و روح کے لئے صحت کی شرط ہے۔ خیالات کی پرا گندگی اور ذہنی آوارگی سے صرف قلب ہی مردہ نہیں ہوتا بلکہ چہرے کی معصومیت اور فطری حسن بھی ختم ہو جاتا ہے۔

امام بخاری نے اپنی صحیح میں حضرت عبداللہ بن عباس حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu سے یہ حدیث روایت کی ہے کہ تاجدار مدینہ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے فرمایا کہ دو نعمتیں انسان پر ایسی ہیں جن میں اکثر لوگ ان میں غفلت کر جاتے ہیں۔
ایک صحت اور دوسرے فارغ البالی۔

سنن نسائی میں حضرت ابو ہریرہ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu سے مرفوعاً حدیث مروی ہے کہ رسول اللہ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے فرمایا۔ اللہ تعالٰی سے تم فضل و عافیت اور صحت طلب کرو۔ اس لئے کہ کسی کو یقین کے بعد صحت مندی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں عطا کی گئی۔

ترمذی ہی میں حدیث ابو ہریرہ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu منقول ہے کہ تاجدار رسالت حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے فرمایا کہ قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے عطا کردہ نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہم نے تمہارے جسم کو تندرست نہیں بنایا تھا اور تمہیں آب سرد سے ہم نے سیراب نہیں کیا تھا۔

مسند امام میں مذکور ہے کہ نبی کریم حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے اپنے چچا حضرت عباس حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu سے فرمایا۔ “اے چچا ! دنیا اور آخرت دونوں اللہ عزوجل سے عافیت مانگئیے۔“

مسند احمد ہی میں حضرت ابو بکر صدیق حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu سے روایت ہے۔ انہوں نے بیان فرمایا ہے کہ میں نے تاجدار انبیاء حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh کو فرماتے ہوئے سنا کہ خدا سے یقین اور عافیت طلب کرو، اس لئے کہ کسی کو یقین کے بعد سب سے بڑی دولت ملی ہے، وہ عافیت ہے۔

اس حدیث میں دنیا و آخرت دونوں کی عافیت کو یکجا کر دیا ہے کیونکہ دنیا و آخرت میں بندے کی پوری طور پر اصلاح یقین و عافیت کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ یقین کے ذریعے آخرت کے عذاب کا دفاع ہوتا ہے اور عافیت سے دنیا کے تمام قلبی و جسمانی امراض دور ہوتے ہیں۔

حضرت عبداللہ بن عباس حفظان صحت اور ہدایات نبوی Anhu سے روایت ہے کہ رسول اللہ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh کے پاس ایک اعرابی آیا اور آپ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh سے عرض کیا کہ پنجگانہ نماز کی ادائیگی کے بعد میں خدا سے کس چیز کا سوال کروں۔ آپ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے فرمایا کہ خدا سے عافیت طلب کرو۔ اس کو آپ حفظان صحت اور ہدایات نبوی Pbuh نے دوبارہ ارشاد فرمایا اور تیسری مرتبہ فرمایا کہ دنیا اور آخرت دونوں میں عافیت طلب کرو۔

__________________
Back to top Go down
https://razaemuhammad.123.st
muhammad khurshid ali
Moderator
Moderator
muhammad khurshid ali


Posts : 371
Join date : 05.12.2009
Age : 42
Location : Rawalpindi

حفظان صحت اور ہدایات نبوی Empty
PostSubject: Re: حفظان صحت اور ہدایات نبوی   حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeFri 1 Oct 2010 - 16:51

حفظان صحت اور ہدایات نبوی 755444
Back to top Go down
razi0079




Posts : 1
Join date : 18.06.2011
Age : 44
Location : Pakistan

حفظان صحت اور ہدایات نبوی Empty
PostSubject: Re: حفظان صحت اور ہدایات نبوی   حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitimeSat 18 Jun 2011 - 9:17

Jazak Allah
Back to top Go down
Sponsored content





حفظان صحت اور ہدایات نبوی Empty
PostSubject: Re: حفظان صحت اور ہدایات نبوی   حفظان صحت اور ہدایات نبوی Icon_minitime

Back to top Go down
 
حفظان صحت اور ہدایات نبوی
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Raza e Muhammad :: رضائے محمد ﷺ لائبریری :: اسلامی کتابیں اور مضامین :: طب و حکمت-
Jump to:  
Create a forum on Forumotion | ©phpBB | Free forum support | Report an abuse | Latest discussions